ٹرائی نیشن سیریز:بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ،آئرلینڈ

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے مابین ٹرائی نیشن سیریز جاری ہے۔اس سیریز کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ہیں۔جواب میں نیوزی لینڈ کی اوپنرز اس وقت 24 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی طرف سے سرکار جی نے 61 مشفق نے 55 اورمحموداللہ نے 51 رنز بنائے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
اس سے قبل بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے مابین میچ بے نتیجہ رہا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔
اپ ڈیٹ:۔
تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 15 بالز قبل 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
بلیک کیپس کی جانب سے لیتھم نے 54 بروم نے 48 اور نیشم نے 52 رنز بنائے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں بنگالی ٹائیگرز نے آئرلینڈ کو یک طرفہ مقابلے میں 137 بالز قبل 8 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ میں سرکار جی 87 رنز بناکرناقابل شکست رہے۔مستفیظ الرحمن نے 9 اوورز میں 23 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں،ان کے دو اوورز میڈن رہے اور انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں کهیلے جانے والے چهٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 270 رنز بنائے.
بنگالی ٹائیگرز کو اس میچ میں جیت کے لیے 61 گیندوں پر 69 رنز درکار ہیں. اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں.
 

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ہوم گراونڈ سے باہر بهی اپنا لوہا منوانا شروع کردیا ہے.
 
Top