وی بلیٹن کے مفت اسٹائل

باسم

محفلین
دیکھنے میں آیا ہے کہ اردو فورمز بتدریج وی بلیٹن کی جانب منتقل ہورہے ہیں اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کسی ویب سائٹ کا دوسری سائٹس سے منفرد نظر آنا انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور ایسا عام طور پر منفرد سانچہ اپنا کر ہوتا ہے۔
وی بلیٹن کیونکہ ایک پیڈ اسکرپٹ ہے اس لیے اس کے سانچے بھی قیمتاً دستیاب ہوتے ہیں اور جو مفت دستیاب ہوں وہ اتنے خوبصورت نہیں ہوتے۔
ایک سائٹ دریافت ہوئی جس میں مفت سانچے بھی بہت عمدہ ہیں دیکھیے گا:
vbskins.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ باسم۔ آپ کو ان میں سے کونسا سانچہ پسند آیا ہے؟ اور یہ بھی چیک کر لیں کہ آیا یہ وی بی کے موجودہ ورژن 3.8.2 سے کمپیٹیبل ہے یا نہیں۔
 

باسم

محفلین
ان میں زیادہ پسند تو مجھے یہ آئے
1.trigo
2.softblue2
یہ اسٹائل وی بی کے ورژن 3.7.2 پر سیٹ کیے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے یہ 3.8.2 کمپیٹیبل نہیں ہیں
 

رضا

معطل
سٹائل کوئی اچھا سا ہونا چاہیے۔ایک ہی تھیم سے طبعیت اچاٹ ہوجاتی ہے۔ونڈو ایکس پی، میں نے وال پیپر تبدیل کئے اور گوگل ڈیسکٹاپ اور کے gadgets سے ونڈوز ذرا اچھی دکھائی دیتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر جتنی تھیمز ہوتی ہیں اتنا ہی فورم کو اپگریڈ کرنے کا اوور ہیڈ‌ ہوتا ہے۔ میں نے فی الحال ویب ٹو سٹائلز کو بھی پرانی پرابلمز کی وجہ سے ڈس ایبل کیا ہوا ہے۔ وقت ملا تو انہیں اپڈیٹ کرکے واپس لے آؤں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ خورشید، مجھے ان میں سے ارتاکس ٹیمپلیٹ پسند آئی ہے۔ دراصل فورم یا بلاگ کی ٹیمپلیٹ کا ہر ایک کا اپنا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ ہر کوئی رنگوں کے مختلف شیڈ اور امتزاج کو پسند کرتا ہے۔ مجھے اس سلسلے میں یہ مسئلہ پیش آتا رہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے محفل فورم اور اردو ویب کے دوسرے حصوں پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ ہی استعمال ہوتا آیا ہے جو کہ قدرے دھندلا ہے۔ باقی اردو فونٹ بھی عام طور پر چھوٹے پوائنٹ سائز میں اچھا ڈسپلے نہیں دیتے۔ اسی لیے کسی ٹیمپلیٹ کا انتخاب کرتے ہوئے میں اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ اس میں اردو متن کا contrast مناسب رہے۔
 
Top