پٹاری تعبیر

پٹاری تعبیر!!!!

پٹاری ایک موسیقی کی ویب سائٹ/ایپ ہے۔ ویب سائٹ کے ڈائریکٹر احمر نقوی ہے، جوکہ ٹوئٹر پر کراچی کھٹمل کے نام سے موجود ہیں۔ کرک انفو پر بھی لکھتے ہیں۔ انہوں نے پٹاری تعبیر کے نام سے ایک البم شروع کی ہے۔ جس میں مُلک کے دور درا ز اور کم مشہور علاقوں سے نئےفنکاروں کو موسیقی کی دُنیا کے کسی نام سے جوڑ کر ایک گانا تیار کر کے اُن کو اپنے فن کا موقع دیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں پہلا گانا عابد بروہی نامی لڑکے جسکا تعلق سبی سے ہے آیا۔
گانے کا لنک۔ سبی سانگ

اس سلسلے میں دوسرا گانا آج ہی سامنے آیا ہے۔
ابھی کی بار گلوکار 12 سالہ جہانگیر ہے جسکا تعلق روہڑی سے ہے۔
گانے کا لنک-چٹا چولا سی دے درزی

اس سلسلے میں ابھی 4 مزید گانے آنے ہیں اُمید ہے وہ بھی ایسے ہی دلچسپ اور خوبصورت ہونگے۔

شئیر کرنے کا مقصد تھا کہ مجھے تو پٹاری کی یہ کاوش اچھی لگی اُمید ہے محفلین بھی پسند کرینگے
 
آخری تدوین:
Top