چیزیں کیسے کام کرتی ہیں؟

زہیر عبّاس

محفلین
مقناطیسی دلیا


انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے


تجربے کے لئے درکار اشیاء


√دلیے کا ایک ڈبہ

√مقناطیس

√بلینڈر

دلیے کو بلینڈر میں خالی کر دیں اور اس کو گرم پانی سے ڈھانپ کر اس وقت تک ملائیں جب تک وہ گاڑھا نہیں ہو جاتا۔ اس کے بعد اسے پلاسٹک کے زپ لاک بیگ میں انڈیل دیں اور پانچ منٹ کے بعد مقناطیس کو بیگ کے ساتھ نیچے کی طرف رگڑیں۔ دلیے میں موجود تھوڑا تھوڑا کر کے لوہا ظاہر ہو کر بیگ کے کنارے جمع ہونا شروع ہو جائے گا۔ لوہا ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ خون کے سرخ خلیات کو بنانے میں مدد دیتا ہے لہٰذا بہت سارے سیریل کو بنانے والے اپنی مصنوعات میں اس کا اضافہ کرتے ہیں۔

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

آپ اپنے دلیے میں لوہے کی مقدار کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں​
 
ملٹی کاپٹر کس طرح سے اڑان بھرتے ہیں ؟

سائنس اور ٹیکنالوجی جس نے تجارتی ڈرونز کو ہوا میں محو پرواز کیا


ڈرونز جن کو بغیر انسان کی ہوائی گاڑیاں یا یو اے ویز بھی کہا جاتا ہے عسکری استعمال میں موجود دیوہیکل مشینوں سے لے کر ان کھلونوں تک جن کو آپ اپنے گھر میں اڑاتے ہیں، تک ہر قسم کی صورت اور حجم میں بنائی جاتی ہیں، ۔ بہرحال یہ تمام کے تمام دور سے بیٹھ کر ہی چلائے جاتے ہیں تاہم جن طریقوں کا استعمال کرکے یہ ہوا میں اڑتے ہیں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتے ہیں ۔

معمول کے ہوائی جہاز کی طرح اڑنے والے ڈرونز انجن یا دھکیلو کا استعمال کرتے ہیں تاکہ دھکیل پیدا ہو سکے، یہ ان کو آگے کی طرف دھکا دیتے اور ہوا کو تیزی سے پروں کے اوپر سے بہاتے ہیں ۔ پروں کی خمیدہ صورت ہوا کو موڑتی ہے جس سے اوپر اور نیچے ہوا کے دباؤ میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ جب پر کے نیچے ہوا کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے تواس سے اٹھان پیدا ہوتی ہے جو ڈرون کو اوپر کی طرف اٹھاتی ہے۔

بہرحال وی ٹی او ایل (عمودی اٹھان اور نزول) ڈرونز کو اڑنے کے لئے رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ دھکیل کو نیچے کی طرف بھیجنے کے لئے انجن یا دھکیلو کا استعمال کرتے ہیں جس سے اٹھان پیدا ہوتی ہے اور ان کو زمین سے بلند کر دیتی ہے۔ یہ طریقہ تجارتی ڈرونز کا پسندیدہ ہے اور اکثر ملٹی کاپٹرز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ان چھوٹی اڑنے والی مشینوں میں چار یا اس سے زیادہ افقی دھکیلو پنکھے ہوتے ہیں جو کافی زیادہ دھکیل پیدا کرتے ہیں جس کی مدد سے وہ زمین سے اوپر معلق ہو جاتے ہیں۔ دھکیلو پنکھے مخالف سمت میں گھومتے ہیں تاکہ ملٹی کاپٹر کے گھماؤ کو قابو سے باہر ہونے سے روکا جائے۔ ان کو ڈرونز کی سمت تبدیل کرنے کے لئے بھی ان کی رفتار کو بڑھا یا کم کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے جس پر مخصوص دھکیلو پنکھے گھومتے ہیں۔ مثال کے طور پر بائیں طرف دھکیلو پنکھے کو تیزی سے گھما کر وہ اس طرف مزید اٹھان پیدا کر سکتے ہیں جس سے ڈرون بائیں طرف جھک جاتا ہے۔
واہ۔ بہت خوب سر :)
 

