وزن کم کرنے میں مدد

الشفاء

لائبریرین
اوپر والے مراسلے پڑھ کر ہمیں پنجابی کی ایک کہاوت یاد آگئی۔ اور ظاہر ہے کہ کہاوتیں سالوں کے تجربات کا نچوڑ ہوتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ
دوپہری کھانا کھا کے سوں، بھاویں کرنا ہووے پدھ
راتی کھانا کھا کے ٹُر، بھاویں اگوں ہووے کدھ۔۔۔
یعنی دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد آرام ضرور کرنا چاہیے چاہے آپ نے کسی دور دراز کے سفر پر ہی کیوں نہ جانا ہو۔
اور رات کے کھانے کے بعد ضرور چلنا چاہیے چاہے سامنے دیوار ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔:)
 
d77edde4-6f16-43f9-9429-a2346a7109de_16x9_600x33.jpg

نوٹ:یہ تمام نسخے یا ٹوٹکے محض عام معلومات عامہ کے لیے ہیں۔اس پر عمل کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
شہد کے اندر 22 قسم کے نامیاتی تیزاب اور اہم معدنیات پائے جاتے ہیں جو میٹابولزم کے عمل اور چکنائی کے جلنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ اسکائی کے مطابق مندرجہ ذیل مؤثر طریقوں سے آپ شہد کا استعمال کر کے اپنا وزن آسانی سے کم کر سکتے ہیں
 
1 – صبح کے وقت نہار منہ لیموں کے شربت کا گلاس شہد کے ساتھ پیجیے تاکہ موٹاپے اور کھال کے نیچے چکنائی کے جمع ہونے سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں میٹابولزم کو بڑھانے اور چکنائی کو جلانے میں مدد کرکے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
2 – ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں نصف چھوٹا چمچہ دار چینی کا پاؤڈر ملائیں اور پھر اس میں نصف چمچہ شہد کو گھول لیں۔ اس مرکب کو صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے نوش فرمائیں اور اضافی وزن سے چھٹکارہ پائیں۔
3 – رات کو شہد کا ایک یا دو چمچہ براہ راست یا نیم گرم پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے اچھی نیند کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چکنائیوں کو جلانے کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ سے بھی نجات دیتا ہے۔
4 – جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو مرغن کھانا کھانے کے بعد عدم اطمینان محسوس کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کو چاہیے کہ ان کھانوں کے بعد فوری طور پر ایک چمچہ شہد کھالیں کیوں کہ یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔
5 – شکر کے بدلے غذائی نظام میں شہد پر انحصار کرنے سے جسم کا اضافی وزن مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے کہ شکر خون میں کولسٹرول کی سطح کو بڑھا کر موٹاپا پیدا کرتی ہے۔
 
اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔
 
ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
 
اختیاطی تدابیر
1۔ جب بھی کھانا کھائیں ، سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول وغیرہ کی جگہ آپ سلاد سے پیٹ بھر سکیں۔اگر دیگر سلاد نہ میسر ہو تو ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ،ادرک کا سلاد بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

2۔ ایسی خوراک کھائیں ، جس میں کم کلوریز ہوں۔
3۔ صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔
4۔ غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں۔
5۔ ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتےپھرتے نہ کھائیں۔
6۔ کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں۔
7۔ باہر جائیں تو آئسکریم مٹھائی سموسے پکوڑے وغیرہ نہ کھائیں۔
8۔ یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا۔
9۔ بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں۔
10۔ چائے کافی کے وقفے کو کھانے کا وقفہ بنائیں۔
11۔ بسکٹ ، کیک ، مٹھائیاں چھوڑ دیں ، یہ چیزیں وزن میں اضافی کر دیتی ہیں۔
12۔ گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو-
13۔ ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں-
14۔ ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں۔
15۔ دن میں 2 سے زیادہ بار نہ کھائیں۔
16۔ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائی۔
17۔ مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں۔
18۔ کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں-
19۔ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
20۔ مونگ پھلی ، بادام اورخشک میوے کم استعمال کریں۔
21:فاقہ نہ کیجئےفاقہ خصوصًا مردانہ صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے، کیونکہ یہ نظام استحالہ کو سست کر دیتا ہے۔ تب وہ بڑی سستی سے چربی گھلانے لگتا ہے تاکہ اُسے ضائع نہ ہونے دے۔لہٰذا مردوں کو چاہیے کہ وہ وزن کم کرنے کی خاطر فاقہ مت کریں بلکہ غذائیت سے پُرغذا کھائیں، ایسی غذا جو انھیں مطلوبہ حرارے فراہم کر دے اور چربی بھی نہ چڑھائے۔نیند پوری لیجئے
فن لینڈ میں محققین نے تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جو مرد کم نیند لیں، وہ پوری نیند لینے والوں کی نسبت موٹے ہوتے ہیں۔
 

imissu4ever

محفلین
السلام علیکم ۔ کیا ہمارے گروپ میں کوئی نیوٹریشنسٹ ہے جوکہ ڈائٹ چارٹ بنا دے ۔ دو یا تین کمبینیشن وزن کی کیٹیگری کے حساب سے
جزاک اللہ
 

imissu4ever

محفلین
ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
میں نے دو تین جگہ ماہرین کی یہ تنبیہ پڑھی ہے کہ شہد کو کھبی ابالیں نہ بلکہ اسے استعمال کے وقت یا گرم میں ملالیں ۔۔۔۔!!!
 

