مبارکباد چھوٹی آپا کو چھوٹے بیٹے کی مبارک باد

بھئی، کیفیت ناموں میں ایسی باتوں کا مزا نہیں آتا۔
حمیرا عدنان کو ہماری اور غالباً تمام اہلِ محفل کی جانب سے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بےحد مبارک باد۔
جتنی محنت اس بچے کی پیدائش سے قبل آپا نے ٹوئٹر پہ کی ہے ہمیں امید ہے اللہ اس کی جزا ننھے میاں کو عمر بھر ان گنت ری ٹویٹس کی صورت میں دیتا رہے گا۔ بلکہ اگر اجازت ہو تو ہم عرض کریں کہ اپنے دل میں تو ہم خود موصوف کو بھی آیان کی ری ٹویٹ ہی سمجھتے ہیں!
اس ننھی سی جان کے لیے فلاحِ دارین کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ایک بار پھر دلی مبارک باد قبول کیجیے، حمیرا آپا! :redheart::redheart::redheart:
بہت بہت شکریہ راحیل بھائی
اللہ آپ کی زندگی اور کاروبار میں برکت عطا فرمائے
 
ماشاء اللہ ! بہت بہت مبارک ہو حمیرا بہن
اللہ پاک صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے
آمین ثم آمین
جزاک اللہ یوسف بھائی
ماشاء اللہ۔ بہت بہت مبارک ہو حمیرا بہن کو اور عدنان بھائی کو۔
اللہ تعالیٰ نیک اور صالح بنائے، آپ لوگوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور بھرپور صحت والی، خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین
آمین
جزاک اللہ تابش بھائی میں امید کرتی ہوں آپ ایسے ہی دعاؤں سے نوازتے رہیں گے
 
ماشاءاللہ۔ بہت ہی خوشی کی خبر ہے۔
حمیرا عدنان بہن جی۔ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی آپ کو، نومولود بیٹے کو اور تمام فیملی کو خوش و خرم رکھے اور طویل عمر اور صحت، ایمان جیسی نعمتوں سے نوازے ۔ آمین
بہت دعائیں
آمین
بہت بہت شکریہ یاز بھائی ہمیشہ خوش رہیں
 
ماشاءاللہ! بہت مبارک ہو حمیرا عدنان اپی، اللہ خوش خرم رکھے اور ایک صحتمند اور کامیاب زندگی دے۔
آمین
بہت بہت شکریہ فہد
مبارک ہو! :)
اللہ تعالیٰ عمر دراز کرے اور سعادت مند بنائے۔ آمین!
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ عثمان بھائی ہمیشہ خوش رہیں
بہت بہت مبارک ہو۔اللہ تعالی نیک اور اچھی قسمت والا کرے۔آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
آمین ثم آمین
جزاک اللہ آپی بس دعا میں یاد رکھیے گا
 
بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي المَوْهُوبِ لَكَ، وَشَكَرْتَ الوَاهِبَ، وبَلَغَ أشُدَّهُ، وَرُزِقْتَ بِرَّهُ
اللہ آپ کو عطا کردہ بچے میں برکت عطا فرمائے، آپ عطا کرنے والے کے شکر گزار ہوں یہ بچہ اپنی قوت کو پہنچے اور اسے آپ کا اطاعت گزار بنائے۔
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ بدر بھائی دعاؤں میں یاد رکھیے گا
بہت بہت مبارک ہو حمیرا عدنان
اللہ تعالی دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازیں۔
آمین ثم آمین
شکریہ صابر بھائی ہمیشہ مسکراتے رہیں
آپ کو مبارک ہو حمیرا صاحبہ!
بہت بہت شکریہ وارث بھائی
خوش رہیں
 
حمیرا عدنان کو ننھے فرشتے کی آمد پر بہت ڈھیر سی مبارکباد :love: اللہ تعالیٰ نومولود کی عمر دراز کریں اور آپ کی فیملی کو ڈھیروں خوشیاں دیں۔ آمین
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ لاریب ہمیشہ مسکراتی رہو
بہت بہت مبارک۔۔۔۔ ہو
اللہ بچے کو والدین کا مطیع و فرمانبردار بنائے.اور اپنے حفظ و امان میں رکھے.
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ بھائی
ننھے فرشتے کی آمد بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس کی عمر دراز کرے، اسے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اس کی قسمت اچھی کرے اور اسے ایک صحت مند اور کامیاب زندگی سے نوازے۔ آمین
آمین ثم آمین
جزاک اللہ بہت بہت شکریہ بھائی اس خوبصورت سی دعا کے لیے
ہمیشہ خوش رہیں
 
بہت مبارک ہو@حمیرا عدنان اللہ پاک ننھے میاں کو آپ سب کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی عطا کرے
آمین ثم آمین
جزاک اللہ انکل جانی اللہ تعالٰی آپ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے
ماشااللہ۔ ہماری کویتی (کویت میں رہنے والی) بہن کو بہت بہت مبارک ہو۔ رب کریم صاحبزادے کو دنیا اور آخرت میں فلاح، ترقی اور بہتری عطا فرمائے۔ آمین
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ لئیق بھائی اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
ابھی آپ کویت میں ہیں یا پاکستان میں
ماشاءاللہ بہنا،بہت بہت مبارک ہو،اللہ تعالی آپ دونوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔آمین
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ بھائی ہمیشہ خوش رہیں
 
ماشا ء اللہ بہت بہت مبارک ہو آپی ۔ اللہ آپ کو دونوں جہاں کی خوشیاں عطا فرمائے اور بیٹے کو نیک اور سعادت مند بنائے ۔ آمین
آمین ثم آمین
جزاک اللہ عامر بھائی ہمیشہ خوش رہیں
ماشاءاللہ۔

بہت بہت مبارک ہو حمیرا بہن آپ کو۔
بہت بہت شکریہ احمد بھائی
ہمیشہ خوش رہیں
ماشاء اللہ
محترم حمیرا عدنان بٹیا آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا سدا آپ کے گلشن میں بہاروں کا موسم رکھے آمین
بہت دعائیں
آمین ثم آمین
جزاک اللہ نایاب انکل ہمیشہ مسکراتے رہیں اور ایسے ہی دعاؤں سے نوازتے رہیں
 
ماشاءاللہ بہت مبارک ہو.
شکریہ چھوٹے خان
ہمیشہ مسکراتے رہو
ماشاء اللہ بہت بہت مبارک ہو بہنا۔۔۔ مے اللہ بلس ہم ۔۔آمین
آمین ثم آمین
بہت شکریہ ہادیہ ہمیشہ خوش رہو
بہت بہت شکریہ عمر سیف
 
بہت مبارک ہو حمیرا۔

کیا نام رکھا؟
شکریہ زیک بھائی
بیٹے کا نام صنان علی رکھا ہے
مبارک ہو حمیرا آپا!
بہت بہت شکریہ
بہت بہت مبارک ہو
اللہ عمر علم اور بخت میں برکت عطا فرمائے آمین
آمین ثم آمین
بہت بہت شکریہ سر ہمیشہ خوش رہیں
 
Top