زہیر عبّاس

محفلین
ا سٹیل جتنے مضبوط انڈے

اپنے ناشتے کی مخفی توانائی کو دریافت کرنے کے لئے انڈوں پر چلیں



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے


تجربے کے لئے درکار اشیاء


√انڈے کے دو کارٹن

√اخبار

√ہمت



درکار وقت: 5 منٹ


یہ ممکن ہے کہ آپ انڈوں کے کارٹن پر انہیں توڑے بغیر کھڑے ہو جائیں بشرطیکہ آپ نے اپنے وزن کو برابر تقسیم کیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈے کا خم دار سرا قدرت میں پائی جانے والی سب سے مضبوط ساخت میں سے ایک ہے – یعنی کہ ایک محراب ۔یہی وجہ ہے کہ مرغیاں جب اپنے انڈوں پر بیٹھتی ہیں تو وہ ٹوٹتے نہیں ہیں ۔ بس آپ نے کرنا یہ ہے کہ تمام انڈوں کو ایک کارٹن میں اس طرح ڈال دیں کہ نوک دار سرے نیچے کی طرف ہوا اور جب آپ ان پر قدم رکھیں تو اپنے پیروں کو سیدھا رکھیں۔ بصورت دیگر چار خالی انڈے کے خول لیں اور درمیان میں موجود سارے تیز کنارے کاٹ ڈالیں۔ ان کو ایک مستطیل کی صورت میں ترتیب دیں اور احتیاط کے ساتھ ان پر کتاب رکھیں۔ جب تک تمام خول ایک ہی لمبائی کے ہوں گے تو گنبد وزن کو برابر پھیلا دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پل اکثر محراب کی صورت میں بنائے جاتے ہیں۔


اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے


کس طرح سے انڈے دنیا کی کچھ مضبوط ترین ساختوں میں سے ایک ہیں​
 

زہیر عبّاس

محفلین
پانی کو بغیر چھوئے موڑیں

الیکٹران کی منتقلی کے استعمال سے کس طرح سے آپ اپنی آنکھوں کے سامنے پانی کو موڑ سکتے ہیں



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے



تجربے کے لئے درکار اشیاء

√پانی کا نل

√کنگھا

√بال

تجربے کے لئے درکار وقت :5 منٹ



1 ۔کنگھے کو بار دار کریں

اپنے بالوں پر کنگھے کو ملیں۔ اس عمل سے کنگھے میں الیکٹران منتقل ہو کر کے اسے منفی طور پر بار دار کر دیں گے۔ جب آپ زمین پر ہوتے ہیں تو الیکٹران زمین سے آکر آپ کو متوازن کر تے ہیں تاہم کنگھا مکمل طور پر منفی بار سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔

2۔ کشش کی طاقت

بہت ہی ہلکی دھار سے پانی کو کھولیں۔ منفی بار دار کنگھا پانی کے کچھ الیکٹران کو دھکیلے گا۔ اس سے پانی کی دھار میں مثبت بار پیدا ہو گی لہٰذا وہ کنگھے کی طرف کھینچے گی۔

3۔ امداد باہمی

الیکٹران کو منتقل کرنے کی خواہش مثبت بار دار پانی کو کنگھے کی طرف اس وقت کھینچے گی جب وہ اس سے قریب ہو گا۔ وہ قوت جو دونوں کو ایک ساتھ کھینچتی ہے اس کو ساکن برق کہا جاتا ہے۔
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

کس طرح سے آپ پانی کی دھار کو چھوئے بغیر چھیڑ سکتے ہیں​
 

زہیر عبّاس

محفلین
چھوٹا گلائیڈر

اس تیز رفتار ہوائی جہاز کے ذریعہ اٹھان اور ہوا کے دباؤ کے بارے میں جانئے



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے



تجربے کے لئے درکار اشیاء


√سخت کاغذ یا کارڈ

√نلکی

√چپچپا ٹیپ

کارڈ کو چھوٹی پتلی پٹیوں میں اس طرح کاٹیں کہ ایک کی لمبائی دوسرے کی لمبائی سے نصف ہو۔ اس کا چھلہ بنا کر ٹیپ سے جوڑ دیں۔ نلکی کے دونوں سروں پر ایک چھلے کو جوڑ کر ایک ہوائی جہاز بنائیں۔ ہوا کا بہاؤ چھلے کے اوپری خم پر تیز ہو گا جس سے ہوائی جہاز کے اوپر کم دباؤ پیدا ہو گا اور اس کو اٹھان دے گا۔ پیچھے موجود بڑا چھلا جہاز کو ہموار رکھنے کے لئے گھسیٹ پیدا کرے گا۔
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے


