ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، چونکہ ہم لوگ بہت دنوں سے لائبریری کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں‌ ہم بہت سی کتب کو برقیا چکے ہیں۔ بہت سی پر کام جاری ہے

اب وقت آگیا ہے کہ ہم کتب کو ای بک کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کریں

ذیل میں لنک دیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب ایک ابتدائی کاوش ہے۔ اب آپ سب دوستوں‌کا یہ کام ہے کہ اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کو دیکھیں۔ پھر اس پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ فانٹ سٹائل، فانٹ سائز، صفحہ کا سائز، تصاویر، اردو ویب کا تعارف، غرض ہر پہلو سے اسے دیکھیں اور اس کو بہتر بنانے میں‌ مدد کریں۔ یاد رہے کہ ابھی جو پیٹرن یا نمونہ بنا، ہم مستقبل میں‌ اسے فالو کریں گے

ابھی فی الوقت یہ کتاب پاک نستعلیق فانٹ میں‌ دستیاب ہے۔ کل مزید فانٹس میں ‌بھی فراہم کر دی جائے گی

یاد رہے کہ یہ کتاب یونی کوڈ شکل میں‌ فورم کی لائبریری اور وکا وکی دونوں‌جگہ پر موجود ہے۔ اس لیے اسے پی ڈی ایف شکل میں مہیا کیا جا رہا ہے

داستان خواجہ بخارا کی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی قیصرانی(منصور) بھائی، یہ واقعی خوشی کی بات ہے اوریہ سنگ میل عبورکرنے کی میں آپکواورتمام ممبران کومبارک باددیتاہوں۔


والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ابھی مزید فانٹس کے ساتھ بھی یہ کتاب پیش کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک درخواست ہے

براہ کرم اگر ممکن ہو تو اپنے کمپیوٹر کی تفصیل لکھیں، یعنی کون سا آپریٹنگ سسٹم اور کون سا پروسیسر اور کتنی ریم ہے۔ تاکہ ہم ہر فانٹ کو چیک کر سکیں‌ کہ اس کو پڑھنے میں‌ کیا کیا مشکلات آ سکتی ہیں

اس کے علاوہ اپنی آراء سے نوازیں۔ اس ضمن میں‌ اگر پوری کتاب نہیں دیکھ سکتے تو کوئی بات نہیں۔ ابتدائی دس پندرہ صفحات دیکھ کر اپنی رائے دیں کہ

تصاویر یعنی گرافکس کا استعمال
فانٹ کا انتخاب
فانٹ کا سائز
فانٹ کلر (اگرچہ کالا ہی سب سے بہتر سمجھا جاتا ہے)
لائن کے بیچ کا فاصلہ اور دو پیراگرافوں کے درمیان کا فاصلہ
اردو محفل کا تعارف
کتاب پر کام کرنے والے دوستوں کا حوالہ‌ (کہ دینا چاہیئے یا نہیں، ابھی ان کتب پر میں نے کوئی حوالہ نہیں‌ دیا)
کتاب کا سائز (آیا یہ ڈائل اپ سے اتاری جانا ممکن ہے یا نہیں)
لکھائی کا درست پڑھا جانا (اوپن آفس کی مدد سے اگر پی ڈی ایف تیار کی جائے تو کچھ فانٹس کے کچھ الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں اور کچھ الفاظ اوپر نیچے ہو جاتے ہیں)

اس کے علاوہ بھی وہ تمام امور جو آپ کے ذہن میں‌ آئیں
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، دوست بھائی اور جاوید بھائی، بہت شکریہ :) لیکن ابھی میں‌ نے کام کو تھوڑا سا مزید بڑھا دیا ہے۔ امید ہے کہ آپ لوگ مایوس نہیں کریں گے
 

باذوق

محفلین
بڑی خامی ؟؟

بہت معذرت !
میرے تجربے کے مطابق ۔۔۔ نستعلیق فونٹ ، Find کی سہولت نہیں دیتا ۔
خود میں‌ نے ذاتی طور پر اوپن آفس سے دو pdf فائلیں‌ بنا کر چیک کیا تھا ۔
جس pdf میں‌ ایشیا نسخ استعمال کیا گیا اس میں‌ ہر لفظ کی تلاش بآسانی ممکن ہو سکی ۔
جس pdf میں‌ نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا اس میں‌ ‌ کسی بھی لفظ کی تلاش ممکن نہ ہو سکی ۔


میں نے اڈوب اکروباٹ 7 استعمال کر کے دیکھا ہے !
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست کہا باذوق بھائی۔ سوائے تاہوما کے، باقی کوئی بھی فانٹ ان کتب میں سرچ نہیں کر سکا
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے فونٹ سائز ٹھیک لگا ہے۔ ویسے ایکروبیٹ ریڈر میں ویو سائز کے ذریعے پوائنٹ سائز اپنی مرضی کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
نفیس پاکستانی نسخ میں میں نے “سفید“ ڈھونڈا نہ مل سکا جبکہ یہ ٹیکسٹ میں موجود ہے۔

