ٹیوٹوریلز میں اٹیچمنٹ کے ذریعے تصاویر پوسٹ کرنا

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے اکثر دوستوں کو فورم پر مختلف پیغامات میں امیج ہوسٹنگ سائٹس کے روابط کے ذریعے تصاویر شامل کرنے کا طریقہ معلوم ہوگا۔ ٹیوٹوریلز میں بھی تصاویر اسی طریقے سے شامل کی جاتی رہی ہیں۔ امیج ہوسٹنگ سائٹس پر موجود تصاویر کے روابط پوسٹ کرنے کا نقصان یہ ہے کہ یہ روابط پائیدار نہیں ہوتے اور ان پر موجود تصاویر کچھ عرصے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔ اس سے خاص طور پر ٹیوٹوریلز کا متن خراب ہو جاتا ہے۔ ٹیوٹوریلز میں اور پراجیکٹس سے متعلقہ پیغامات میں تصاویر شامل کرنے کا بہتر طریقہ انہیں اٹیچمنٹ کے ذریعے شامل کرنا ہوتا ہے۔ میں اس پوسٹ میں اٹیچمنٹ‌ کے ذریعے پیغامات میں تصاویر شامل کرنے کا طریقہ بیان کر رہا ہوں۔

کسی تصویر کو اپنے پیغام میں شامل کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے پوسٹ پر اپلوڈ کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

اس کے بعد اس اٹیچمنٹ کا ربط کاپی کر لیں۔ یہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php

اس کے بعد ایڈیٹر کے کنٹرولز میں سے تصویر کا ربط کرنے والے بٹن پر کلک کریں جس سے ایک ڈائلاگ باکس نمودار ہوگا۔ اس میں تصویر کی اٹیچمنٹ کا ربط پیسٹ کر دیں۔

attachment.php

اس کے بعد جب آپ پیغام کو ارسال کریں گے تو آپ کو ذیل کے مطابق اپنے پیغام میں مطلوبہ تصویر نظر آ جائے گی۔

attachment.php

نوٹ:
:arrow: ایک پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ 5 اٹیچمنٹس اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
:arrow: اٹیچمنٹ کے ذریعے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے سائز کی حد 640x480 ہے۔
:arrow: اٹیچمنٹ اپلوڈ کرنے کی سہولت صرف پراجیکٹس پر کام کرنے اور ٹیوٹوریلز پوسٹ کرنے کے لیے ہے۔
:arrow: تصاویر کو بطور اٹیچمنٹ کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ یہ ویب پر ڈاؤنلوڈنگ کے لیے آپٹمائزڈ ہیں۔ سکرین شاٹس کو سیو کرنے کے لیے gif یا jpeg فارمیٹ کا استعمال کریں۔
 

Attachments

  • postpic2.jpg
    postpic2.jpg
    9.9 KB · مناظر: 151
  • postpic3.jpg
    postpic3.jpg
    24.4 KB · مناظر: 150
  • postpic4.jpg
    postpic4.jpg
    33.9 KB · مناظر: 149
  • postpic5.jpg
    postpic5.jpg
    32.2 KB · مناظر: 150

جہانزیب

محفلین
یہ اچھا آپشن ہے، اس صورت میں‌ جب کئی ہوسٹ‌ مختلف ممالک میں‌ بلاک کئے گئے ہوتے ہیں‌۔ ویسے تو امیج شیک پر ہوسٹ‌ کروائے کئی امیج چار چار سال بعد بھی وہیں‌ موجود ہیں‌۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب، تمہاری بات درست ہے۔ ان امیج ہوسٹس پر شاید وہی تصاویر باقی رہتی ہیں جنہیں باقاعدگی سے ہٹس ملتی رہتی ہیں اور باقی تصاویر ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔
 

مکی

معطل
اٹیچمنٹ کی بجائے اگر الگ سے سرور پر تصاویر اپلوڈ کرنے کا اردو سکرپٹ دستیاب ہوجائے تو کیسا رہے گا..؟؟
 

ابو کاشان

محفلین
میں نے اپنی تصاویر geocities یا googlepages کے ہوسٹ پر 100 مب کی جگہ پر ڈمپ کی ہوئی ہیں اور جب تک میں خود ڈیلیٹ نہ کروں وہ ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔ یہ yahoo & gmail اکاؤنٹ تو اکثر لوگوں کے پاس ہوتے ہی ہیں۔
 