تھوڑی سے کوشش کے ساتھ کس طرح سے اٹھان جہاز کو ہوا میں اڑا سکتی ہے​
 

زہیر عبّاس

محفلین
معلق ہوائی گاڑی

روزمرہ کی چیزوں سے اپنی خود کی چلنے والی معلق گاڑی بنائیں



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے



تجربے کے لئے درکار اشیاء


√سی ڈی

√غبارہ

√بوتل کا ڈھکن


درکار وقت:10 منٹ


آپ کو لگتا ہوگا کہ ایک معلق گاڑی آپ کی پہنچ سے ہمیشہ دور رہے گی، تاہم آپ گھر کی کچھ بچی ہوئی بیکار چیزوں سے با آسانی ایک معلق کھلونا گاڑی بنا سکتے ہیں۔ چوڑی دار بوتل کا ڈھکن لیجئے۔ سی ڈی کے سوراخ میں اس کو مضبوطی کے ساتھ چپکائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہوا کے فرار کی کوئی جگہ باقی نہ رہے۔ ایک غبارہ پھلائیں اور اس کو چٹکی سے پکڑ لیں تاہم اس کو باندھنا نہیں ہے ۔ غبارے کا منہ بوتل کے ڈھکن پر چڑھا کر اس کو چھوڑ دیں۔ چند سیکنڈوں کے درمیان آپ کے پاس ایک مکمل اڑنے والی کھلونا ہوائی گاڑی ہو گی! جب ہوا غبارے سے بوتل کے چھوٹے ڈھکن کے سوراخ سے نکلے گی تو وہ سی ڈی کے نیچے ہوا کی روک پیدا کرے گی جو اس کو زمین سے اوپر اٹھا دے گا۔ سی ڈی ہوا کی اس روک پر رک جائے گی جس طرح سے ہوائی گاڑی کرتی ہے۔


اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے


کس طرح سے ایک معلق گاڑی اونچائی پر صرف ہوا کی رو پر قائم رہ سکتی ہے​
 

زہیر عبّاس

محفلین
اپنی منجنیق (گوپھن) بنائیں

قرون وسطیٰ کے دشمنوں کو کس طرح سے طبیعیات کے ساتھ شکست دی جا سکتی ہے



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے


تجربے کے لئے درکار اشیاء


√لکڑی کا تختہ

√چمچہ

√ربڑ بینڈ 2 عدد

√چوڑے سر کی پن 4 عدد




1۔ بنیاد بنائیں

ایک لگ بھگ 2.5 سینٹی میٹر (1 انچ) موٹا بھاری لکڑی کا تختہ لیں۔ اس کے سامنے دو ربڑ بینڈ لپیٹ دیں، ایک دوسرے کے اوپر اور کسی بھی ایک سرے کو پن کے ساتھ باندھ دیں۔

2۔ گوپھن بنائیں

ربڑ بینڈ اور لکڑی کے درمیان چمچے کو اس طرح گھسا دیں کہ اس کی سر اوپر کی جانب رہے۔ یہ آپ کی گوپھن کا بازو بن جائے گا۔

3۔ افقی چھڑی

لکڑی کے دو ٹکڑوں کو افقی ٹکڑے کے ساتھ چپکا کر ایک افقی چھڑی بنائیں۔ پرکار کا استعمال کر کے دیکھیں کہ جب چمچے کا زاویہ 45 درجے کا ہو تو کسی بھی طرف ساخت کے گوند لگا دیں۔



اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

زاویہ کس طرح سے خط حرکت، فاصلہ اور طاقت کو متاثر کر سکتا ہے​
 

زہیر عبّاس

محفلین
برقی طوفان

بجلی کی چمک پیدا کریں


اپنے باورچی خانے میں چھوٹا سے برقی طوفان پیدا کریں



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے


تجربے کے لئے درکار اشیاء

√پلاسٹک کا کانٹا

√ٹن ورق

√غبارہ

√ربڑ کے دستانے



کانٹے کو چاندی کے ورق میں لپیٹیں اور غبارے کو اپنے بالوں سے رگڑیں اس عمل سے آپ اسے منفی بار دیں گے۔ اب غبارے کو نیچے رکھیں اور اپنے دستانوں والے ہاتھوں کا استعمال کرکے اس کو کانٹے سے چھوئیں۔ اس سے الیکٹران کانٹے میں منتقل ہو جائیں گے۔ اب بغیر دستانے والے ہاتھ سے ٹن کے ورق کو چھوئیں اور اس کو دور لے جائیں۔ جب کانٹے سے آپ کے ہاتھ پر الیکٹران چھلانگ لگائیں گے تو ایک چھوٹی سی ساکن بجلی کی چنگاری ظاہر ہو گی۔

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

جانئے کہ کس طرح سے ساکن بار اور موصل کی مدد سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
برف کے ٹکڑے کو دھاگے کی مدد سے اٹھائیں

برف کے ٹکڑے میں دھاگے کو گھسا کر سائنسی جادو کریں



تجربے کے لئے درکار اشیاء

√پانی کا گلاس
√برف کا مکعب
√دھاگہ
√نمک




درکار وقت:10 منٹ

پانی کے گلاس میں ایک برف کا ٹکڑا ڈالیں اور برف کے ٹکڑے کے اوپر دھاگے کو ڈال کر نیچے کی طرف کھینچیں۔ اس کے اوپر تھوڑا سا نمک ڈالیں یہ برف کو پگھلا دے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمک کے سالمات پانی کے نقطہ انجماد کو کم کر دیتے ہیں۔ چند منٹوں کے بعد نمک حل ہو جائے گا جو برف کو دھاگے کے ارد گرد دوبارہ جما دے گا اس طرح سے دھاگہ برف میں پھنس جائے گا اور آپ ٹکڑے کو اٹھا لیں گے۔
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

نمک کس طرح سے پانی کے انجماد کے درجہ حرارت کو کم کر دیتا ہے​
 

زہیر عبّاس

محفلین
فوری طور پر کوکا کولا کا بننے والا برفیلا چورا

اپنے عام سنسناتے ہوئے مشروب کو مزیدار دماغ کو جما دینے والے برف کے چورے میں بدلیں


تجربے کے لئے درکار اشیاء

√سنسناتے مشروب کی بوتل

√فریزر



تجربے کے لئے درکار وقت: 2 گھنٹے


بوتل کو ہلائیں اور تین گھنٹے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ کوک کا چورا بنایا جا سکے۔ مشروب کے مکمل طور پر نہ جمنے کی وجہ یہ ہے کہ کوکا کولا میں موجود تمام چینی، ذائقے اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے بلبلے اس کے نقطہ انجماد کو گرا دیتے ہیں۔ جیسے ہی آپ بوتل کو کھولتے ہیں، تو کاربن ڈائی آکسائڈ تیزی سے نکلتی ہے اور نقطہ انجماد واپس بڑھ جاتا ہے جس سے آپ کو فوری طور پر کوکا کولا کی جمی ہوئی برف کا چورا ملتا ہے۔
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

دباؤ کس طرح سے نقطہ انجماد پر اثر انداز ہوتا ہے​
 

زہیر عبّاس

محفلین
آئس کریم کیسے بنائی جائے

ایک بیگ میں آئس کریم



تجربے کے لئے درکار اشیاء

√250ملی لیٹر دودھ / بالائی
√2 چائے کے چمچے شکر
√12 چائے کے چمچے نمک
√آدھا چائے کا چمچ ونیلا ست
√2 زپ لاک فریزر بیگ



تجربے کے لئے درکار وقت:30 منٹ


دودھ یا بالائی، چینی اور ونیلا کا ست زپ لاک کے بیگ میں انڈیلیں۔ برف اور نمک کو دوسرے بیگ میں ڈالیں اور پہلا بیگ بھی دوسرے بیگ میں ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے کے لئے جمنے کے لئے چھوڑ دیں اور پھر نکال لیں یہ لازمی طور پر ٹھوس ہو گئی ہو گی۔ نمک برف کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے تاکہ آئس کریم بجائے مکمل طور پر جمنے کے ٹھنڈی اور ٹھوس ہو جائے۔