عرفان سعید

محفلین
علمِ عروض اور خاص طور پر رباعی کے اوزان کا مطالعہ مجرب نسخہ ہے۔
نوٹ: نسخے کی سریع الاثر ہونے کے باعث اپنی ذمہ داری پر استعمال کریں!
 

رباب واسطی

محفلین
2011 میں امراضِ معدہ و اعصابی کا شکار ہوئی اور وزن میں بھی اضافہ ہوگیا
2015 سے اکثر ہائی بلڈ پریشر رہنے لگا اور 2017 کے آخر میں ذیابیطس نے آن گھیرا
ڈائبیٹیز اسپیشلسٹ کی باتیں اور ہدایات سن کر ایسا لگا جیسے بس اب چند دنوں کی مہمان ہوں دنیا میں
ایسے میں میری اک عزیزہ اور ان کے شوہر کہ جو گذشتہ سولہ سترہ برس سے شوگر کے مریض ہیں سے ملاقات ہوئی
ڈیڑھ برس ہونے کو آیا لیکن شوگر کی میڈیسن صرف ایک ماہ کھائی، شوگر بھی کنٹرول میں ہے اور وزن بھی کم کیا، صرف ان عزیزہ اور ان کے شوہر کے روز مرہ زندگی کے معمولات جان کر ان کے مطابق زندگی کی روٹین بنالی جو کچھ اس طرح ہیں
چینی (میٹھا) اور میدے سے بنی کوئی چیز نہیں کھانی، فاسٹ فوڈ اور بوتل (پیپسی، کوک وغیرہ) کی طرف تو دیکھنا تک نہیں
چاول اور آلو جتنا بھی کم کھائے جائیں بہتر ہے، پھلوں میں آم، انگور، کھجور اور کیلا صرف چکھنے کی حد تک
الغرض جن اشیا میں نشاستہ کی مقدار زیادہ ہو وہ کبھی کبھار ہی کھانی ہیں
گندم کے آٹے میں جو کا آٹا اور بیسن ملا کر روٹی
روزانہ تین کلو میڑ نان سٹاپ پیدل چلنا ہے (میں صبح فجر کے بعد اور رات کھانا کھانے کے بعد تین تین کلو میٹر واک کرتی ہوں) لیکن کھانا کھاتے ہی پیدل نہیں چل پڑنا، کم از کم پندرہ منٹ کا وقفہ ڈال کر
کھانے کے اوقات مقر ر کریں کہ بمطابق اک پنجابی ضرب المثل "ویلے دیاں نمازاں تے کویلے دیاں ٹکراں"
رات کو دیر تک جاگنا بھی وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے

آخری اور سب سے اہم بات
اپنے معدے کا خیال رکھیں
سوچ کو مثبت اور ہمہ قسم کی ٹینشن سے پاک رکھیں
 
پچھلے دنوں ایک سابق کولیگ کی طرف جانا ہوا، جو پی ایچ ڈی کے بعد سال قبل ہی آسٹریلیا شفٹ ہوئے ہیں، اور ابھی چھٹیوں پر آئے تھے۔
ان سے روزمرہ معمولات میں فرق کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ تو اور بہت سی باتوں کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ جیسے پاکستان میں اگر ویک اینڈ کی مصروفیات کا پوچھو تو اکثر اس قسم کے جواب ملتے ہیں کہ فلاں کی طرف دعوت تھی، دوستوں کے ساتھ ڈنر کیا وغیرہ وغیرہ۔ جبکہ وہاں ویک اینڈ کی مصروفیات یوں بتائی جاتی ہیں کہ 7 کلومیٹر واک کی۔ 10 کلومیٹر سائیکلنگ کی، وغیرہ وغیرہ۔
یہاں سے گئے تھے تو ویسٹ 39 تھی۔ اب 36 پر آ چکی ہے۔
 

زیک

مسافر
ایکسرسائز کے ضمن میں گروپ ہونا بھی آپ کو مزید ورزش پر ابھارتا ہے۔ دوستوں کے ساتھ سائیکلنگ کا اپنا مزا ہے۔ سٹراوا پر دوستوں کی رننگ، ہائیکنگ اور سٹرینتھ ٹریننگ دیکھ کر آپ بھی جذبے میں آ جاتے ہیں
 
Top