پریشان رہنا صحت کے لیے فائدہ مند؟

ابن توقیر

محفلین
کیا ماہرین اس تحقیق سے شادی کی اہمیت واضح کرنا چاہتے ہیں؟ کیونکہ اس تحقیق کے بعد تو صرف شادی شدہ افراد ہی صحت مند رہ سکتے ہیں۔
ویسے پورا ماحول بنا کر آخری دو لائنوں کا اضافہ "ارمانوں" پر پانی پھیرنے والی بات نہیں ہوگئی؟

tension.jpg
خبر کا پتہ
 
پھر تو سب کو رج کے پریشان کرنا چاہیے :D:D
 
محمد وارث

لائبریرین
ہماری بیوی نے پہلے ہی پریشان رہ رہ کر ہمیں پریشان کر رکھا ہے، اب اگر اُسے علم ہو گیا کہ پریشان رہنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے تو وہ مزید صحت مند ہو جائے گی اور میری زندگی آخری دو لائنوں والی، اللہ اکبر، کوئی روکو اس خبر کو یارو :)
 
یہاں تک ٹهیک تها پر افوائیں اڑتی رہتی ہیں کہ آپ "پریشانی" ڈبل کرنے کی تگ و دو میں ہیں.
 
"حد سے زیادہ پریشان رہنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے "
مطلب پریشانی کا والیم ایڈجسٹ کرنا انسان کے بس میں ہوتا ہے ؟؟ کہ چلو تھو ڑا سا پریشان ہو لو ۔ اس پوائنٹ سے آگے نہیں جانا ۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
یہاں تک ٹهیک تها پر افوائیں اڑتی رہتی ہیں کہ آپ "پریشانی" ڈبل کرنے کی تگ و دو میں ہیں.
صرف ڈبل نہیں...
بلکہ ڈبل کا بھی ڈبل!!!
ایسی حسین پریشانیاں تو صاحبان جتنی زیادہ ہوں اتنی ہی کم ہیں، بقول مرشدی

ع - مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی :)
 
Top