ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

محترم بھائی
حقیقت جہاں سے پائی وہ " ملامت " ہی کا چشمہ تھا ۔
کاش کہ میں اک سچا " ملامتی " بن سکوں ۔
نکما ہوں کہ اپنے فرض ادا کرنے میں ناکام رہا ۔
خواہش لالچ ذاتی مفاد کے جذبوں نے کبھی پیچھا ہی نہیں چھوڑا ۔
ٹھگ ہوں کہ
بابا بلھے شاہ نے فرمایا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
پی شراب کھا کباب تے بال ہڈاں دی اگ
بھن سٹ گھر رب دا اوس ٹھگاں دے ٹھگ نو ٹھگ
سو ٹھگی کو اپنا پیشہ بنا لیا ۔
اور آپ جیسی محترم علم و فضل کی حامل ہستیوں کو ٹھگتے اپنی پیاس کو بجھانا ۔
اور سیکھے ہوئے کو دوسروں کے سامنے بیان کرتے لفاظی دکھانا ۔ اپنی جھوٹی شان بنانا ۔
جو عجز کا حامل ہو ۔ کم گوئی کی فضلیت سے واقف ہو ۔ وہی تو سچا غزال ٹھہرتا ہے میرے محترم
واہ واہ نایاب جی کیا خوبصورت جواب دیا ہے روحانی بابا خوش ہوئے
حضرت سلطان باہو فرماتے ہیں خاموشی مین 70 حکمتیں ہیں
اور حضرت پیر نصیر الدین نصیر گولڑوی فرماتے ہیں
خاموشی سخن کی آبرو ہوتی ہیں
داناؤں کو اس کی جستجو ہوتی ہے
فطرت نے دیا ہے اسے تقدم کا شرف
چپ رہنے کے بعد گفتگو ہوتی ہے
الف نظامی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اک بار پھر دیر سے ہی پہنچا ہوں پر قصور اب کی بار میرا نہیں۔:D صادق آباد جیسے پر رونق شہر میں اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ بجلی ہے;) اور اگر بہتات ہے تو وہ واپڈا کی غیرت مندی کی:eek: جس نے ستائیسویں کی شب بھی بجلی کو بند کر کے کوشش بسیار کے باوجود نہ عبادت کرنے دی اور نہ سونے دیا۔
خیر میں یہاں داد دینے پہنچا تھا جناب عزیزم مختصر غالب کو جنہوں نے یہ کمال لکھ کر کمال کر دیا۔ الفاظ کا قحط ہے میرے پاس لہذا کم تعریف کو زیادہ جانیئے۔:applause: بیشک نایاب بھائی اک شفیق اور مہربان ہستی ہیں۔ اور یہ خاکہ آپکے بقیہ نایاب خاکوں کیطرح نایاب ہے۔
 
چھوٹاغالبؔ

ایک بار پھر تبو یاد دلا دی:laugh::laugh:
بہت شکریہ:grin::grin:
 
Top