پردیسی انڈا فرائی

مجھے بھی نہیں ملا ٹیگ ۔۔۔ پردیسی انڈے کا تجسس کھینچ لایا :p
مجھے بھی ٹیگ موصول نہیں ہوا تھا۔. وہ تو لڑی میں جھانکا تو پتہ چلا.. :)
کیا فائدہ ٹیگنگ کا۔۔۔۔۔۔۔اگر موصول نہیں ہو۔۔۔۔:) ۔۔۔۔۔۔۔کس سے کہیں کہ بعض اوقات نوٹیفیکیشن بھی وصول نہی ہوتی
سعود بھائی سے:) وہی کچھ بتائیں گے۔
اسپیمنگ سے بچانے کے لیے ٹیگنگ کے نظام میں کچھ حدود و قیود قائم کیے گئے ہیں، مثلاً ایک مراسلے میں زیادہ سے زیادہ کتنے لوگوں کو ٹیگ کیا جا سکتا ہے۔ اراکین کو ٹیگ کرنے کی سہولت کا بے جا استعمال شدید قابل اعتراض ہے۔ ماضی میں اس قسم کی اسپیمنگ سے بارہا منع کرنے کے باوجود بھی باز نہ آنے والے محفلین کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔ عموماً کسی مراسلے میں کسی کی توجہ ناگزیر ہو یا کوئی مراسلہ کسی رکن مخصوص سے متعلق ہو یا کسی کا ذکر مراسلے میں آئے تو ان کو ٹیگ کیا جانا چاہیے ورنہ صرف اس لیے ٹیگ کرنا کہ آئیے سبھی ہماری تحریر پڑھیے ایسے ہی ہے جیسے زبردستی کے اسپیم ای میل بھیجنا۔ جو لوگ پڑھنا چاہیں گے ان کی نظروں سے نہ تو کوئی عمومی زمرہ اوجھل ہوتا ہے اور نہ ہی تازہ ترین مراسلوں والی لڑیوں کی فہرست، جیسا کہ اس لڑی میں بیشتر تشریف لانے والوں کو ٹیگ نہیں ملا پھر بھی آئے۔ اگر کوئی کسی لڑی میں جواب نہ بھی لکھے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ پڑھا بھی نہیں۔ :) :) :)

قصہ مختصر اینکہ اس لڑی میں اس سہولت کا بے جا استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور ساتھ ہی ٹیگنگ کی حد بندی کو پامال کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ اس کا طریقہ کار یہ اپنایا گیا کہ پہلے مراسلے میں کئی لوگوں کو ٹیگ کیا گیا، پھر مراسلے کو مدون کر کے سارے نام مٹا کر ناموں کی نئی کھیپ شامل کی گئی اور تدوین کا یہ سلسلہ درجنوں دفعہ دہرایا گیا، یعنی سیکڑوں لوگوں کو زبردستی متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایسی ہی اسپیمنگ کے سد باب کے لیے نظام میں یہ خصوصیت شامل ہے کہ تدوین کے وقت شامل کیے گئے ٹیگ کی اطلاع نہیں بھیجی جاتی۔ :) :) :)
 

عباس اعوان

محفلین
اس طریقہ کار یہ اپنایا گیا کہ پہلے مراسلے میں کئی لوگوں کو ٹیگ کیا گیا، پھر مراسلے کو مدون کر کے سارے نام مٹا کر ناموں کی نئی کھیپ شامل کی گئی اور تدوین کا یہ سلسلہ درجنوں دفعہ دہرایا گیا، یعنی سیکڑوں لوگوں کو زبردستی متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی
تدوین کرنے کی وجہ ٹیگنگ سسٹم کا کامل کام نہ کرنا تھی۔
@ابن سعید، @زیک، نیرنگ خیال کو دیکھیں تو ٹیگنگ نے مکمل کام نہیں کیا۔وجہ ٹیگنگ لسٹ کا کاما سیپریٹڈ ہونا ہے۔ میرے مراسلے میں سارے کے سارے نام کاما سیپریٹد تھے، چنانچہ مراسلہ کی تدوین کر کے سارے کاماز کو ختم کیا گیا اور افراد کو از سرِ نو ٹیگ کیا گیا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اسپیمنگ سے بچانے کے لیے ٹیگنگ کے نظام میں کچھ حدود و قیود قائم کیے گئے ہیں، مثلاً ایک مراسلے میں زیادہ سے زیادہ کتنے لوگوں کو ٹیگ کیا جا سکتا ہے۔ اراکین کو ٹیگ کرنے کی سہولت کا بے جا استعمال شدید قابل اعتراض ہے۔ ماضی میں اس قسم کی اسپیمنگ سے بارہا منع کرنے کے باوجود بھی باز نہ آنے والے محفلین کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔
معلومات میں اضافے کے لیے شکریہ سعود بھائی.. :) محفل کے اصول و قواعد کی حد میں رہتے ہوئے کتنے لوگوں کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکتا ہے؟؟ اور یہ کہ کیا یہ اور اس طرح کے ضروری قواعد و ضوابط نئے آنے والے محفلین کی رہنمائی کے لیے کسی دھاگے میں موجود ہیں؟
 

