تعارف چودھری مصطفی

میں نے محفل پہ شاید کچھ لوگوں کو میری لڑیوں سے غلط فہمی ہوئی ہے، اس لئے کچھ اپنا تعارف۔
سکول میں ادب اور تاریخ کا کچھ شوق تھا مگر آٹھویں میں پہنچا تو ابا جان نے ڈنڈا سے سمجھایا کہ اگر جینا ہے تو سائنس پڑھو، چنانچہ اس کے بعد انسانیات سے ناتا ٹوٹ گیا اور پھر جب روزگار کیلئے بیرون ملک منتقل ہوا تو اردو سے بھی۔ پھر روزگار بھی ایسا تھا کہ سائنسی، منطقی اور اسبابی نظر سے ہر چیز کا جائزہ لینا ایک عادت بن گئی۔
رفتہ رفتہ فکر، عمل، معاشرت اور رشتوں میں ، منطقی اور عقلی رنگ غالب آنے لگا۔
پھر ایک دن کچھ ایسی قلبی واردات ہوئی کہ جن تک میں اپنی بات پہچانا چاہتا ہوں، ان سے بہترین اظہار کا ذریعہ اردو ہی ہے۔ اس لئے اب پھر سے اردو لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مگر خاصا مشکل پڑتا ہے، ایک فقرہ مکمل کرنے کیلئے بعض اوقات کئی مرتبہ ڈکشنری دیکھنی پڑتی ہے، مگر امید ہے کہ رفتہ رفتہ مشق ہو جائے گی۔ محفل میں بعض لوگوں کے علم اور ادبی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں۔
محمد وارث کا بلاگ بھی ان میں سے ایک ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید مُصطفیٰ صاحب!

اور شکریہ بلاگ پسند فرمانے کے لیے گو پچھلے کئی سالوں سے میں اسے ایک نظر روزانہ دیکھتا ہوں اور بس :)
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں۔
مگر آٹھویں میں پہنچا تو ابا جان نے ڈنڈا سے سمجھایا
ڈنڈا پیر اے وگڑیا تگڑیاں دا۔
محفل میں بعض لوگوں کے علم اور ادبی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوں۔

قبلہ محمد وارث صاحب کے علاوہ مزیدبعض لوگوں کے نام وغیرہ بھی لکھ دئیے جاتے تو بچے کھچوں کے لیے بعض کے ساتھ رشتہ ہائے عشق و محبت و عقیدت اور کچھ رشتہ ہائے بغض و عداوت و جلن وغیرہ میں آسانی رہ جاتی:cool2: ۔۔۔ ہلا جیویں مرضی جے:heehee:

پاکستان میں کہاں سے ہیں، کیا پڑھا اور بیرون ملک کہاں مقیم ہیں ؟ آسانی رہے تو جوابات دیجیے۔ شکریہ:)
 
عبدالقیوم چوہدری صاحب، و علیکم السلام ، فی الحال تو معاندانہ رویہ کی وجہ سے عافیت اسی میں جانی ہے کہ کچھ زیادہ نہ بتاؤں۔
وارث صاحب کے علاوہ آپ کی، راحیل فاروق صاحب کی تحریریں پسند آئیں ہیں۔ شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے تو بہت سے ہیں، سب کے نام لینا ممکن نہ ہو گا، اس کے علاوہ ابھی زیادہ مواد نہیں پڑھا، محفل پہ، وقت کے ساتھ یقیناً مزید لوگوں سے شناسائی ہوتی رہے گی۔
 