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

کس طرح سے برف کا بنڈل تیزی سے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے ۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
قوس و قزح بنائیں

قوس و قزح کسی اور چیز سے نہیں بلکہ ایک گلاس پانی سے بنائیں


تجربے کے لئے درکار اشیاء

√پانی کا گلاس
√کارڈ بورڈ
√قینچی
√چپکنے والا شفاف ٹیپ



تجربے کے لئے درکار وقت:10 منٹ


1۔ کارڈ کو کاٹیں
دھوپ والے دن کا انتظار کریں۔ ایک 2.5 سینٹی میٹر (1 انچ) چوڑی دراز کارڈبورڈ میں بنائیں اس دراز کو آپ کے گلاس کی لمبائی سے تھوڑا زیادہ طویل ہو۔

2۔ کارڈ کو کھڑا کریں
سورج اور اپنے درمیان سوراخ کے ساتھ اس کو کھڑا کریں۔ تلے میں شفاف چپکنے والا ٹیپ لگا دیں تاکہ وہ سیدھا رہے۔

3 ۔اپنا گلاس رکھیں
کارڈ سے آگے اپنا پانی کا گلاس اس طرح رکھیں کہ کارڈ گلاس اور سورج کے درمیان ہو۔ روشنی اس سے گزرنی چاہئے تاکہ گلاس سے ٹکرا کر قوس و قزح میں بکھر جائے۔ گلاس کو تھوڑا سے ہلائیں تاوقتیکہ وہ ظاہر ہو جائے۔
اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

روشنی کی خصوصیات، اس کے مختلف طول موج اور روشنی کا طیف​



قوس و قزح کو الٹ دیں


گھما کر طیف کے قریب ہوں
کارڈ کے ایک دائرے کو ساتھ حصوں میں تقسیم کریں۔ ان میں سے ہر ایک کو قوس و قزح کے مختلف رنگ سے رنگ دیں، درمیان میں پنسل گھسائیں اور جتنا تیز گھما سکتے ہیں گھمائیں۔ رنگوں کو لازمی طور پر ضم ہو کر لگ بھگ کارڈ میں سفید رنگ کو چھوڑنا ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ طیف کے رنگ عام طور پر ہماری دیکھی جانے والی روشنی کے سفید رنگ میں ضم ہو جاتے ہیں۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
بوتل کی موسیقی

سیال کی مختلف سطحوں کی بوتلوں سے موسیقی کو پیدا کریں



ہوا جب بوتلوں کے اوپر چلتی ہے تو مرتعش ہوتی ہے اور آپ کے کانوں کی جانب صوتی امواج کو بھیجتی ہے۔ کم پانی کی سطح کے ساتھ پچ پست ہوتی ہے کیونکہ وہاں ہوا زیادہ تھرتھراتی ہے جس سے گہری آواز بنتی ہے۔




درکار اشیاء

√کئی بوتلیں

√پانی

√چوب نقارہ





درکار وقت: 5 منٹ



اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے


کس طرح سے ارتعاش آواز کی پچ کو اس وقت متاثر کرتی ہے جب وہ آپ کے کان تک پہنچتی ہے۔​
 

زہیر عبّاس

محفلین
روشنی کا تعاقب

دیکھیں کس طرح سے پودے سورج کی طرف بڑھتے ہیں



جوتے کے ایک ڈبے کے اندر کالا رنگ کریں اور اطراف میں کارڈ بورڈ کو گوند سے چپکا دیں۔ ڈبے کے اوپر ایک سوراخ کریں اور اس کو ایک دھوپ والی جگہ میں رکھ دیں۔ پودا روشنی تک پہنچنے کے لئے بڑھے گا کیونکہ اس کو روشنی کی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پودے کا ہارمون نموین(auxin) بڑھوتری کی سمت کو ہدایت دیتا اور خلیات کو زیادہ لچک دار بناتا ہے جس کا نتیجہ جھکی ہوئی شاخیں ہوتی ہیں۔



