چھوٹا ہوں میں،دنیا بڑی

لاریب مرزا

محفلین
اچھا پھر میں بھی آپ کو "نیا سال مبارک " کہتی ہوں۔نوروز کے بارے میں جاننے کے لیے ،یہاں کو دیکھیں۔
اور اس کے علاوہ مجھے " ہفت سین" کے بارے میں کہنا ہے۔ ایرانی خاندان " ہفت سین" کے دسترخوان کو تحویل سال سے پہلے یا نیا سال کے آغاز سے پہلے بچھاتے ہیں،اور اس پر سات چیزوں کو رکھتے ہیں جو " سین" کے حرف سے شروع ہوتی ہیں ۔جیسے : سیب ، سماق ،سمنو،سکہ ،سبزہ ،سنجد،سرکہ جو کوئی ایک نماد اور علامت ہے ۔ان کے علاوہ،شیشہ، قرآن پاک،زندہ سرخ مچھلی کوبھی رکھتے ہیں ۔گھر والے اس سفرہ کے گرداگرد بیٹھتے ہیں اور تحویل سال کی دعا کو پڑھتے ہیں ، اس سفرہ تیرھویں دن تک ایرانی گھرو ں میں بچھانا ہے۔
دلچسپ!! :) :) "ہفت سین" کی روایت اچھی لگی، بلکہ بہت اچھی لگی۔ یعنی آج کل آپ کے دستر خوان پر س سے شروع ہونے والے رنگا رنگ پکوان موجود ہوں گے۔ :) :)
ویسے جو پکوان آپ نے بتائے ہیں ان میں سے کچھ تو ہمارے لیے نئے ہیں۔ اور شیشہ، قرآن پاک اور اس کے ساتھ زندہ سرخ مچھلی رکھنے کی روایت بھی انوکھی ہے۔ :)
 
Top