عبدالقیوم چوہدری صاحب، و علیکم السلام ، فی الحال تو معاندانہ رویہ کی وجہ سے عافیت اسی میں جانی ہے کہ کچھ زیادہ نہ بتاؤں۔
او نا جی۔۔۔ یہاں نِکے وڈے راگ ملہار، بھیرویں، درباری، امروہی وغیرہ عموماً گائے سنائے جاتے رہتے ہیں، بس یہاں ان کے نام ذرا مختلف ہیں۔ مثلاً یہاں وقتاً فوقتاً گائے جانے والے راگوں میں راگ مہاجروی، راگ سیکولروی، راگ اسلامی، راگ پاکستانوی، راگ یہودیوی و اسرائیلوی، راگ پنجابوی، راگ ٹرمپوی، راگ ملحدوی، راگ فارسوی، راگ ایرانی اور راگ شرکوی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ کبھی کبھار راگ طالبانوی کی آواز بھی سنائی دے جاتی ہے۔ دو سال قبل راگ دھرنوی بھی پوری شدومد سے سنا جاتا رہا ہے اور سال بھر پہلے راگ ٹھرکوی و ایشل خانموی بھی بڑی چاؤ اور رسانیت سے سنا گیا تھا۔

یہ سب راگ اور کچھ راگنیاں اس محفل کا خاصہ ہیں، چونکہ ان راگوں کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا اس لیے کسی بھی وقت بج اٹھتے ہیں۔ کچھ ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں، کچھ بوریت محسوس کرتے ہوئے بے لاگ اِنے ہو کر چوری چھپے سنتے ہوئے ریت میں سر چھپا لیتے ہیں اور کچھ مفتیانِ راگ بڑھ چڑھ کر ہتھیارانِ داد و تحسین یا پھر لعن طعن و تشنیع وغیرہ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔

کیونکہ آپ نے محفل ہذا میں تازہ تازہ ہی سر منڈھوایا تھا اس لیے اولے کچھ زیادہ محسوس ہو گئے ہیں۔ آپ اسے معاندانہ رویہ وغیرہ ہرگز ہرگز نا جانیے اور انجوائے فرمائیے۔
 
آخری تدوین:
وارث صاحب کے علاوہ آپ کی، راحیل فاروق صاحب کی تحریریں پسند آئیں ہیں۔ ۔
وڈے وڈے لوکاں کے ساتھ نکے جئے بندے کا نام لیکر آپ نے مجھ غریبم کو شرمندہ وغیرہ کر دیا ہے۔ شکریہ
شاعری کا اچھا ذوق رکھنے والے تو بہت سے ہیں، سب کے نام لینا ممکن نہ ہو گا
کوئی بات نہیں جی۔ محفل پر بہت سے نامی گرامی شعرا کرام موجود ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ کا نام میں لکھ دیتا ہوں البتہ ان کا کلام آپ کو بزم سخن کے علاوہ ڈھونڈنا پڑے گا۔
  • بدیسی شعرا کرام میں جناب arifkarim ناروی، جناب زیک امریکوی، جناب عثمان کینڈوی اور محترمہ مقدس انگلستانوی نمایاں ترین ہیں۔

  • علاوہ ازیں پڑوسی ملک بھارت،خلیج و دیگر بدیسی ممالک میں بھی کافی شعرا کرام موجود ہیں ان کا تذکرہ فی الوقت موخر کرتے ہوئے کسی اور لڑی کے لیے رکھ لیتے ہیں۔

محفل کے بہت سے پرانے، جہاندیدہ اور قابل رشک شعرا کرام عموماً چپ کا روزہ رکھتے ہیں اور بس ان ایموز جیسے احساسات لیے لڑیاں پڑھتے آتے جاتے رہتے ہیں:cool::p;):sneaky::eek::cautious::(:ROFLMAO::LOL::confused:o_O اور جہاں بہت ضروری سمجھیں وہاں ایک آدھ مصرعہ، شعر، رباعی یا پوری غزل داغ دیتے ہیں۔ دیوان کی نوبت البتہ کم کم ہی آتی ہے۔ :tongueout:

جن شعراکرام کے نام نامی اس فہرست میں نہیں آ پائے وہ دل چھوٹا نا کریں، انشاءاللہ کسی اور لڑی میں یاد کر لیے جائیں گے۔ :)
 
ربیع م

محفلین
خوش آمدید چوہدری صاحب!

