وہ ویب سائٹ جہاں سے آپ برطانوی پاسپورٹ صرف ایک لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں

کعنان

محفلین
وہ ویب سائٹ جہاں سے آپ برطانوی پاسپورٹ صرف ایک لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں
25 ستمبر 2016 (19:30)

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈارک ویب سائٹ کے ذریعے برطانیہ کے جعلی پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ڈیلی میل نے دی ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ بذریعہ ویب سائٹ دنیا بھر میں جعلی پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور ڈگریاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ’چھپی ہوئی‘ ویب سائٹس، جنہیں ڈارک ویب کہا جاتا ہے نہ صرف مجرموں کیلئے سونے کی کان بن چکی ہیں بلکہ یہ ملکی سلامتی کیلئے بھی انتہائی خطرناک بات ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک برطانوی پاسپورٹ 800 پاﺅنڈ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مکروہ پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد بینک سٹیٹمنٹ، یوٹیلٹی بلز، پے سلپس اور دیگر حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر نہ صرف جعلی اکاﺅنٹس کھلوا سکتے ہیں بلکہ بھاری قرضے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈارک ویب تک ایک محفوظ ویب براﺅزر کے ذریعے آنے والی پیشکش کے بعد ہی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے سن وی لی جو کہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ یہ سب کرنا مشکل نہیں ہے، کیونکہ آپ کہیں سے بھی یوزر نیم اور اکاﺅنٹ حاصل کر کے خریداری شروع کر سکتے ہیں۔
ح
 
Top