اعلان ویلکم بیک | پائتھون

محمداحمد

لائبریرین
wba_zps370a2836.jpg

خوش آمدید


لیجیے جناب ! دو ہفتے کہاں گئے پتہ ہی نہ چلا ۔ اور اب وقت آگیا پھر سے نئی ہمت، نئے عزم اور نئے حوصلے سے اپنے سفر کو آگے بڑھانے کا۔

پائتھون بنیادی کورس میں ہم نے بہت کچھ سیکھا۔ ہم ان تمام احباب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں حصہ ڈالا اور ہمارے عزم و حوصلے کے لئے باعثِ تقویت ثابت ہوئے۔ ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں جن کا نام شرکاء کورس میں شامل رہا لیکن وہ باوجوہ کورس کو وقت نہیں دے سکے۔

ابتدائی سند

ایسے دوست جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آئندہ کورس کو وقت نہیں دے سکیں گے۔ اُن کے لئے آفر یہ ہے کہ اگر وہ ابتدائی چار ہفتوں کے اسباق اور مشقیں مکمل کرلیں تو انہیں پائتھون بنیادی کورس کی ابتدائی سند دی جائے گی۔ جو اُنہیں اس سلسلے میں ان کی شرکت کی یاد دلاتی رہے گی۔ :)

آئندہ لائحہء عمل


البتہ ایسے تمام دوست جو کورس کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں یا ایک آدھ ہفتہ پیچھے ہیں (اور کورس کے انجام تک جانے کا پکا پکا ارادہ رکھتے ہیں) سے درخواست ہے کہ وہ اس پوسٹ میں آ کر اس بات کا اعادہ کریں کہ وہ اب بھی کورس میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ بعد میں صرف انہیں لوگوں کو اعلانات میں شامل کیا جائے۔

اس سلسلے میں دوستوں کی حوصلہ افزائی ہمارے لئے مفید ثابت ہوگی۔

پانچویں ہفتے کے موضوعات کل سے شاملِ محفل کیے جائیں گے۔ انشاءاللہ۔

شکریہ۔۔۔!

thankyou.JPG
 

مقدس

لائبریرین
اوئی اتنی جلدی چھٹیاں ختم
بھیا ایک ریکوئسٹ ابھی اور کام شامل نہ کریں پلیز کیونکہ اتنا کام دیکھ کر ڈر کے مارے میں نے بےہوش ہو جانا
 

محمداحمد

لائبریرین
اوئی اتنی جلدی چھٹیاں ختم
بھیا ایک ریکوئسٹ ابھی اور کام شامل نہ کریں پلیز کیونکہ اتنا کام دیکھ کر ڈر کے مارے میں نے بےہوش ہو جانا

حوصلہ رکھیے۔۔۔! اور اپنی رفتار کے ساتھ چلتی رہیے۔

کہتے ہیں کہ "اگر آپ کسی پہاڑ کو سرکانا چاہتے ہیں تو پھر ذروں کو سرکانے کا ہنر سیکھیے"۔ یعنی کام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ لیجے ۔ ایک دن آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ کب اتنا بڑا کام مکمل ہوگیا۔ آپ کے عظیم الشان لائبریری پروجیکٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ بات آپ پہلے سے ہی بخوبی جانتی ہیں۔ :)
 
سختی سے کام لینا پڑے گا محمداحمد اور کوئی بات نہیں۔ :)

تمام اراکین جو کسی بھی ہفتہ کے کسی سبق پر تھے ، وہ یہاں رپورٹ کر دیں تاکہ اس حساب سے اندازہ ہو سکے کہ کون کس مقام پر ہے ۔
 
وہ تو ہے بھیا بٹ پائتھون بورنگ ہے ناں

کیا بورنگ ہے اس میں بھلا۔

ابھی اس سے بہت سے مفید کام لینے ہیں ۔ مثلا ایک اسکرپٹ لکھیں گے جس میں لائبریری کی کتاب میں پروگرام کے ذریعے ہر لائن کے اختتام پر دو اسپیس شامل کریں گے۔
مارک ڈاؤن کو پائتھون اسکرپٹ کے ذریعے بھی لاگو کر سکیں گے۔
فائل کو مختلف حصوں میں توڑ لیں گے اور کچھ فارمیٹنگ بھی لاگو کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد فائلوں کو دوبارہ جوڑ کر ایک مکمل فائل بنا لیں گے۔ یہ چار ہفتہ پورے کرو پھر ہم اصل کام اسکرپٹ لکھنے والا شروع کریں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی
میں تو فی الحال کچھ پکا نہیں کہہ سکتا کیونکہ 5 اپریل فائنل پیپرز کی ڈیٹ آئی ہے اور میں ان دنوں بہت مصروف ہوں۔

5 اپریل تو ابھی کافی دور ہے۔ اگر آپ ترجیح دیں تو ہفتے میں 3 سے 4 گھنٹے کافی رہیں گے۔

ہم آپ کی طرف سے بزمِ اردو والوں سے کہہ کر کچھ وقت کی تخفیف کروالیں گے۔ :D
 
چلیے فی الحال دعاؤں سے ہی کام چلاتے ہیں۔ :)

ہم آپ کو ذاتی پیغام میں بتائیں گے کہ کن کن لوگوں کے لئے بالخصوص دعا کرنی ہے۔ :D ہمارا نام تو یہیں لکھ لیجے۔ :)
جی ہم تو کر ہی دیں گے اور کرتے بھی ہیں ۔۔۔ویسے ہمارے حق میں کون کرے گا پھر دعا :battingeyelashes:بھئی
 
Top