پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر عظیم ترین کرم ہے کہ جو کالک ہم اپنے اعمال نامے پر ملتے ہیں ، وہ ہمارے سفید چہروں پر تحریر نہیں ہوتی ۔۔
 
عبادت کرنے میں دل لگے تو سمجھو یہ روح کی غذا ہے ۔
اور اگر ۔۔۔!
دل نہ لگے تو پھر بھی کرو ۔۔

کیونکہ ۔۔پھر یہ روح کی دوا ہے ۔۔۔
 
لوگ کہتےہیں کہ کسی ایک کے جانےسے زندگی رک نہیں جاتی لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ لاکھوں کے مل جانے سے بھی اس ایک کی کمی پوری نہیں ہوتی ۔
 
انسان گناہ اس طرح کرتاہے جیسے اللہ دیکھ ہی نہیں رہا۔۔اور اللہ اپنے بندے کو ایسے معاف کرتے ہیں جیسے اس نے دیکھا ہی نہیں۔
 
Top