پیروڈی: حیرتی تھی تیری خاموشی یوں گفتار کے بیچ

عاطف ملک

محفلین
قابلِ صد احترام جناب ظہیراحمدظہیر صاحب اور میرے بہت ہی پیارے کاشف اسرار احمد بھائی کی مشترکہ زمین میں کہی غزلوں کی پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
تنقیدی اور اصلاحی رائے درکار ہے۔

دونوں سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔

"حیرتی تھی تیری خاموشی یوں گفتار کے بیچ"
پٹ رہا تھا جو تو بھابھی سے یوں اغیار کے بیچ

میں بھی پٹتا ہوں، مگر پٹتا بڑی شان سے ہوں
گونجتی رہتی ہیں چیخیں در و دیوار کے بیچ

"اپنا بزنس ہے جی!" یہ لڑکے کی ماما نے کہا
سیل (Sale) کرتا ہے یہ "کچی گری" بازار کے بیچ

بیچ ڈالا ہے سبھی جس پہ تصرف پایا
"فرق رکھا ہی نہیں ہم نے گل و خار کے بیچ"

لڑ پڑے "کھیر" پہ جب رانا و راؤ، تو یہ "بٹ"
"قورمہ" لے اڑا ان دونوں کی تکرار کے بیچ

"عشق دریا ہے"، مگر میں کوئی تیراک نہیں
ڈبکیاں لیتا ہی رہ جاتا ہوں منجھدھار کے بیچ

"زلف جاناں" کی میں تعریف کروں تو کیسے!
جوئیں آتی ہیں نظر گیسوئے خمدار کے بیچ

چونک سا جاتا ہوں جب یاد تری آتی ہے
کبھی حقے، کبھی سگریٹ، کبھی نسوار کے بیچ

کاش مل جائے وہ اک بار تو میں بھی اس کو
کھینچ کے "چانٹا" لگاؤں لب و رخسار کے بیچ

ایک بھی "پلے" نہیں، پھر بھی یہ دعویٰ ہے مرا
کر کے انصاف دکھاؤں گا تمہیں چار کے بیچ

ہے یہ چھوٹی سی تمنا کبھی جا کر دیکھوں
کوسٹا ریکا کے، بہاماس و میانمار کے بیچ(Beach)

آخری تدوین:
واہ واہ عاطف بھائی۔
خوبصورت اشعار ہیں۔ واہ
لطف آ گیا بھائی !!
اور جوئیں والے شعر کا تو جواب نہیں !!
جانے کیا کیا یاد دلا دیا !ہا ہا ہا ہا ہا ہا
 
میں بھی پٹتا ہوں، مگر پٹتا بڑی شان سے ہوں
گونجتی رہتی ہیں چیخیں در و دیوار کے بیچ

لڑکے والوں نے کہا "ذاتی کاروبار ہے جی!"
سیل (Sale) کرتا ہے یہ "کچی گری" بازار کے بیچ

چونک سا جاتا ہوں جب یاد تری آتی ہے
کبھی حقے، کبھی سگریٹ، کبھی نسوار کے بیچ

ایک بھی "پلے" نہیں، پھر بھی یہ دعویٰ ہے مرا
کر کے انصاف دکھاؤں گا تمہیں چار کے بیچ
اب تو جواب میں صرف یہی بنتا ہے
" :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:"
 
"عشق دریا ہے"، مگر میں کوئی تیراک نہیں
ڈبکیاں لیتا ہی رہ جاتا ہوں منجھدھار کے بیچ
بہت خوب !
البتہ ڈرتے ڈرتے عرض ہے کہ اس طرح کہنے میں خیال کچھ بہتر معلوم ہوتا ہے:
"عشق دریا ہے"، مگر میں کوئی تیراک نہیں
ڈبکیاں لیتا ہی رہ جاؤں گا منجھدھار کے بیچ
 
عاطف ملک

محفلین
اچھی مزاحیہ غزل ہے مگر اشعار کی بندش کچھ سست معلوم ہو رہی ہے۔

کاروبار کو مفاعیل کے وزن پر نہیں باندھا جا سکتا۔
محمد تابش صدیقی بھائی کا حکم تھا کی مزاحیہ غزل چاہیے لیکن "Non-Raheelic" ہو۔۔۔۔۔جلدی جلدی میں اتنا ہی ہو سکا :p
"کاروبار" کی جگہ یہ دیکھیں:
"اپنا بزنس ہے جی!" یہ لڑکے/دولہے کی ماما نے کہا
سیل کرتا ہے یہ کچی گری بازار کے بیچ
واہ واہ عاطف بھائی۔
خوبصورت اشعار ہیں۔ واہ
لطف آ گیا بھائی !!
اور جوئیں والے شعر کا تو جواب نہیں !!
جانے کیا کیا یاد دلا دیا !ہا ہا ہا ہا ہا ہا
آپ کی تعریف پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تشکر اور ممنونیت کے جذبات بھیج رہا ہوں :in-love::in-love::in-love:

