سبق ٹائپ تبدیلی (conversion)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
ٹائپ کنورژن

پائتھون میں اکثر ڈیٹا کی ٹائپ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلاً نمبرز کو اسٹرنگ کے ساتھ concatenate کرنے کے لئے اسٹرنگ میں بدلنا پڑتا ہے اور اسی طرح ایسے نمبرز جو اسٹرنگ فارمیٹ میں ہوں اُن پر حسابی عمل کرنے کے لئے انہیں int میں بدلنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں ہم ڈیٹا کی ٹائپ بدل کر مطلوبہ پروسس انجام دیتے ہیں۔

int, str اور float کا آپسی تبادلہ

str
str ایک ایسا بلٹ ان فنکشن ہے جو پیرا میٹر میں ایک نمبر لیتا ہے اور اس نمبر کو بطور ٹیکسٹ (اسٹرنگ) ریٹرن کرتا ہے۔

مثلاً

PHP:
>>> str (5)
'5'
>>> str (5.9)
'5.9'
>>>

int
int ایسا بلٹ ان فنکشن ہے جو پیرامیٹر میں "اسٹرنگ ہندسے" لیتا ہے اور جواب میں integer ریٹرن کرتا ہے۔ یاد رہے کہ integer میں مکمل نمبرز ہی ہوتے ہیں اور ایسے اعداد جن میں اعشاریہ کے بعد بھی ویلیو ہو، float کہلاتے ہیں۔ int فنکشن ایسی ویلیو کو جس میں اعشاریہ کے بعد بھی ہندسے ہوں integer میں کنورٹ کرنے کا کام انجام دیتا ہے اور اس کی اعشاریہ کے بعد کی ویلیو کو حذف کر دیتا ہے۔

مثلاً

PHP:
>>> int('5')
5
>>> int ('7878')
7878
>>> int (99.8)
99
>>>

float
float بھی بلٹ ان فنکشن ہے اور یہ اسٹرنگ ہندسے کو float میں تبدیل کرتا ہے۔ اور اسی طرح int کو بھی float میں تبدیل کرتا ہے۔

مثلاً

PHP:
>>> float('121.05')
121.05
>>> float ('121')
121.0
>>>
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top