پی ٹی وی کا سنہرا دور: کس کس کو یہ یاد ہے

محمد وارث

لائبریرین
ایک دستاویزی پروگرام میں منور سعید صاحب نے محمد علی جوہر کا کردار ادا کیا تھا ۔ وہ کہیں دوبارہ نہیں دیکھا ۔
اور ایک پروگرام مقدمہ کشمیر بھی آیا تھا لیکن دوبارہ نہ دکھائی دیا۔
کیا کسی نے دیکھا تھا ؟۔۔۔
سینئر محفلین کی یاد داشتوں پر ایک دستک۔
جی یہ کشمیر کا مقدمے والا میں نے بھی دیکھا تھا۔ شیخ عبداللہ کی آتشِ چنار سے کئی واقعات لئے گئے تھے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کشمیر پر مبنی بہترین ڈرامے کون کون سے ہیں۔ میں نے انگار وادی، لاگ، الفا براوو چارلی دیکھا ہوا ہے۔
میں کچھ کہہ نہیں سکتا عارف صاحب کہ نوے کی دہائی میں کون کون سے اچھے ڈرامے بنے اور چلے تھے۔ الفا ب چارلی میں نے یو ٹیوب پر دیکھا تھا۔ باقی دو تو دیکھے بھی نہیں۔ نوے کی دہائی کے شروع میں میرا کالج دور تھا، ٹی وی پرائم ٹائم دوستوں کے ساتھ ایک "سنیک" "بار" پر گزرتا تھا، پھر لاہور ہاسٹل کی زندگی، ٹی وی تھا نہیں، اگر دوسرے کمروں میں تھا تو میں وہاں جاتا نہیں تھا بلکہ اپنے کمرے میں "رنگ" اور "فلیش" کھیلتا تھا، پھر نئی نئی نوکری اور ہم جلیس و ندیم و مونس ِتنہائی کتب، اور پھر شادی اور پھر تلوں میں تیل نہ رہا، اور قوس قزح میں رنگ نہ رہا اور گلوں میں مہک نہ رہی، ہاں ضیائی دور کے ڈرامے خوب یاد ہیں لیکن شاید اس وقت آپ کے تلوں میں تیل نہ تھا، وغیرہ وغیرہ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ضیا کے دور میں کشمیر پر ڈرامے بنتے تھے؟ کوئی نام؟
میں نے ضیائی دور کے عمومی ڈراموں کی بات کی تھی قبلہ من۔ تب تاریخی ڈراموں میں نسیم حجازی کے ناول چھائے ہوئے تھے۔ لیکن ایک بات ہے جتنے اچھے ڈرامے ضیائی دور میں بنے ہیں وہ شاید ہی کسی اور دور میں بنے ہوں، ہاں۔۔۔یاد رہےپھر سارے ڈراموں کی بات کر رہا ہوں :)
 

وجی

لائبریرین
خدا کی بستی، بہت کم اس فورم میں ہونگے جنہوں نے یہ سیریل ڈرامہ دیکھا ہو، 1969۔
ہماری والدہ بتاتیں ہیں کہ خدا کی بستی ایک دفعہ بنی اور دو دفعہ نشر ہوئی
پی ٹی وی کی جو بھی پہلے نشریات چلا کرتی تھیں وہ ریکارڈنگ کے بغیر نشر ہوا کرتی تھیں اور خدا کی بستی اس وقت جو نشر ہوا وہ بہت زبردست تھا ۔
بعد میں ستر کی دہائی میں دوبارہ بنایا گیا نشر ہوا مگر ریکارڈ والا ۔ وہ بھی اچھا تھا۔
 
Dbi_YLY1_W0_AAKOAQ.jpg

روحی بانو، سائرہ کاظمی، خالدہ ریاست اور چوتھی شاید عظمی گیلانی!
 
Top