ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی کی
آؤ سنائیں تمہیں کہانی

ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی جی
جھگڑا کرنے پر تھے راضی

ٹوئیڈل ڈم یوں چیخ کے بولا
پول بھی ٹوئیڈل ڈی کا کھولا

میرا بھالو تُم نے توڑا
تُم نے اُس کا کان مروڑا

اتنے میں پھر اڑ کر آیا
اک موٹا اور کالا کوّا

اتنا موٹا اور کا لا تھا
ڈامر کے پیپے جیسا تھا

دیکھا اُس کو ، ڈر کر بھاگے
ڈم ڈم پیچھے، ڈی ڈی آگے
محمد خلیل الرحمٰن
ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
واہ، مزے کی ہے۔
لیکن بچے کلاسیکی یاں واں کیا سمجھیں نگے۔
اتنے میں واں اڑ کر آیا
اس کو پھر کر دیں تو بہتر ہو میرے خیال میں
اتنے میں پھر اڑ کر آیا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب خلیل بھائی ! کیا اچھا ترجمہ کیا ہے ! یہ شعبہ آپ ہی کا ہے!!! داد قبول کیجئے!
ویسے اچھا ہوتا اگر ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی کے ناموں کو بھی اردو شکل دے دی جاتی ۔ میری ناقص رائے میں ایسا کرنے سے نظم ہمارے بچوں کے لئے زیادہ قابلِ قبول اور صوتی طور پر زیادہ مستحکم اور دیرپا ہوجاتی ۔ ویسے آپ بہتر جانتے ہیں ان باتوں کو ۔
 
واہ، مزے کی ہے۔
لیکن بچے کلاسیکی یاں واں کیا سمجھیں نگے۔
اتنے میں واں اڑ کر آیا
اس کو پھر کر دیں تو بہتر ہو میرے خیال میں
اتنے میں پھر اڑ کر آیا
آداب استادِ محترم۔ آپ کی اصلاح خوب ہے جسے ہم نے نظم میں مدون بھی کردیا ہے۔
 
بہت خوب خلیل بھائی ! کیا اچھا ترجمہ کیا ہے ! یہ شعبہ آپ ہی کا ہے!!! داد قبول کیجئے!
ویسے اچھا ہوتا اگر ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی کے ناموں کو بھی اردو شکل دے دی جاتی ۔ میری ناقص رائے میں ایسا کرنے سے نظم ہمارے بچوں کے لئے زیادہ قابلِ قبول اور صوتی طور پر زیادہ مستحکم اور دیرپا ہوجاتی ۔ ویسے آپ بہتر جانتے ہیں ان باتوں کو ۔

آداب عرض ہے ظہیر بھائی۔

آپ کی تجویز خوب ہے لیکن اتنے ڈھیر سارے کرداروں کے ناموں کو تبدیل کرنا مشکل ترین کام ہوگا جبکہ آج کل کے بچے ان کرداروں سے یوں بھی واقف ہیں۔

ملاحظہ فرمائیے لوئیس کیرل کی دوسری نظم کا آزاد ترجمہ آج ہی محفل پر پوسٹ کررہے ہیں۔

چھوٹا سا مگرمچھ
 
آخری تدوین:
Tweedledum and Tweedledee
Agreed to have a battle;
For Tweedledum said Tweedledee
Had spoiled his nice new rattle.
Just then flew down a monstrous crow,
As black as a tar-barrel;
Which frightened both the heroes so,
They quite forgot their quarrel.
LEWIS CARROLL
 
Top