پڑھا جو پہلی بار ..

السلام و علیکم۔

کرنا کچھ یوں ہے کہ بس اس" ناول ،کہانی۔ یا ڈایجسٹ ۔ کا نام بمہ مصنف یہاں لکھنا ھے جو آپ نے اپنی ذندگی میں پہلی بار پڑھا تھا۔ ( شکریہ)
stock-footage-animated-border-of-purple-flowers-daisy-with-vine-growing-across-alpha-channel-included.jpg
 
بیلے کے سیاہ پھول ۔۔ آفس ٹور پر ملتان کی گرم راتوں میں میں آفس کے صحن میں چارپائی ڈال کر کھانا کھانا اور چوکیدار کے ساتھ گپ شپ لڑانی ۔پھر سونے سے پہلے یہ ناول پہلی بار پڑھنا ۔ جو کہ آفس کے ایک کولیک نے دیا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بچپن میں تو بچوں کی کہانیاں پڑھا کرتا تھا، ناول، افسانے، کتابیں نجانے کب زندگی میں شامل ہوئیں۔
 
پکا یاد نہیں پر ٹارزن کی کہانیاں پڑھنا شروع کی تھیں جس کے مصنف مظہر کلیم ہو کرتے تھے پھر مظہر کلیم کا ہی کوئی عمران سیریز کا ناول پڑھا تھا
 

عدیل منا

محفلین
بچپن میں بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ اور تعلیم و تربیت سے سلسلہ چلا۔ پھر عمران سیریز، جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپنس ڈائجسٹ سے ہوتا ہوا محی الدین نواب کے لامتناہی سلسلہ "دیوتا" پر ایسا پھنسا کہ پھر تو ہمیں ایسا لگا کہ ہمارا انڈ ہوجائے گا پر اینے جان نئی چھڈنی۔
دیوتا سے یاد آیا،اگر کوئی صاحب اس کو پڑھ رہے ہیں تو کیا بتا سکتے ہیں اس کا انڈ ہوا یا ابھی تک چل رہا ہے؟:?:
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
سب سے پہلا افسانہ گڈریا ( افسانوی مجموعہ اُجلے پھول) پڑھا تھا جو کہ اشفاق احمد کی لازاوال تحریر ہے
پہلا ناول راجہ گدھ پڑھا جسے بانوقدسیہ نے تحریر کیا تھا
 

افلاطون

محفلین
بچپن میں بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ اور تعلیم و تربیت سے سلسلہ چلا۔ پھر عمران سیریز، جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپنس ڈائجسٹ سے ہوتا ہوا محی الدین نواب کے لامتناہی سلسلہ "دیوتا" پر ایسا پھنسا کہ پھر تو ہمیں ایسا لگا کہ ہمارا انڈ ہوجائے گا پر اینے جان نئی چھڈنی۔
دیوتا سے یاد آیا،اگر کوئی صاحب اس کو پڑھ رہے ہیں تو کیا بتا سکتے ہیں اس کا انڈ ہوا یا ابھی تک چل رہا ہے؟:?:
میرے علم کے مطابق 2010 میں دیوتا کا اختتام ہو گیا تھا، لیکن آخری جلد ابھی تک نہیں آئی:(:(
 

Rehmat_Bangash

محفلین
بچپن میں ہمدرد کا رسالہ "نونہال" پڑھا کرتا تھا، پہلا ناول "دیوداس" پڑھا تھا،جو شرت چندر چٹر جی کا لکھا ہوا ہے،ویسے اس پہلے جاسوسی ڈائجسٹ پڑھنا شروع کر دیا تھا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
جہاں تک میرا حافظہ ساتھ دیتا ہے میں نے بچپن میں ڈیل کارنیگی کی کتاب 'میٹھے بول میں جادو ہے' پڑھی تھی۔ اس سے پہلے ٹارزن اور عمرو عیار وغیرہ کی کہانیاں پڑھا کرتا تھا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے تو یہ سلسلہ شروع ہوا تھا تعلیم و تربیت، داستان امیر حمزہ اور اشتیاق احمد کے جاسوسی ناولز سے، چھوٹے ہوتے ہی سے ہم چھوٹے بہن بھائی ان کو پڑھنے کے لیے لڑتے تھے۔ لیکن ناول یاد ہے جو میں نے ماموں کے گھر پڑھا تھا اس کا نام "پیار کا پہلا شہر" تھا مصنف پتا نہیں کون ہیں اور اس کی سٹوری بھی سمجھ نہیں آئی تھی کہ تب میں کافی چھوٹی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
یه سلسله ختم کیون کر دیا؟ سسپینس دائجست مین دیوتا کاب کا ختم هو گیا. پیار کا پهلا شهر مستنسرحسین کی هی.
 

جاسمن

لائبریرین
بچپن میں بچوں کا باغ، بچوں کا ڈائجسٹ، بچون کی دنیا، اطفال، عمرو عیار، ٹارزن، انکل اشفاق کے کارنامے، عمران سیریز اور بچوں کے دیگر ناولوں سے چلتے بڑے بھائ سے چھپ کے ان کےسب رنگ، سسپینس ڈائجسٹ، جاسوسی ڈائجسٹ اور پھر میٹرک تک شفیق الرحمن، ابنِ انشاء، عدم، ساحر، ساغر، اقبال، میر، غالب، ۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت ۔۔۔۔۔۔نشہ تھا ، ہے لیکن اب ساغرومینا تو سامنے ہیں کہ دو بڑی لائبریریاں انتہائ پہنچ میں ہیں لیکن وقت۔۔۔۔۔۔
 
Top