ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ - 2017

یاز

محفلین
لندن (5 جولائی 2017) ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن میں راجر فیڈرر نے 85ویں فتح حاصل کرکے جمی کونرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فیڈرر اور جوکووچ حریف کے ریٹائر ہونے پر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ویمنز عالمی نمبر ایک اینجلیک کیربر نے کی کوالیفائر پر فتح پائی۔
تینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے ریکارڈ آٹھویں ٹائٹل کے لئے فیورٹ سوئس اسٹار روجر فیڈرر محض 43 منٹ میں کامیاب ہوگئے۔ فیڈرر کے روسی حریف ڈولگو پولوف 3-6 اور 0-3 کے خسارے کے بعد مقابلے سے دستبرار ہوگئے۔
fedred-620x330.jpg

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ: راجر فیڈرر کی 85ویں فتح، جمی کونرز کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (5 جولائی 2017) ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن میں راجر فیڈرر نے 85ویں فتح حاصل کرکے جمی کونرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فیڈرر اور جوکووچ حریف کے ریٹائر ہونے پر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ویمنز عالمی نمبر ایک اینجلیک کیربر نے کی کوالیفائر پر فتح پائی۔
تینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے ریکارڈ آٹھویں ٹائٹل کے لئے فیورٹ سوئس اسٹار روجر فیڈرر محض 43 منٹ میں کامیاب ہوگئے۔ فیڈرر کے روسی حریف ڈولگو پولوف 3-6 اور 0-3 کے خسارے کے بعد مقابلے سے دستبرار ہوگئے۔
fedrer-2.jpg

فتح کی بدولت راجر فیڈرر ومبلڈن کے کامیاب ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ومبلڈن میں 85 میچز جیت کر سابق امریکی کھلاڑی جمی کونرز کی 84 فتوحات کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔​
تیسرے سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ کو بھی سلواکین حریف مارٹن کلیزان کی ریٹائرمنٹ کے باعث 40 منٹ میں اگلے راؤنڈ میں جگہ مل گئی۔ کلیزان 2-6 اور 0-2کے اسکور پر ریٹائر ہوئے۔ ومبلڈن کے پہلے 2 روز میں 7 مینز اور ایک ویمن کھلاڑی انجری کے باعث ریٹائر ہوچکے ہیں۔
ارجنٹینا کے ڈیل پوٹرو نے 21 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی تھینساسی کو 4 سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-3، 6-7 اور 4-6 سے شکست دے دی۔
ویمنز عالمی نمبر ایک جرمنی کی اینجلیک کیربر نے کوالیفائر ارینا فلکونی کو 4-6 اور 4-6کے اسکور سے شکست دے دی۔​
 
یاز

محفلین
لندن (6 جولائی 2017) ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے تیسرے دن دفاعی چیمپئن اینڈی مرے اور رافیل نڈال فتحیاب ہوگئے۔ ویمنز پلیئر جوہانا کونٹا سرخرو ہوئیں۔ پیٹرا کویٹووا اپ سیٹ شکست کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئیں۔
لندن کے آل انگلینڈ کلب میں گراس کورٹ ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے جرمن ڈسٹن براؤن کو ہرا دیا۔ ان کی فتح کا اسکور 3-6، 2-6 اور 2-6 رہا۔
andy-mray.jpg

اسپین کے رافیل نڈال نے امریکا کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4 اور 4-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں فتح پائی اور تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
nidal.jpg

نویں سیڈ جاپان کے کائی نشی کوری کو یوکرین کے سرگئی اسٹاکوسکی کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ نشی کوری 4-6، 4-6، 1-6 سے جیت گئے۔​
کروشیا کے مارین سیلچ نے فرانس کے فلورین مائر کو 6-7، 4-6 اور 5-7 سے زیر کیا۔
 
زیک

مسافر
مرے بھی کواٹرفائنل میں ہار گیا۔ میچ نہیں دیکھا لیکن چوتھے اور پانچویں سیٹ میں کیا ہوا؟
 
Top