پٹرول پمپ پر سعودی نوجوان کا غیرملکی ملازم پر تشدد

کعنان

محفلین
پٹرول پمپ پر سعودی نوجوان کا غیرملکی ملازم پر تشدد
اتوار 18 دسمبر 2016م
ریاض ۔۔۔ ابراہیم الحسین


سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک نئی ویڈیو تیزی کےساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سعودی نوجوان کو پٹرول پمپ کر کام کرنے والے ایک غیرملکی شہری پر تشدد کرتےدکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں اور غیرملکی ملازمین پر تشدد کے مرتکب افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں دکھائے گئے شخص کے خلاف بھی قانون جلد حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے بعد جب ’اکسنٹ‘ ماڈل کے کار ڈرائیور نے غیرملکی ملازم کو پٹرول کے پیسے ادا نہ کیے تو اس نے کار کے بند دروازے پرمتعدد مرتبہ دستک دے کر کار کے مالک کو متنبہ کیا۔ اس پر کار میں سوار نوجوان باہر نکلا اور اس نےغیرملکی ملازم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ پھر دوبارہ کار میں داخل ہوا اور وہاں سے ایک لاٹھی نکال کر غیرملکی شہری کو اس کے ساتھ بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے رد عمل میں شہریوں نے سعودی نوجوان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ وارادات کا سختی سے نوٹس لیں اور ملزم کی شناخت کرکے اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

ح


اس پر آپ کچھ فرمانا پسند کریں گے کہ غلطی کس کی ہے؟
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
السلام علیکم

میرا خیال ہے اوریجنل پوسٹ سے بھی غائب ہے، وقت ملنے پر دوبارہ لگائیں گے۔

والسلام
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

معذرت کے ساتھ اس ویڈیو کے حوالہ سے میں آپکی اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا، باقی مزید رائے آنے کے بعد۔

والسلام
 
Top