پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلا ون ڈے

ابن توقیر

محفلین
ناقابلِ یقین بات ہے کہ 26 رنز ہوچکے ہیں پر کامران اکمل تو دور احمدشہزاد بھی ابھی تک آوٹ نہیں ہوئے۔تین اعشاریہ تین اوورز کا کھیل ہوچکا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
جناب محترم احمد شہزاد ’’تگڑی اوسطوی‘‘ صاحب اور جنابِ کامران اکمل ’’ماہرِ کیچوی‘‘ صاحب کی شاندار بلے بازی جاری۔پانچواں اور چھٹا اوور میڈن،28 رنز 6 اوورز میں۔

احمد شہزاد کی تگڑی اوسط اس وقت 34 اعشاریہ 16 کی ہے جبکہ کامران اکمل کو تو سب جانتے ہی ہیں کہ ان سے کیچ ڈراب ناممکن نہیں ’’محال‘‘ ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
یااللہ خیر،وہی ہونے لگا ہے جس کا ڈر تھا،کامران صاحب اور شہزاد صاحب نے دھلائی ’’وغیرہ‘‘ شروع کردی ہے۔58 رنز 9 اعشاریہ 4 اوورز۔
 

ابن توقیر

محفلین
کامران اکمل کافی چھکے مار رہا ہے
فیصلہ نہیں کرپایا کہ اس بات کی خوشی منائی جائے یا ’’غمناکی‘‘ طاری کروں خود پر۔سُپرسمائلس
آج کی اننگزسے کامی جی کے غیرمعینہ مدت تک چانسز پکے ہوسکتے تھے پر وہ ففٹی کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
 

ابن توقیر

محفلین
لگتا تو نہیں کہ یہ سرفراز اکیلے کا فیصلہ ہو پر جس نے بھی کیا ’’چول‘‘ ہی ماری ہے۔پروفیسر صاحب کا فائدہ ہو نہ ہو بابراعظم کا نقصان یقینی ہے۔
Amnah : "Okaaay. So in trying to adjust a struggling batsman, Sarfraz moved the position of his BEST batsman! Such a pathetic captaincy by Sarfraz. "
کرک انفو
 
Top