پائتھون بنیادی کورس ۔ عمومی گفتگو / آپ کی آراء

عائشہ عزیز

لائبریرین
احمد بھیا وہ چار ٹاپک جو آپ نے اور محب بھیا نے وہاں لکھے ہیں وہ اچھی طرح سمجھنے ہیں ناں اس ہفتے کے لیے؟
 
محمداحمد

لائبریرین

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ڈائریکٹری میں فائلیں شیئر کرنے کے لیے ویب سرور کا کوڈ دو لائنوں میں لکھا جا سکتا ہے۔​

میں نے دو لائنوں میں لکھ کر انٹر کیا ہے تو یہ صورتِ حال پیدا ہو گی ہے:p
کوڈ:
>>> import http.server
>>> http.server.test(HandlerClass = http.server.SimpleHTTPReqestHandler)
Traceback (most recent call last):
  File "<pyshell#1>", line 1, in <module>
    http.server.test(HandlerClass = http.server.SimpleHTTPReqestHandler)
AttributeError: 'module' object has no attribute 'SimpleHTTPReqestHandler'
>>>
 
ٹول کٹ سے کیا مراد ہے اور ہم نے جو پائتھون ڈانلوڈ کیا ہے اس میں کہاں ہیں ٹول کٹ

خرم بھائی ! ان باتوں کے جواب تو آپ کو محب علوی بھائی ہی دیں گے۔ :) البتہ ہم صرف اتنا ہی کہنا چاہتے ہیں کہ تعارف کا دھاگہ صرف آگاہی کے لئے ہے، اور زیادہ تکنیکی تفصیلات ایسے لوگوں کے لئے ہیں جو پہلے سے کسی اور پروگرامنگ زبان سے وابستہ ہیں۔

نوواردانِ پائتھون ابھی بنیادی موضوعات اور ان کی مشق پر فوکس کریں۔ دیگر تکنیکی اصطلاحات آہستہ آہستہ سمجھ آ جائیں گی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا اس میں سپیلنگ درست کرنے کا بھی کوئی آپشن ہے

نہیں اسپیل چیک اس میں کوئی نہیں ہے، اس کا آپ کو خود خیال رکھنا ہوگا۔ تاہم کی ورڈز (Keywords) اور کمانڈز (Commands) وغیرہ صحیح اسپیلنگ درج کرنے پر مخصوص رنگ میں ظاہر ہو جائیں گی جسے دیکھ کر اطمینان کیا جا سکتا ہے۔
 
احمد بھیا وہ چار ٹاپک جو آپ نے اور محب بھیا نے وہاں لکھے ہیں وہ اچھی طرح سمجھنے ہیں ناں اس ہفتے کے لیے؟

عائشہ عزیز ، ایک ایک کرکے سمجھتی جاؤ اور جو سمجھ لو اس پر بتاؤ بھی کہ یہ سبق پورا سمجھ آ گیا ہے اور اس کی مشق بھی کر لی ہے تاکہ پتہ چلتا رہے کون کتنا سمجھ رہا ہے اور کتنی مشقیں کر رہا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کوڈ:
>>> 5 / 2
2.5
>>> 5 // 2
2
>>>
خرم بھائی ! ہر ٹاپک کے لیے تبصرے کے دھاگے موجود ہیں۔ ٹاپک سے متعلق گفتگو کے لئے اس ٹاپک پر تبصرے کے دھاگے میں مفید رہے گا۔ اس سے اور لوگوں کو بھی سیکھنے اور سمجھنے میں مدد ملے گی۔

عمومی گفتگو اور سوال جواب کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیجے۔
 
میرا اس طرف دھیان ہی نہیں گیا حالانکہ ہر ٹاپک کے ساتھ اس کے تبصرے کا دھاگہ بناہوا ہے سوری
 
Top