میں ابو کاشان کی بات سے متفق ہوں۔ میں خود امیج ہوسٹ کی بجائے جیوسٹیز پر اپنے یاھو اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیوٹوریلز کے اسکرین شاٹس اپلوڈ کر دیتا ہوں۔ اس میں کوئی مخصوس سائز کی شرط بھی ضروری نہیں۔ بس وہاں سے امیج کا ربط کاپی کریں اور اپنے ٹیوٹوریل میں پوسٹ کر دیں۔ یاھو اکاؤنٹ سب کے پاس ہوتا ہے اور ظاہر ہے جب تک اکاؤنٹ ایکٹو ہے ، تصویر کے ڈیلیٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!
 

گرائیں

محفلین
کیا کسی کو فوٹو بکٹ ڈاٹ کام کا علم نہیں ہے؟ کیا اس فورم پر IMG tags کی سہولت مہیا نہیں ہے؟ یہ ایک بہت آ سان طریقہ ہے۔ کوئ پیچیدگی نہیں اس میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس فورم پر Img ٹیگ کی سہولت موجود ہے اور تصاویر اسی کے ذریعے پوسٹ‌ ہوتی ہیں۔ میں یہاں امیج ہوسٹس پر ڈسکشن کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔ میں نے صرف اٹیچمنٹ کے ذریعے اپلوڈ کی گئی تصاویر کو Img ٹیگ کے ذریعے ڈسپلے کرنے کا طریقہ لکھا ہے۔
 

طالوت

محفلین
نبیل مجھ سے نالائقوں کے لیئے کوئی آسان طریقہ وضع نہیں کیا جا سکتا کہ اپنے کسی بھی پیغام پر بٹن دبایا اور ڈئلاگ باکس کے ذریعے تصویر یا کوئی فائل منسلک کر دی ۔۔۔ ؟
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
طالوت، اٹیچمنٹ کی سہولت پراجیکٹس پر کام کرنے کے لیے محدود ہے کیونکہ اس سے سائٹ کی بینڈ وڈتھ اور ڈسک سپیس پر بوجھ پڑتا ہے۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ کسی بیرونی فائل شئیرنگ یا امیج ہوسٹنگ سائٹ پر فائل اپلوڈ کرکے اس کا ربط یہاں پوسٹ کر دیا جائے۔
 

محمدعمر

محفلین
میں ابو کاشان کی بات سے متفق ہوں۔ میں خود امیج ہوسٹ کی بجائے جیوسٹیز پر اپنے یاھو اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیوٹوریلز کے اسکرین شاٹس اپلوڈ کر دیتا ہوں۔ اس میں کوئی مخصوس سائز کی شرط بھی ضروری نہیں۔ بس وہاں سے امیج کا ربط کاپی کریں اور اپنے ٹیوٹوریل میں پوسٹ کر دیں۔ یاھو اکاؤنٹ سب کے پاس ہوتا ہے اور ظاہر ہے جب تک اکاؤنٹ ایکٹو ہے ، تصویر کے ڈیلیٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!

جیو سیٹیز تو اب ختم ہو چکی ہیں. اس کے علاوہ اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ تاکہ تصاویر ڈیلیٹ نہ ہوں۔
 
اس دھاگے پر آج نظر پڑی۔ سوچا جواب لکھ دوں شاید کسی کے کام آ جائے!
:rolleyes:
جیو سیٹیز تو اب ختم ہو چکی ہیں. اس کے علاوہ اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔ تاکہ تصاویر ڈیلیٹ نہ ہوں۔

ہمم۔۔۔۔۔جیو سیٹیز کو تو یاھو والوں نے کب کا ختم کر دیا۔ اب فوٹو بکٹ یا ڈراپ باکس پر بھروسہ کر کے کام چلائیں۔ یا پھر اگر آپ کا گوگل کا جی میل اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو گوگل سائٹس پر بھی رجسٹر ہو جائیں۔ وہاں بھی تصاویر اپلوڈ کر کے روابط یہاں پیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔
 
Top