پی ٹی وی کا سنہرا دور: کس کس کو یہ یاد ہے

دل میں تم، آنکھوں میں تم ،ہونٹوں پہ جانِ جاں
گلیوں میں تم،پھولوں میں تم سپنوں میں تم جانِ جاں
تیری آنکھوں کا اشارہ کتنا دل کش پیارا پیارا
تیری بانہوں کا سہارا مل گیا
تیری اکھیوں کی ڈوری میں ہوں چندا کی چکوری
تیری نظروں کا جادو چل گیا
محمود احمد غزنوی نایاب الف نظامی محمد وارث دوست تلمیذ نبیل اوشو فاتح مغزل قیصرانی سید شہزاد ناصر
 

arifkarim

معطل
عینک والا جن کو کون بھول سکتا ہے:

افسوس اس کے بعد کوئی سائنس فکشن ڈرامہ اس نوعیت کا پی ٹی وی کو بنانے کی توفیق نہیں ملی!
 

جاسمن

لائبریرین
دلدار پرویز بھٹی کو پنجند میں ہی دیکھا ہے۔ آخری تین پروگرام ریکارڈ کروا کر لندن جانا تھا دل کے آپریشن کے لیے۔ لیکن جانا نصیب نہ ہوا اوپر کی ٹکٹ کٹ گئی۔ پنجابی بڑی سجری اور ٹھیٹھ لہجے میں بولتے تھے۔
زمانہ طالب علمی میں اُن کے پروگرام میں پہلا اِنعام جیتا تھا۔ پنجابی زبان میں کتابوں کا وہ سیٹ ابھی بھی ہے لیکن دلدار پرویز بھٹی نہیں رہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
واہ اسماعیل شاہ واہ کیا یاد دلا دیا ۔۔۔۔ اسماعیل شاہ جو شاہین سے شاہین بن اڑا اور پھر لالی وڈ پر شاہین کی طرح چھا گیا ۔ اسماعیل شاہ کی ایکٹنگ ، اسماعیل شاہ کا ڈانس واہ کیا یاد دلا دیا ۔
اسمعیل شاہ اور عارفہ صدیقی ۔۔۔۔لاہور کے جلو پارک میں ایک گانے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ عارفہ صدیقی کی امّی بھی تھیں ۔ عارفہ صدیقی کی امی نے جو خود بھی اداکارہ تھیں،آٹو گراف نہیں دیا تھا۔ باقی دونوں کے آٹو گرافز میں نے لئے تھے۔ اسمعیل شاہ کا آٹو گراف اُن کے اُردُو کے بڑے سے دستخط تھے( کچھ کچھ یاد آ رہا ہے،شاید غلط نہ ہو)
 
آخری تدوین:

جنید اختر

محفلین
ڈرامہ ان کہی کا ایک سین
کیا ان فنکاروں کے نام کوئی بتلا سکتا ہے؟؟؟

Cast (role)
http://en.wikipedia.org/wiki/Ankahi
 
Top