باباجی

محفلین
ایک انڈہ فرائی کے لیئے 9 صفحات بھر دیئے
اب تک وہ انڈہ جو تھا کہاں کہاں پہنچ گیا ہوگا بے چارہ مرحوم
اس درگت سے بہتر تھا کسی کی سالگرہ پر اس کو سیدھا انڈہ ہی مار دیا جاتا
بجائے کہ اس کو اتنا بھونا جائے :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
تدوین کرنے کی وجہ ٹیگنگ سسٹم کا کامل کام نہ کرنا تھی۔
@ابن سعید، @زیک، نیرنگ خیال کو دیکھیں تو ٹیگنگ نے مکمل کام نہیں کیا۔وجہ ٹیگنگ لسٹ کا کاما سیپریٹڈ ہونا ہے۔ میرے مراسلے میں سارے کے سارے نام کاما سیپریٹد تھے، چنانچہ مراسلہ کی تدوین کر کے سارے کاماز کو ختم کیا گیا اور افراد کو از سرِ نو ٹیگ کیا گیا۔
ہمیں یقین ہے کہ پہلی دفعہ اردو والے کامے کے نشان کی وجہ سے ٹیگنگ نے کام نہیں کیا، لیکن آپ نے کل ڈیڑھ درجن دفعہ اس مراسلے کو مدون کیا ہے۔ اعتراض والی بات یہ بھی نہیں ہے، احباب شوق سے مراسلوں کی تبدیل کریں جب تک کہ اطمینان نہ ہو جائے۔ لیکن اس لڑی میں ہمارے جواب دینے کے دو مقاصد تھے، اول تو یہ بتانا کہ کسی مراسلے کی تدوین کرتے ہوئے اس میں نئے ناموں کو مینشن کرنا یا پہلے سے موجود ناموں کی تدوین کرنا کوئی نئی اطلاع جاری نہیں کرتا ہے اور دوم یہ کہ ہر لڑی میں صرف اس لیے کئی لوگوں کو مینشن کرنا کہ وہ آ کر لڑی ملاحظہ فرمائیں اچھا عمل نہیں، اس سے لوگوں کو کوفت ہوتی ہے اور ٹیگنگ کے نظام کا یہ بے جا استعمال ہے۔ لوگوں کو مینشن اس صورت میں کیا جانا چاہیے جب ان کے متعلق کوئی بات ہو رہی ہو یا انھیں مخاطب کیا گیا ہو یا پھر ایسی جگہ جہاں کسی کی توجہ ناگزیر ہو۔ :) :) :)
 
معلومات میں اضافے کے لیے شکریہ سعود بھائی.. :) محفل کے اصول و قواعد کی حد میں رہتے ہوئے کتنے لوگوں کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکتا ہے؟؟ اور یہ کہ کیا یہ اور اس طرح کے ضروری قواعد و ضوابط نئے آنے والے محفلین کی رہنمائی کے لیے کسی دھاگے میں موجود ہیں؟
فی الحال عام اراکین کے لیے یہ تعداد غالباً دس ہے۔ اس سے زیادہ لوگوں کو ایک مراسلے میں متوجہ کرنے کی کوششوں کو یہ نظام شناخت نہیں کرے گا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر مراسلے میں دس لوگوں کو متوجہ کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔ یہ ایک اچھی سہولت ہے اور اس کے کئی مثبت انداز کے استعمال ہو سکتے ہیں، لیکن ان کا غیر ذمہ دارانہ استعمال تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ اس قسم کے معاملات میں عموماً نپے تلے اصول نہیں بنائے جاتے، بلکہ لوگوں سے عام دانشمندی کی توقع کی جاتی ہے۔ اگر کوئی ایسے اصولوں کو حد سے زیادہ پامال کرے تو غیر محسوس یا واضح انداز میں توجہ دلانے کی کوشش کی جاتی ہے اور ضرورت پڑے تو علیحدہ سے متنبہ بھی کیا جاتا ہے۔ البتہ کوئی بار بار کی تنبیہ کے بعد بھی باز نہ آئے تو ان کے لیے محفل کے دروازے بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا اور ہمیں یہ عمل بے حد نا پسند ہے۔ :) :) :)

ہم نے کافی پہلے ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت کوئی ہفتے بھر کے لیے محفل کی پیشانی پر ایک اطلاع آویزاں کر دیتے تھے اور اسے سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول میں جمع بھی کر دیتے تھے۔ ان میں عموماً ایسی باتیں ہوتی تھیں جن کو محفلین رضاکارانہ انداز میں اپنائیں تو بہتر ہوگا لیکن ضروری نہیں کہ ان کو ڈنڈے کے زور پر منوایا جائے۔ :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
Top