وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

حسان خان

لائبریرین
اس دھاگے کا مقصدِ عالی زبانِ عذب البیانِ فارسی میں سخن سرائی کرنے والے شعرائے شیریں کلام کے ذکر کے حامل متفرق اردو اشعار کو یکجا کرنا ہے۔
========================

مست ناسخ مجھے رکھتا ہے کلامِ حافظ
میرے ساغر میں بجز بادۂ شیراز نہیں
(امام بخش ناسخ)
 

حسان خان

لائبریرین
بس اے دبیر لرزے میں ہے چرخِ چنبری
کی ختم ذوالجلال نے تجھ پر سخنوری
اس نظم سے خجل ہیں چہ سعدی چہ انوری
ہر مصرعِ بلند ہے شمشیرِ حیدری
دل دشمنانِ دیں کا دو نیم انجمن میں ہے
گویا زبان تیغ علی کی دہن میں ہے
(مرزا دبیر)
 

حسان خان

لائبریرین
چھیڑا ہے ساز حضرتِ سعدی نے جس جگہ
اس بوستاں کے شوخ عنادل میں ہم بھی ہوں
(اسرارالحق مجاز)
 

حسان خان

لائبریرین
تھے ظہوری و عرفی و طالب
اپنے اپنے زمانے میں غالب
نہ ظہوری ہے اور نہ طالب ہے
اسداللہ خاں غالب ہے
قول حافظ کا ہے بجا اے دوست
"ہر کرا پنج روز نوبتِ اوست"
کل وہ سرگرمِ خودنمائی تھے
شمعِ بزمِ سخن سرائی تھے
آج یہ قدر دانِ معنی ہے
بادشاہِ جہانِ معنی ہے
الخ
(مرزا غالب)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
یہ شعرِ حافظِ شیراز، اے صبا! کہنا
ملے جو تجھ سے کہیں وہ حبیبِ عنبر دست
"خلل پذیر بوَد ہر بنا کہ مے بینی
بجز بنائے محبت کہ خالی از خلل است"
(فیض احمد فیض)
 

حسان خان

لائبریرین
کپلنگ نے کہا تھا
"مشرق مشرق ہے
اور مغرب مغرب ہے
اور دونوں کا ملنا ناممکن ہے"
لیکن مغرب مشرق کے گھر آنگن میں آ پہونچا ہے
میرا نوکر بی بی سی سے خبریں سنتا ہے
میں بیدل اور حافظ کے بجائے
شیکسپیئر اور رلکے کی باتیں کرتا ہوں
الخ
(سلیم احمد)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
ہم میں باقی نہیں اب خالدِ جاں باز کا رنگ
دل پہ غالب ہے فقط حافظِ شیراز کا رنگ
(اکبر الٰہ آبادی)
 

حسان خان

لائبریرین
ساغر کفِ دست میں صراحی بہ بغل
کاندھے پہ گیسوؤں کے کالے بادل
یہ مدھ بھری آنکھ یہ نگاہیں چنچل
ہے پیکرِ نازنیں کہ حافظ کی غزل
(فراق گورکھپوری)
 

حسان خان

لائبریرین
ایک دن حضرتِ حافظ نے یہ دیکھا منظر
طوقِ زرّیں سے مزیّن ہے ہمہ گردنِ خر
اور چھکڑے میں جٹا رینگ رہا ہے تازی
زخم ہی زخم ہے کوڑے کا ز سر تا بہ کمر
تھے جو مرحوم بڑے سادہ دل و نیک مزاج
"ایں چہ شوریست" کہا اور گرے چکرا کر
وہ تو اس غم کو لیے خلدِ بریں میں پہنچے
کئی صدیوں کا زمانے نے لگایا چکر
آج ہم پر بھی مگر جبرِ نظارہ ہے وہی
وہی نیرنگِ تماشا وہی نیرنگِ نظر
الخ
(رضا نقوی واہی)
 
Top