چلو چلو ناران چلو

رضوان

محفلین
گرمی اور حبس حد سے بڑھ چکی ہے تو کیوں نہ وادی کاغان کی سیر کی جائے۔ حسین فطرتی مناظر سے گھری اور ملکوتی حسن کو اپنے اندر سمو ئے ہوئے جھیل سیف الملوک ہمیں آواز دے رہی ہے اور اس صدا کو مایوس لوٹانا میرے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔ سامان سفر تیار ہے اور کل صبح روانگی ہے۔ پھر ملتے ہیں گر خدا لایا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک میری بھی ٹکٹ کاٹ لیں۔ لیکن جانا وانا نہیں ہے، کیونکہ یہاں‌ سے وہاں آنا بہت مشکل ہے ابھی اس سال :(۔ انشاء‌اللہ سفر بخیر گزرے گا۔ میرا سلام کہ دیجئے گا وہاں جھیل کو
بےبی ہاتھی
 
منہاجین

محفلین
رضوان نے کہا:
گرمی اور حبس حد سے بڑھ چکی ہے تو کیوں نہ وادی کاغان کی سیر کی جائے۔ حسین فطرتی مناظر سے گھری اور ملکوتی حسن کو اپنے اندر سمو ئے ہوئے جھیل سیف الملوک ہمیں آواز دے رہی ہے اور اس صدا کو مایوس لوٹانا میرے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔ سامان سفر تیار ہے اور کل صبح روانگی ہے۔ پھر ملتے ہیں گر خدا لایا۔

رضوان بھائی! یہاں ایک خبر سنی تھی کہ زلزلے کی وجہ سے پہاڑوں نے جھیل سیف الملوک کی جگہ لے لی ہے۔ اس میں کہاں تک صداقت ہے۔ واپس آتے ہی بتانا۔ :wink:
 
بہت خوب رضوان ، مجھے چکر دے کر ناران نکل گئے ہو ، ادھر تو برطانیہ میں بھی گرمی پڑ رہی ہے ، آکر سارے مناظر تفصیل سے بتانا اور خاص طور پر جھیل سیف الملوک ۔

سنا ہے رات میں وہاں پریاں آتی ہیں ، ایک دو قبضہ میں کرلینا ، میں عید کے بعد آکر اپنی امانت لے جاؤں گا :lol:
 
دوست

محفلین
سیف الملوک کا بہت دن گزرے مستنصر حسین تارڈ کے ایک سفرنامے میں حال پڑھا تھا۔ تارڈ کو تو جانتے ہیں نا وہ اس وقت ان جھیلوں اور پہاڑوں اور شاہ گوری کے عشق میں مبتلا ہوا جب کوئی بھی انھیں جانتا تک نہ تھا۔
وہ لکھتا ہے سیف الملوک اب پاکباز نہیں رہی طوائف بن گئی ہے۔ لوگوں نے اس کے ارد گرد دکانیں سجا رکھی ہیں۔ اس کا پانی بھی گدلا ہوتا جارہا ہے اور اس میں پہاڑوں کا عکس نہیں کوکا کولا اور پیپسی کے خالی ڈبے تیرتے ہیں۔
 
فریب

محفلین
بچوں کے تارڑ چاچا کو کون نہیں جانتا اور میں نے ان کے تقریباً سارے سفرنامے پڑھے ہیں۔۔۔۔ ویسے درست کہا ہے شاکر بھائی اب شاید سیف الملوک میں وہ تنہائی اور پاکیزگی نہیں رہی کہ پریاں‌اس پر اتریں
 
شمشاد

لائبریرین
واپس آتے ہی آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا کیونکہ آپ کے وارنٹ نکلا ہی چاہتے ہیں، بس کل تک کا وقت ہے حاضر ہونے کا۔

پتہ بھی تھا کہ محفل کی سالگرہ ہے۔

کتنے فون کر چکا ہوں اور SMS بھی۔

ہمیں یہاں کی سڑی ہوئی گرمی میں چھوڑ کر خود ناران کی سیر :cry:

میں ذرا ناشتہ کر لوں پھر بات کرتا ہوں
 
فریب

محفلین
دیکھا نا شمشاد بھائی ہمارا کسی کو خیال ہی نہیں ۔۔۔ٹھیک ہے ہمیں بھی چاہیے کہ چھٹی لے کر خمیس مشیط۔۔۔ یا ابھا وغیرہ کا چکر لگا آئیں۔۔۔ کیا خیال ہے آپکا
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے اتنی چھٹی مل جائے تو میں تو اُڑ کر پاکستان پہنچ جاؤں کہ اس ماہ تو میرے علاقے میں بارشیں بھی شروع ہونے والی ہیں۔
 
فریب

محفلین
یہ بھی آپنے ٹھیک کہا۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے بھی پنڈی اسلام آباد میں ان دنوں‌میں بارشیں شروع ہو ہی جاتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اسی لیے میں ہر سال جاتا ہی اسی موسم میں ہوں کہ بارش کا مزہ لے سکوں اور بارش میں خوب گھوم پھر سکوں۔
 
تیلے شاہ

محفلین
دوست نے کہا:
سیف الملوک کا بہت دن گزرے مستنصر حسین تارڈ کے ایک سفرنامے میں حال پڑھا تھا۔ تارڈ کو تو جانتے ہیں نا وہ اس وقت ان جھیلوں اور پہاڑوں اور شاہ گوری کے عشق میں مبتلا ہوا جب کوئی بھی انھیں جانتا تک نہ تھا۔
وہ لکھتا ہے سیف الملوک اب پاکباز نہیں رہی طوائف بن گئی ہے۔ لوگوں نے اس کے ارد گرد دکانیں سجا رکھی ہیں۔ اس کا پانی بھی گدلا ہوتا جارہا ہے اور اس میں پہاڑوں کا عکس نہیں کوکا کولا اور پیپسی کے خالی ڈبے تیرتے ہیں۔
مستنصر صاحب کا انداز ہی نرالہ ہے
آپ ان کا کوئی بھی سفر نامہ دیکھ لیں دنیا کو اپنے انداز سے سیکھتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ناران ساتھ لے جانے والے ناران ہی رہ گئے؟ واپسی کب کی ہے؟ زکریا بھائی کو پتہ تو ہو گا۔
 
تیشہ

محفلین
:? رضوان ناران گئے ، کہیں واپس ہی نہ آئے تو ؟ :? میرے کپڑے لانے ہیں زبیر نے واپسی پر ، پتا کریں کدھر ہیں دونوں باپ بیٹے :(
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ نہ کرئے باجو، کیا کہہ رہی ہیں؟ آپ کو اپنے کپڑوں کی فکر ہے اور ان کی نہیں۔

آ جائیں گے ایک آدھ ہفتے میں۔
 
تیشہ

محفلین
:? اوہو ۔، اک تو آپکو بات سمجھ نہیں آتی ، مطلب میرا کہنے کا یہ ہے کہ کہیں لمبے سٹے پر ناران میں ہی رہ گئے تو مجھے کیسے پتاچلے گا زبیر اگست کی کونسی تاریخ کو بیک آئے گے ، تاکہ مجھے پتا تو ہو نہ اپنی شاپنگ وقت سے پہلے کروا لوں گی ،
رضوان کو تو میں نے کئی دنوں سے یہاں دیکھا ہی نہیں ،
:?
 
Top