خاکسار کو کہاں ملا دیا چوہدری صاحب!
باقی سب کے ساتھ علاقے کی نسبت کا تذکرہ آپ نے خوب کیا!
یقینا آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہوں گے اور بہت سے نام مزاحا ایسے لکھے ہوں گے۔
لیکن عام لوگوں کی رہنمائی کیلئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
عربی میں کسی اسم کے آخر میں ہائے نسبت لگاتے وقت اگر اس میں الف مقصورہ تیسری یا چوتھی جگہ ہو تو وہ واؤ سے بدلتا ہے جیسا کہ عیسی سے عیسوی مولی سے مولوی
باقی صورتوں میں محض یا اور اس سے پہلے زیر لگانے سے کام چل جائے گا۔
چنانچہ جہلم سے جہلمی فیصل آباد سے فیصل آبادی
 
جی میں خیر پوری اں
ویسے چوہدری جئے مہاجر
آپ آپنے آپ کو بیشک خیر پوری چھوڑ میرپوری، ہری پوری، منی پوری، جودھ پوری، صید پوری، رنگ پوری، راجن پوری، فیروزپوری، ہوشیارپوری، بہاولپوری، دنیاپوری یا حلوہ پوری کہہ لیں، ہماری لیے آپ بس ہمت علی خان مہاجروی ہی رہ گئے ہیں۔ :p
 
مہاجر میری قومیت ہے لقب نہیں
 
مہاجر میری قومیت ہے لقب نہیں
گرامی قدر خان صاحب مجھے معلوم ہے، یہ سب ازراہ تفتن تھا امید ہے کہ آپ درگزر فرمائیں گے۔ باقی احباب میں سے بھی جس کسی کو بد ذائقہ محسوس ہو ان سب سے دلی معذرت چاہوں گا۔ :)
 
آپ آپنے آپ کو بیشک خیر پوری چھوڑ میرپوری، ہری پوری، منی پوری، جودھ پوری، صید پوری، رنگ پوری، راجن پوری، فیروزپوری، ہوشیارپوری، بہاولپوری، دنیاپوری یا حلوہ پوری کہہ لیں، ہماری لیے آپ بس ہمت علی خان مہاجروی ہی رہ گئے ہیں۔ :p

او چودھری اتنا تیز نہیں تھم کے
 
ابن توقیر

محفلین
چودھری مصطفی صاحب محفل میں دلی خوش آمدید
لاہور سے تقریباً چار سو کلومیٹر دور ہے جی ہمارا شہر،کراچی سے فاصلے کا اندازہ نہیں ہے پر پاکستان ایکسپریس ہو یا بس سروس تقریباً چوبیس گھنٹوں میں پہنچ جاتے ہیں کراچی سے اپنے شہر۔سُپرسمائلس
 
ربیع م

محفلین
نن نن ننن نن نن نن نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تو قابلِ حذف مراسلہ لکھ گئے بھیا آپ۔سُپرسمائلس
ابھی تو بہت سارے علاقوں سے ہوکر باقاعدہ ناپ تول کرکے پہنچنا تھا۔
کر دیا جی
تسی وی اپنے اقتباس وچوں حذف کر دو!
 
ابن توقیر

محفلین
کر دیا جی
تسی وی اپنے اقتباس وچوں حذف کر دو!
بھیا جی میں نے تو چوہدری صاحب کو ’’پہنچاہوا‘‘ پیربابا مان لیا تھا پر ’’تُسی بھی چھا گئے ہو‘‘ بس اب اس دن کا شدت سے انتظار ہے جس دن آپ کی آمد ہوگی۔چوہدری صاحب کو تو خاص طور پر ’’کٹوے‘‘ کی کشش سے حاضری لگوانی ہے بس ایک بار بے بے حضور مان جائیں۔
 
Top