سبق پائتھون Comments

محمداحمد

لائبریرین
پائتھون تبصرہ (Comments)

اکثر جب کوڈ زیادہ پیچیدہ ہو جاتا ہے تو ہمیں بیشتر مقامات پر وضاحت اور صراحت کی ضرورت پیش آتی ہیں۔ یہ وضاحتیں یا تبصرے کوڈ بنانے والے یا بعد میں کوڈ پڑھنے والے کو کوڈ اور کوڈ میں موجود منطق کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

comments کے لئے # سائن استعمال ہوتا ہے۔ اور ایک # سائن ایک لائن کے لئے کافی ہوتا ہے۔ یعنی اگر کسی لائن کے شروع میں # سائن لگا ہوا ہو تو پائتھون انٹرپریٹر اسے نظر انداز کر دیتا ہے۔

مثال:

PHP:
def sumup (x,y):
    return x + y # Returns the sum of x and y.
 
اس کے علاوہ اگر تبصرے ایک سے زیادہ لائنوں پر مشتمل ہوں تو اس کے لیے تہرے واوین (triple quotes) ''' کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

PHP:
'''
This is a multiline comment.
It consists of three lines.
This is the last line of the comment.
'''

اگر کسی فنکشن کے فورا بعد تہرے واوین (triple quotes) استعمال ہوں تو وہ DocString بن جاتے ہیں جو فنکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر لائن کا آغاز ٹرپل کوٹس سے ہو تو وہ تبصرہ بن جاتا ہے جو کوڈ چلاتے ہوئے نظرانداز ہو جاتا ہے۔

IDLE پر ابھی اسے پرنٹ کرنے وہ ایک لائن میں پورا پیغام دکھا دے گا مگر جب اسے کسی اسکرپٹ میں لکھیں گے تو پائتھون اسے تبصرہ مان کر نظرانداز کر دے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ کمنٹ یا تبصرے پروگرام کے چلنے پر دکھائی نہیں دیتے۔ تاہم یہ اصل پروگرام میں رہتے ہیں تاکہ جب پروگرام میں تبدیلی کرنی پڑے تو ہمیں یاد ہو کہ اس جگہ ہم نے یہ کام کیوں اور کیسے کیا تھا
 
Top