اب تو جواب میں صرف یہی بنتا ہے
" :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:"
:redheart::inlove:
درست فرمایا ڈاکٹر صاحب ۔۔۔ زبردست عاطف بھائی۔
:confused3::confused3::confused3:
جولائی ایلیا اور آپ کے "متفرق اشعار" کا بہت بڑا مداح ہوں
تعریف کیلیے بہت ممنون ہوں۔:)
بہت خوب !
البتہ ڈرتے ڈرتے عرض ہے کہ اس طرح کہنے میں خیال کچھ بہتر معلوم ہوتا ہے:
"عشق دریا ہے"، مگر میں کوئی تیراک نہیں
ڈبکیاں لیتا ہی رہ جاؤں گا منجھدھار کے بیچ
ارے!
ڈرنے کی کیا بات ہے :) کھل کر کہیں جو بھی کہنا ہے۔
دراصل، میں منجھدھار میں غوطے لگنے کو معمول ظاہر کرنا چاہ رہا ہوں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ بات جمی نہیں ہے۔
آپ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرتا ہوں۔
تعریف کیلیے بہت شکریہ:)
 
محمد تابش صدیقی بھائی کا حکم تھا کی مزاحیہ غزل چاہیے لیکن "Non-Raheelic" ہو۔۔۔۔۔جلدی جلدی میں اتنا ہی ہو سکا :p
"کاروبار" کی جگہ یہ دیکھیں:
"اپنا بزنس ہے جی!" یہ لڑکے/دولہے کی ماما نے کہا
سیل کرتا ہے یہ کچی گری بازار کے بیچ

آپ کی تعریف پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تشکر اور ممنونیت کے جذبات بھیج رہا ہوں :in-love::in-love::in-love:

:redheart::inlove:

:confused3::confused3::confused3:

جولائی ایلیا اور آپ کے "متفرق اشعار" کا بہت بڑا مداح ہوں
تعریف کیلیے بہت ممنون ہوں۔:)

ارے!
ڈرنے کی کیا بات ہے :) کھل کر کہیں جو بھی کہنا ہے۔
دراصل، میں منجھدھار میں غوطے لگنے کو معمول ظاہر کرنا چاہ رہا ہوں لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ بات جمی نہیں ہے۔
آپ کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرتا ہوں۔
تعریف کیلیے بہت شکریہ:)

میرے پیش نظر یہ ہے کہ "جو تیراک نہیں ہوگا" منجدھار میں تو اس کی آخری ہی ڈبکی ہوگی۔ :D اس لیے تیرنے سے پہلے اندیشے گھیر رہے ہیں۔
کیا خیال ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لڑ پڑے "کھیر" پہ جب رانا و راؤ، تو کوئی
"قورمہ" لے اڑا ان دونوں کی تکرار کے بیچ
ایک خاص اصلاح میں بھی کیے دیتا ہوں عاطف ملک برادر ۔ یہاں رانا صاحب اور راؤ صاحبان وغیرہ کی موجودگی میں " کوئی " کے بجائے بٹ صاحب کا محلِ خاص ہے۔ ( ڈیو اپولوجیز :) )
لڑ پڑے "کھیر" پہ جب رانا و راؤ، تو یہ بٹ
 
الف عین

لائبریرین
بس میرا ایک مشورہ
میں بھی پٹتا ہوں، مگر پٹتا ہوں اس شان سے کہ
کہ ’کے‘ تقطیع ہو رہا ہے۔ الفاظ بدل دیں۔
 
عاطف ملک

محفلین
میرے پیش نظر یہ ہے کہ "جو تیراک نہیں ہوگا" منجدھار میں تو اس کی آخری ہی ڈبکی ہوگی۔ :D اس لیے تیرنے سے پہلے اندیشے گھیر رہے ہیں۔
کیا خیال ہے۔
میں عشق کے دریا میں بار بار کودتا ہوں،تیراکی نہیں آتی اس لیے منجھدھار میں ہی ڈبکیاں لگا لگا کر واپس آ جاتا ہوں اور پار نہیں پہنچ سکتا :p
عادی عاشق لیکن ۔۔۔۔۔آگے خود سمجھ جائیے:LOL:
کیا خیال ہے؟؟؟
عاطف بھائی خوب سماں باندھا ہے کیا کہنے. ایک ایک شعر لاجواب. واہ واہ. بہت خوب
حسن بھائی.۔۔۔۔داد کیلیے بہت ممنون ہوں۔
ایک خاص اصلاح میں بھی کیے دیتا ہوں عاطف ملک برادر ۔ یہاں رانا صاحب اور راؤ صاحبان وغیرہ کی موجودگی میں " کوئی " کے بجائے بٹ صاحب کا محلِ خاص ہے۔ ( ڈیو اپولوجیز :) )
لڑ پڑے "کھیر" پہ جب رانا و راؤ، تو یہ بٹ
استادِ محترم،
تعمیلِ حکم کر دی ہے :)
آپ کی تعریف اعزاز ہے میرے لیے۔
بہت خوب عاطف بھائی
تشکر!
ہاہا. بہت خوب عاطف بھائی. بس اپنی سنگل پسلی کا تھوڑا خیال رکھیں. راحیل بھائی تو آپ جیسے ہی تھے. یہ کاشف بھائی سے پنگا مہنگا پڑ سکتا ہے. :sneaky:
مجھے ظہیر بھائی سے زیادہ ڈر لگ رہا ہے۔
اللہ کرے ظہیر بھائی کو بھی پسند آ جائے یہ کاوش۔
 
آخری تدوین:
Top