درکار اشیاء


√ایک برتن میں پودا
√جوتے کا ڈبہ
√کارڈبورڈ
√قینچی
√گوند
√سیاہ رنگ



درکار وقت: 1 ہفتہ

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

پودے کس طرح سے روشنی کی طرف بڑھتے ہیں چاہئے ان کے راستے میں رکاوٹیں ہی کیوں نہ ہوں​
 
عنوان پڑھ کر یہی جواب ذہن میں آیا کہ
ڈنڈے کے ذور پر۔
بہت اچھا سلسلہ ہے اور پھر تزئین و آرائش نے تو اور زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔
 
چھوٹا گلائیڈر

اس تیز رفتار ہوائی جہاز کے ذریعہ اٹھان اور ہوا کے دباؤ کے بارے میں جانئے



انتباہ :اگر آپ 18 برس سے کم عمر ہیں تو ان تجربات کو اکیلا مت کیجئے گا، تجربہ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بالغ آپ کے ساتھ موجود ہے


تجربے کے لئے درکار اشیاء

√سخت کاغذ یا کارڈ

√نلکی

√چپچپا ٹیپ

کارڈ کو چھوٹی پتلی پٹیوں میں اس طرح کاٹیں کہ ایک کی لمبائی دوسرے کی لمبائی سے نصف ہو۔ اس کا چھلہ بنا کر ٹیپ سے جوڑ دیں۔ نلکی کے دونوں سروں پر ایک چھلے کو جوڑ کر ایک ہوائی جہاز بنائیں۔ ہوا کا بہاؤ چھلے کے اوپری خم پر تیز ہو گا جس سے ہوائی جہاز کے اوپر کم دباؤ پیدا ہو گا اور اس کو اٹھان دے گا۔ پیچھے موجود بڑا چھلا جہاز کو ہموار رکھنے کے لئے گھسیٹ پیدا کرے گا۔

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

تھوڑی سے کوشش کے ساتھ کس طرح سے اٹھان جہاز کو ہوا میں اڑا سکتی ہے

واہ ۔
 
برف کے ٹکڑے کو دھاگے کی مدد سے اٹھائیں

برف کے ٹکڑے میں دھاگے کو گھسا کر سائنسی جادو کریں



تجربے کے لئے درکار اشیاء

√پانی کا گلاس
√برف کا مکعب
√دھاگہ
√نمک



درکار وقت:10 منٹ

پانی کے گلاس میں ایک برف کا ٹکڑا ڈالیں اور برف کے ٹکڑے کے اوپر دھاگے کو ڈال کر نیچے کی طرف کھینچیں۔ اس کے اوپر تھوڑا سا نمک ڈالیں یہ برف کو پگھلا دے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمک کے سالمات پانی کے نقطہ انجماد کو کم کر دیتے ہیں۔ چند منٹوں کے بعد نمک حل ہو جائے گا جو برف کو دھاگے کے ارد گرد دوبارہ جما دے گا اس طرح سے دھاگہ برف میں پھنس جائے گا اور آپ ٹکڑے کو اٹھا لیں گے۔

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

نمک کس طرح سے پانی کے انجماد کے درجہ حرارت کو کم کر دیتا ہے

زبردست :)
 

زہیر عبّاس

محفلین
صوتی بورڈ

دیکھیں کہ آپ کس طرح سے آواز سے چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں



گٹار کے اوپر ایک پلاسٹک کی چادر کو پکڑ کر رکھیں اور پھر ایک ڈیسی بل ایپ کے استعمال سے ایک موسیقی کے نوٹ کو بجائیں اور اور دیکھیں کہ وہ کتنا زور سے بجتا ہے۔ اب پلاسٹک کی شیٹ کو دھاتی شیٹ سے بدل لیں اور ملاحظہ کیجئے کہ کس طرح سے کچھ چیزیں آواز کو جذب کرتی جبکہ کچھ موڑ دیتی ہیں۔

درکار اشیاء


√گٹار
√پلاسٹک بورڈ
√دھاتی بورڈ
√ڈیسی بل میٹر



درکار وقت: 15 منٹ

اس تجربے سے آپ کیا سیکھیں گے

کس طرح سے مختلف چیزیں آواز کو موڑتی ہیں​
 
Top