چلو پھر سے خود کو جگائیں ۔۔۔ یوم جمہوریہ ہم منائیں

نایاب

لائبریرین
سب محترم ہندوستانی دوستوں کو یوم جمہوریہ ہند پر دلی دعاؤں بھری مبارکباد
بہت دعائیں
 
ہندوستان کے تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
یہ واقعی آپ حضرات کا امتیازہے کہ آپ نے اپنے آئین پر عمل کیا اور جمہویت کو قائم رکھا۔ ہم پاکستانی آپ لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
 
دل خوش ہو گیا یہ دوستانہ دیکھ کر:)
شکریہ پاکستانی دوستوں۔ ہم ہندوستانی آپ کو دل سے دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ آپ سبهی کو سلامت رکھے:)
 

یاز

محفلین
کچھ تاخیر سے ہی سہی، لیکن میری جانب سے بھی سب بھارتی ممبران کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد۔
بلاشبہ قومی سطح پر منانے کے لئے منظوریٔ آئینِ اولیں کا دن ایک عمدہ انتخاب ہے۔
 

یاز

محفلین
اس سال کی مبارک باد دینے کے لئے نئی لڑی بنانی پڑے گی یا یہیں کام چل جائے گا؟
الف عین عندلیب ابن سعید الہلال ناظم رضا مصباحی فہد اشرف اور دیگر ممبران کو یومِ منظوریء آئینِ اولین کی سالگرہ مبارک ہو۔
یقیناً آئین کسی بھی ریاست کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے، اور اس ریاست کے شہریوں کے حقوق اور فرائض کی بجا طور پر حدبندی اور رہنمائی کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ہمیں اپنے آئین پہ فخر ہے اور ہوناا بھی چاہیے۔ دوسروں کو بھی مبارک اور جنہوں نے مبارکباد دی ان کا شکریہ بھی۔
 
Top