پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

السلام علیکم
احمد فرازصاحب (اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے) کی اس زمین میں بہت سے شعراءکرام نے اپنے ہنر کے جوہر دکھائے ہیں، مزید کچھ کہنے کی گنجائش تو بہت کم تھی لیکن طبیعت موزوں پائی تو میں نے بھی طبع آزمائی کر ڈالی۔ اللہ کرے کہ آپ کو پسند آجائے۔​
استاد محترم الف عین نے اصلاح فرما دی ہے۔



میرے ایمان پہ شک چھوڑ دے ناداں جاناں
پانچویں شادی نہیں کرتا مسلماں جاناں

کس طرح سیر کراؤں تجھے تاروں سے پرے
آ ٹپکتی ہے سر شام تری ماں جاناں

رشک کیسے نه رقیبوں کے مقدر په کروں
وه پریشان سہی میں ہوں پشیماں جاناں

جب سے آئی ہو، ہر اک دن ہے بڑی عید کا دن
روز بکرے کی طرح ہوتا ہوں قرباں جاناں

اب جہاں حشر کا میدان سجا ہے بیگم
اول اول یہی ہوتا تھا شبستاں جاناں

آپ کی زره نوازی سے شکسته ٹھہرے
سبھی بیلن سبھی برتن سبھی گلداں جاناں

اک بہن کے لئے تم نے جو خریداری کی
چار بہنوں کی ہے شادی کا یه ساماں جاناں

بول دیں گے ہمیں جانا ہے کہیں دعوت پر
لنچ کے وقت اگر آگئے مہماں جاناں

میری نیندوں میں بھی جاگے گی انوشکا شرما
تیرے خوابوں میں اگر آئے گا سلطاں جاناں​
 
مدیر کی آخری تدوین:
کس طرح سیر کراؤں تجھے تاروں سے پرے
آ ٹپکتی ہے سر شام تری ماں جاناں

رشک کیسے نه رقیبوں کے مقدر په کروں
وه پریشان سہی میں ہوں پشیماں جاناں

آپ کی زره نوازی سے شکسته ٹھہرے
سبھی بیلن سبھی برتن سبھی گلداں جاناں
واہ بہت زبردست اور لاجواب نمکین غزل ہے ۔ ڈھیروں داد
 

یوسف سلطان

محفلین
جب سے آئی ہو، ہر اک دن ہے بڑی عید کا دن
روز بکرے کی طرح ہوتا ہوں قرباں جاناں

اب جہاں حشر کا میدان سجا ہے بیگم
اول اول یہی ہوتا تھا شبستاں جاناں

آپ کی زره نوازی سے شکسته ٹھہرے
سبھی بیلن سبھی برتن سبھی گلداں جاناں
میرے خوابوں میں بھی آئے گی "انوشکا شرما"
تیرے خوابوں میں اگر آئے گا "سلطاں" جاناں
:laughing::laughing:
بہت خوب!
 

عاطف ملک

محفلین
کس طرح سیر کراؤں تجھے تاروں سے پرے
آ ٹپکتی ہے سر شام تری ماں جاناں

رشک کیسے نه رقیبوں کے مقدر په کروں
وه پریشان سہی میں ہوں پشیماں جاناں

جب سے آئی ہو، ہر اک دن ہے بڑی عید کا دن
روز بکرے کی طرح ہوتا ہوں قرباں جاناں
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب :LOL::ROFLMAO:
آپ کی زره نوازی سے شکسته ٹھہرے
سبھی بیلن سبھی برتن سبھی گلداں جاناں

اک بہن کے لئے تم نے جو خریداری کی
چار بہنوں کی ہے شادی کا یه ساماں جاناں
لاجواب:D
میرے خوابوں میں بھی آئے گی "انوشکا شرما"
تیرے خوابوں میں اگر آئے گا "سلطاں" جاناں
اس شعر کو پڑھنے کے بعد ہنسی ہی نہیں رک رہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
زبردست کلام ہے جناب!
ڈھیروں داد اور بہت سی دعائیں ۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
محمد یعقوب آسی محمد وارث عمراعظم امجد میانداد انیس الرحمن باباجی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان قیصرانی متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد خلیل الرحمٰن محمداحمد محمود احمد غزنوی مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب جیہ ملائکہ نیلم شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا ظفری گل بانو فلک شیر منصور مکرم تعبیر خرم شہزاد خرم سارہ بشارت گیلانی عبدالقدوس راشد محتشم سلمان محمد امین حسان خان حسیب نذیر گِل تلمیذ سید اسد محمود عاطف بٹ زبیر مرزا محب علوی فارقلیط رحمانی مدیحہ گیلانی احسن مرزا غدیر زھرا نگار ف محمد اظہر نذیر پردیسی زرقا مفتی عبدالرزاق قادری عائشہ عزیز تسنیم کوثر میر انیس فاتح ساجد محمدعمرفاروق فیصل عظیم فیصل ابوحمزہ حماد مغزل سید ذیشان عدنان حسین چیمہ بنت شبیر وجی ساقی۔ سید اِجلاؔل حسین محمد واصف شہزی مشک @حوا کی بیٹی رانا نویدظفرکیانی منیب احمد فاتح آبی ٹوکول عندلیب انجانا موجو نمرہ سیدہ شگفتہ عبدالروف اعوان سلیمان اشرف اسد عباسی الف نظامی
@محمدعلم اللہ اصلاحی عمر سیف
کوئی بندہ رہ تو نہیں گیا!
 
سب احباب سے معذرت چاہتا ہوں، دفتری معاملات کی وجہ سے آپ دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے وقت نہیں نکال پایا۔ اور مختصر جواب کے لئے بھی معافی چاہتا ہوں کہ موبائل پر اردو ٹائپنگ کافی صبر آزما مشقت ہے۔
 
آخری تدوین:
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب :LOL::ROFLMAO:

لاجواب:D

اس شعر کو پڑھنے کے بعد ہنسی ہی نہیں رک رہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
زبردست کلام ہے جناب!
ڈھیروں داد اور بہت سی دعائیں ۔
ملک بھیا دل کھول کر داد دینے کے لئے شکرگزار ہوں۔ آپ کی دعائیں اور حوصلہ افزائی نصیب ہوئی میری محنت وصول ہو گئی۔ جزاک اللہ
 
کوئی بندہ رہ تو نہیں گیا!
حوصلہ افزائی بھی تو یہی دوست احباب فرماتے ہیں بھیا۔ کچھ پیارے بھائی تو جملہ کس کے نکل جاتے ہیں۔
ایسے بھائیوں سے گزارش ہے کہ تعریف نہ سہی تنقید ہی کرلیا کریں کم از کم یہ احساس تو ہو کہ وہ صرف کمنٹس پڑھنے نہیں آتے بلکہ کلام بھی پڑھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top