پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

انسان ٹھوکر کھائے بغیر، زخم کھائے بغیر، خود کو جلائے بغیر بات کیوں نہیں مانتا۔ پہلی دفعہ میں ہاں کیوں نہیں کہتا؟ پہلے حکم پر سر کیوں نہیں جھکاتا؟ ہم سب کو آخر منہ کے بل گرنے کا انتظار کیوں ہوتا ہے اور گرنے کے بعد ہی بات کیوں سمجھ میں آتی ہے؟
(نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
 
انسان بھی بڑی عجیب چیز ہے،پیسہ کماتے کماتے صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور پھر صحت پا لینے کے لئے سارا پیسہ لٹا دیتا ہے،جیتا ایسے ہے کہ جیسے مرنا ہی نہیں اور مر ایسے جاتا ہے کہ جیسے کبھی جیا ہی نہیں.
 
کہتے ہیں کہ آنسو ہمارے سچے ساتھی ہوتےہیں لیکن دکھ ہو یا سکھ۔۔۔۔۔۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ ساتھ دے رہے ہیں یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔۔۔
 
زندگی کا ہر امتحان ہم محنت اور لگن سے پاس نہیں کرسکتے بعض امتحانوں کے لئے قسمت کے علاوہ اور کوئی چیز درکار نہیں ہوتی اور وہ ہمارے عزیزوں کی دعاؤں کے علاوہ کچھ اور نہیں ہو سکتا۔
 
Top