پاناما ثانی اور چودہ نکات

عدالت عالیہ نے عمران خان کے وکیل سے ۱۴ سوالوں کی وضاحت طلب کی ہے اور ساتھ ہی استفسار بھی کیا کہ یقین ہے ! کہ آپ ہمارے سوال سمجھ گئے ہوں گے۔ اور عدالت نے ساتھ یہ ریمارکس بھی دئے کہ سچ کی تلاش کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔
ہم اگر ان نکات کی تخلیص کریں تو کچھ یوں بنتی ہے۔
ان نکات نے ایک اور پانامہ ۲ شروع کر دیا ہے:
  • کہ آف شور کمپنی کیوں اور کیسے بنائی جاتی ہے۔ اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
  • چیک سرٹیفکیٹ کے مطابق جمائما کا قرض نیازی سروسز کمپنی نے کی تو یہ کمپنی ۶بے معنی کیسے ہوئی۔
  • ۹ پاونڈ مالیت کی کمپنی ایک لاکھ ستر ہزار پاؤنڈ کے اثاثے کیسے رکھتی تھی
  • کیا پاکستانی قانون کے مطابق نیازی سروسز کا ظاہر کرنا ضروری تھا
بیرون ملک اور بنی گالہ کے اثاثے اور ان کی منی ٹریل کی ایک جھلک میں ابھرتے سوالِ:
  • بنی گالہ کی زمین پہلے خریدی گئی اور لندن سے پیسے بعد میں آئے۔ کیوں؟
  • پچانوے کنال زمین کا ٹرانسفر بعد طلاق کے بعد ہوا تو کاغزات میں زوجہ عمران خان کیوں لکھا گیا؟
  • طلاق کے بعد خریدی گئی یہ زمین جمائمہ کےنام کیسے ہوئی اور اس کو عمران کی زوجہ کیوں لکھا گیا؟
  • لندن فلیٹ اپریل۲۰۰۳ میں فروخت ہوا تو اس کا کرایہ ۲۰۰۴ تک کیوں وصول ہوا؟
منی ٹریل کے متعلق شبہات
  • ثابت کیسے ہوگا کہ عمران خان کے دوست ارشد کے اکاونٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئے؟
  • ارشد خان نے اگر پیسہ خود سے نہیں دیا تو پیسہ کہاں سے آیا؟
  • ارشد خاں کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم پر دو جگہ جمائما کا نام ہے باقی رقم کہاں سے آئی؟
  • جمائما نے پہلی رقم جولائی ۲۰۰۲ میں بھیجی اور اس وقت تک ۱۳۵ کنال زمین خریدی جاچکی تھی
  • جمائما نےجواضافی رقم لندن سے بھیجی اس کی ارشد خان نے عمران کو ادائیگی کیسے کی؟
  • جمائما سےبیجھی گئی رقم میں مطابقت نہ ہو تو عدالت اسے کیا سمجھے؟
اب اگر پاناما ثانی کی کہانی کو دیکھا جائے توکہانی ھہو بھہو وہی مگر کردار مختلف ہیں۔
دو نوں میں آف شور کمپنیوں کا زکر ہے۔ دونوں میں اثاثے اور کمپنیاں چھپائی گئیں ۔ دونوں میں لندن فلیٹ کا زکر ہے۔ دونوں کی ٹریل میں ایک اور کردار ہے۔ دونوں میں جھوٹ کا الزام ہے۔
تو فرق کیا ہوا؟
کیا یہ کہ ایک وزیراعظم ہے اور دوسرا بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
معاملہ سوچنے کا ہے!
دونوں پر الزامات ہیں۔
دونوں ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی تلاشی کی بات کرتے ہیں ۔ دینے کو کوئی بھی تیار نہیں۔
اب فیصلہ آپکا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟

 
بال کی کھال نکالنا
کیا مطلب؟
آپ کو یہ سب بال لگتا ہے یا بال برابر۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں تو بال نوچنے والا معاملہ لگا۔۔۔۔۔مگر پھر بھی ہم نے معاملہ آپ پر چھوڑ دیا تھا
چلیں جیسے آپکی مرضی۔۔۔۔۔۔جب چھوڑ دیا تو چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔
لیکن آپ اگر وضاحت فرمانا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
 
Top