چیمپئنز ٹرافی آٹھواں میچ؛ انڈیا بمقابلہ سری لنکا

فرقان احمد

محفلین
اب میرا خیال ہے کہ اگلے دونوں میچ ہی کوارٹر فائنل ہوں گے. اور جیتنے والے سیمی فائنل میں جائیں گے. بارش نہ ہونے کی صورت میں.
اس خیال کے کنفرم ہونے کی کیا صورت ہے؟ :) ویسے سادہ حساب کتاب سے تو یہ بات درست ہی معلوم ہو رہی ہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
11جون (اتوار) کو ہونے والے افریقہ بھارت میچ کے فیصلے سے پہلے نیٹ رن ریٹ کا پتا لگنا مشکل ہے۔
لیکن تابش بھائی کے فارمولے میں نیٹ رن ریٹ کا سوال پیدا نہیں ہو رہا ہے، الا یہ کہ کوئی میچ بے نتیجہ رہے۔
مثال کے طور پر،
افریقہ بھارت کو ہرا دے تو افریقہ کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے یا بھارت افریقہ کو ہرا دے تو بھارت کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے یعنی دونوں میں سے ایک ٹیم سیمی فائنل میں۔
اسی طرح
پاکستان سری لنکا کو ہرا دے تو پاکستان سیمی فائنل میں ہو گا وگرنہ سری لنکا کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے اور اس طرح سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
یعنی کہ،
رن ریٹ کا مسئلہ ہی پیدا نہیں ہو گا۔
 
اگر بارشوں کی وجہ سے میچ بے نتیجہ رہتے ہیں تو نیٹ رن ریٹ ہی آگے جانے کا کلیہ ہوں گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر بارشوں کی وجہ سے میچ بے نتیجہ رہتے ہیں تو نیٹ رن ریٹ ہی آگے جانے کا کلیہ ہوں گے۔
اب یہ تو معلوم نہیں کہ یہاں کیا قوانین چل رہے ہیں۔ پہلے پہل رن ریٹ کو مقدم گردانا جاتا تھا، تاہم، بعدازاں آئی سی سی نے قوانین تبدیل کیے تھے اور یہ قرار دیا تھا کہ اگر کسی ٹیم نے گروپ میچز کے دوران کسی مخالف ٹیم کو ہرایا ہو گا تو پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں مخالف ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ چلیے، کچھ انتظار ہی کر لیتے ہیں۔ :) معاملات خودبخود واضح ہو جائیں گے۔ :)
 
کسی ورلڈکپ میں یہ طریقہ کار اپنایا تو گیا تھا لیکن اس ٹورنامنٹ کا نہیں علم۔
اول درجے کے محبان سپورٹس کو آواز دیتا ہوں۔
عبداللہ محمد
یاز
 
حسیب

محفلین
بعدازاں آئی سی سی نے قوانین تبدیل کیے تھے اور یہ قرار دیا تھا کہ اگر کسی ٹیم نے گروپ میچز کے دوران کسی مخالف ٹیم کو ہرایا ہو گا تو پوائنٹس برابر ہونے کی صورت میں مخالف ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
میرے خیال میں یہ تیسرے نمبر پہ دیکھا جاتا ہے سب سے پہلے ٹیم کے جیتے ہوئے میچ دیکھے جاتے ہیں پھر نیٹ رن ریٹ اور پھر باہمی مقابلے کا نتیجہ
 
پاکستان کے لیے ہر صورت میں جیتنا ضروری ہے.
اور جیتنے کی صورت میں رن ریٹ کا مسئلہ آڑے نہیں آئے گا. اس لیے پاکستان کے لیے رن ریٹ سے فرق نہیں پڑتا.
 
فرقان احمد

محفلین
پاکستان کے لیے ہر صورت میں جیتنا ضروری ہے.
اور جیتنے کی صورت میں رن ریٹ کا مسئلہ آڑے نہیں آئے گا. اس لیے پاکستان کے لیے رن ریٹ سے فرق نہیں پڑتا.
بات تو سمجھ آ ہی گئی ہے تاہم اسے مزید وضاحت سے بیان فرمائیں۔ اچھا لگ رہا ہے کہ بھارت سے عبرت ناک شکست کے بعد بھی ہم محض ایک ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔ :)
 
کسی ورلڈکپ میں یہ طریقہ کار اپنایا تو گیا تھا لیکن اس ٹورنامنٹ کا نہیں علم۔
اول درجے کے محبان سپورٹس کو آواز دیتا ہوں۔
عبداللہ محمد
یاز

پوائنٹس برابر ہونے پر نیٹ رن ریٹ ہی دیکھا جائے گا-
یہ والا فارمولا ناک آؤٹ میچ میں کام آتا جب میچ بے نتیجہ ثابت ہو تو -

عبداللہ محمد یاز
اگلے میچ کے بارے میں کیا کہتے ہیں لنکا کھپے یا پاکستان کھپے؟؟
:eek::eek::eek:

لنکا کھپے ترین است جی- :)
 
بات تو سمجھ آ ہی گئی ہے تاہم اسے مزید وضاحت سے بیان فرمائیں۔ اچھا لگ رہا ہے کہ بھارت سے عبرت ناک شکست کے بعد بھی ہم محض ایک ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔ :)
یہی کہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر آخر میں موجود ہے. میچ نہ ہو سکنے یا ہارنے کی صورت میں آخر پر ہی موجود رہے گا.
اور جیتنے کی صورت میں پہلے یا دوسرے نمبر پر.
 
FB_IMG_1496948221663_zps2itaalat.jpg

:LOL::ROFLMAO::rollingonthefloor::laugh:
 
Top