تبادلہ خیال پرنٹ فنکشن پر تبصرے

طمیم

محفلین
اس جگہ n\ سے کیا مراد ہے؟
PHP:
print("Urdu has changed a lot",end=".\n")
print("Now, we are ready to embrace the change",end=".\n")
 
Output:
--------------------------------
Urdu has changed a lot.
Now, we are ready to embrace the change.
 
محمداحمد

لائبریرین

طمیم صاحب،

یہاں n\ سے مراد نئی لائن ہے یعنی جہاں ہمیں عبارت میں نئی لائن شروع کرنی ہو تو n\ لکھتے ہیں جس سے انٹرپریٹر یہ سمجھتا ہے کہ آگے آنے والا ٹیکسٹ نئی لائن سے شروع ہوگا۔
 
نکتہ ور

محفلین
اگر آپ چاہتے ہیں کہ پرنٹ کروانے کے بعد نئی لائن پر مترجم() نہ جائے تو اس کے لیے آپ ایک اضافی دلیل(argument) بنام end شامل کر سکتے ہیں
میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا اگلی کمانڈ کا انتظار کیے بغیر پرنٹ کر دیتا ہے
کوڈ:
>>> print("Urdu",end="")
Urdu
>>> print("Urdu has changed a lot",end=".\n")
Urdu has changed a lot.
>>> print("Now we are ready to embrace the change",end=".\n")
Now we are ready to embrace the change.
>>>
نیز یہ لڑی جوابات کے لیے دستیاب کیوں ہے؟ اسباق کی پہلی لڑیاں تو جوابات کے لیے دستیاب نہیں ہیں:unsure:
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا اگلی کمانڈ کا انتظار کیے بغیر پرنٹ کر دیتا ہے

ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اس کوڈ کو فائل میں save کرکے run کریں۔

شیل ایک بار میں ایک انسٹرکشن پر عمل کرتا ہے سو شیل پر ایسا نہیں ہو سکتا۔

نیز یہ لڑی جوابات کے لیے دستیاب کیوں ہے؟ اسباق کی پہلی لڑیاں تو جوابات کے لیے دستیاب نہیں ہیں:unsure:

یہ تو محب علوی بھائی بتائیں گے۔ :)
 
Top