=== پاکستان فائنل میں ===

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہےکہ ہم فائنل میں پہنچ گئے۔
ایک وقت تھا کہ انہی صفحات پر ٹیم کا مذاق اڑایا جارہاتھا، لطیفے بنائے جا رہے تھے۔ مگر آج۔۔۔۔۔
آج شاہین پھر آسمان کی وسعتوں میں محو پرواز ہیں۔۔۔۔
ہم ایسی ہی قوم ہیں سائیں!
آئیے منہ میٹھا کرتے ہیں۔
ایک بکی (جواری) نے خواب میں سونے اور ہیرے جواہرات سے مزین عدد 5 دیکھا۔ اس نے سوچا قسمت کھل گئی۔
بیداری کے بعد اس نے اس دن ہر کام 5 کے عدد کے مطابق کرنا شروع کیا۔
اس نے5 سلائس کھائے
5 میل کی دوڑ لگائی
5 منٹ کا شاور (غسل) لیا
5 نمبر جیکٹ پہنی
ٹریک پر اس نے 5 پروگرام خریدے۔
پانچویں ریس کے پانچویں گھوڑے پر 555 ڈالر کی شرط لگائی
پھر سیکشن 5 کے پانچویں لائن کی پانچویں سیٹ پر براجمان ہو گیا۔
ریس شروع ہوئی۔ اسنے پانچ بار جذبات میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اس کی یہ ساری ہیش بندیاں رنگ لائیں اور۔۔۔
اس کا گھوڑا پانچویں پر آیا۔۔۔۔۔!
 
Top