“شہر“ بھی ڈھونڈا نہ مل سکا۔ باقی دوستوں کی بات پڑھ کر میرا اندازہ یہی ہے کہ پی ڈی ایف میں یہ مسئلہ فونٹ کی وجہ سے آ رہا ہے۔ یہ اردو کا ورڈ فونٹ کو ساتھ لے کر ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر آپ مجھے اس کی ٹیکسٹ فائل بھیج سکیں ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں تو میں اپنا ایک تجربہ کرنا چاہوں گا۔

نوٹ: میرے پاس ایڈوب ایکروبیٹ کا ورژن 8 ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
نبیل نے کہا:
مجھے فونٹ سائز ٹھیک لگا ہے۔ ویسے ایکروبیٹ ریڈر میں ویو سائز کے ذریعے پوائنٹ سائز اپنی مرضی کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

سب کتب کے بارے میں کہہ رہا تھا قیصرانی بھائی
اور نبیل بھائی آپ تو جانتے ہی ہیں‌ کہ ٪50 سے زیادہ کمپیوٹر یوزر بس نام کے ہی یوزر ہوتے ہیں‌ یعنی ان کو اتنی گہرائی کا نہیں ‌پتہ ہوتا

کتاب پر کام کرنے والے دوستوں کا حوالہ‌

اگر حوالہ دیا جائے تو بہت اچھا ہے کیونکہ اس کے ان دوستوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور جنہوں نے اس پر کام نہیں کیا وہ نئے پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے
 
قیصرانی بھائی : میں بھی یہی چاہوں گا کہ مجھے محفل کا وہ لنک فراہم کیا جائے جہاں پر یہ ‏کہانی یونی کوڈ میں لکھی گئی ہے ۔ میں بھی اپنے طور پر یہ تجربات کرنا چاہتا ہوں ۔ ‏
 

زیک

مسافر
کچھ مشاہدات اور تجاویز:

  • کتاب کے متن کے علاوہ باقی مواد (اردوویب، لائسنس وغیرہ) کا فونٹ سائز کچھ چھوٹا ہو۔
  • کم از کم کتاب کے اصل متن اور دوسرے مواد پر ڈائریکٹ جانے کے لئے بک‌مارک ہوں۔ مزید بہتر ہو گا اگر کتاب کے چیپٹر وغیرہ کے بھی بک‌مارک اور ہائپرلنک ہوں۔
  • اردویب کیا ہے والا صفحہ بہت general ہے اسے لائبریری سے زیادہ متعلق ہونا چاہیئے۔
  • کتاب میں پیراگراف بریک کا فاصلہ کچھ کم لگتا ہے۔
  • کتاب کی فہرست سے پہلے والا حصہ عام طور سے ناشر کی ملکیت ہوتا ہے۔ اسے شامل کرنا شاید صحیح نہ ہو۔
  • صفحہ نمبر غائب ہیں۔
  • ہیڈر یا فوٹر میں کتاب کا نام یا اور کوئی ایسی معلومات جیسے عام طور پر کتابوں میں ہوتی ہے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
  • لائسنس اور لیگل سٹیٹمنٹ؟
  • ٹیکسٹ سرچ کام صحیح نہیں کرتی۔ ایشیاٹائپ والی فائل میں مثلاً “ھ“ والے الفاظ کی تلاش کام نہیں کر رہی۔
  • فائل سائز کافی قابلِ قبول ہے۔
  • میری تجویز ہے کہ سادہ ٹیسکٹ فائل (یعنی فائل جو ڈاؤنلوڈ ہو سکتی ہو) لازمی قرار دی جائے اور پی‌ڈی‌ایف یا ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل اگر ہو سکے تو provide کی جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
قیصرانی بھائی : میں بھی یہی چاہوں گا کہ مجھے محفل کا وہ لنک فراہم کیا جائے جہاں پر یہ ‏کہانی یونی کوڈ میں لکھی گئی ہے ۔ میں بھی اپنے طور پر یہ تجربات کرنا چاہتا ہوں ۔ ‏
شمیل بھیا، اپنا ای میل ایڈریس ذپ کر دیں۔ میں ابھی بھیج دیتا ہوں
 

زیک

مسافر
صفحے کا سائز لیٹر ہو یا A4؟ پاکستان اور انڈیا میں کیا استعمال ہوتا ہے؟ یہاں امریکہ میں لیٹر ہوتا ہے جبکہ یورپ میں A4۔
 
Top