کیا وزل کو اردو شاعری میں وہ مقام حاصل ہے جسکی وہ متقاضی ہے؟

  • ہاں

  • نہیں

  • سوچ کر بتاؤں گا


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

عظیم

محفلین
آپ بابائے وزل تو نہیں؟؟؟
ارے عظیم بھائی یہ کیسی بات کرتے ہیں آپ؟؟؟
سچ ظلم ہی ظلم ہے یہ تو، نہیں جناب آپ غزل تک رہیں
یہ وزل اب ہماری ہوئی یہ ہم نہیں دیتے آپ کو

:baringteeth:

بھائی غزل تو میں غالب اور میر سے بھی چھین لینا چاہتا ہوں ۔ آپ کس کھیت کی مولی ہیں ۔ ( مذاق )
 

عظیم

محفلین
آج کے اشعار
کچھ تو مطلب جانتے ہوں گے جناب
نون کا اور میم کا اور سین کا
آج ہم کو بھی بتا دیجے حضور
آپ کی ہر روز کی تضمین کا​

کُچھ تو مطلب جانتے ہوں گے جناب
نون کا اس میم کا اور سین کا ۔

تضمین کا کیا بتا دیجئے خلیل بھائی ؟

اب ہمیں بھی راز بتلائیں حضور
آپ کے ہر دن کی اس تضمین کا

یوں کیسا رہے گا ؟
 
آخری تدوین:
ہاں سہی یا ناں سہی یا ہاں سہی
ہاں یا ناں میں ہو نہ جائے کچھ مگر

بھاگتا پھرتا ہوں کیوں جانے نہ لوگ
ہے مجھے وحشت یہ ڈاکو کا خطر

کتنے مشکل کام پلے پڑ گئے
کارِ انساں، کارِ جن، کارِ دِگر

شعر کہتا پھر چلا ہوں میں سہی
پڑ نہ جائے مجھ پہ اب اس کی نظر

قافیہ اب تنگ پڑ سکتا نہیں
ہیں مرے پیشِ نظر، زیر و زبر​
 

عظیم

محفلین
خلیل بهائی آپ کا انٹرنیٹ بند نہیں ہوتا کبهی ؟ ونڈوز وغیرہ نہیں اڑتیں ؟ یا کبهی شہر سے باہر جانا نہیں ہوتا ؟
 

عظیم

محفلین


عشق میں یار کے ستائے ہیں
ہم مقدر کے آزمائے ہیں

روزِ محشر کا خوف لاحق ہو
کیا کسی شوخ کے بهلائے ہیں

ڈهونڈنے ہم چلے تهے اپنا آپ
ایک عالم کو ڈهونڈ لائے ہیں

دیجئے گا کوئی تو غم کی داد
آج اپنے پہ مسکرائے ہیں

یہ شرارے ہمارے سینے کے
لفظ بن کر زباں پہ آئے ہیں

کیا کہیں کیا نہ ذلتیں جهیلیں
صدمے کیا کیا نہیں اٹهائے ہیں

کچھ نہیں جانتے مگر صاحب
کچھ نہ کچھ جان بھی تو پائے ہیں




 

loneliness4ever

محفلین
میں بھی اپنی وزل کی ابتدا کرتا ہوں

ماضی میں اپنے ایک ہم جماعت کی خصوصیات جب لکھی تھیں
تو اس وقت سے سمجھتا تھا کہ نظم یا غزل کہہ دی ہے مگر یہ جان کر خوشی
ہوئی کہ انجانے میں وزل کہہ گیا تھا، دو اشعار ذہن میں آ رہے ہیں اس کے
ابھی، سوچا غزل چھوڑ کے وزل کو اپنا لوں کیوں کہ یہ مجھ کو اپنا لے گی
تو مابدولت کہتے ہیں اپنے ایک موٹے اور جدید زبان میں چبائو دوست کے نام

تیرا کھایا میرا کھایا
بھیجا کھایا بھیجا کھایا
بھاگو بھاگو موٹا آیا
تیرا میرا کھاناکھایا

:jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:
:jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:
 

عظیم

محفلین
ہاں سہی یا ناں سہی یا ہاں سہی
ہاں یا ناں میں ہو نہ جائے کچھ مگر

بھاگتا پھرتا ہوں کیوں جانے نہ لوگ
ہے مجھے وحشت یہ ڈاکو کا خطر

کتنے مشکل کام پلے پڑ گئے
کارِ انساں، کارِ جن، کارِ دِگر

شعر کہتا پھر چلا ہوں میں سہی
پڑ نہ جائے مجھ پہ اب اس کی نظر

قافیہ اب تنگ پڑ سکتا نہیں
ہیں مرے پیشِ نظر، زیر و زبر

یاں سہی یا واں سہی ہاں ہاں سہی
گوں نہیں تو ناں سہی گاں گاں سہی
 

loneliness4ever

محفلین
مجھے اپنے دوست موٹے ہاتھی ( پیار کا نام ہے ان کا) کے لئے کہی گئی وزل یاد آ گئی
ماضی بعید کی باتیں ہیں
برداشت کیجئے

"موٹا ہاتھی گینڈا ہمارا"

بھاگو بھاگو ہاتھی آیا
تیرا میرا کھانا کھایا

تیرا کھایا میرا کھایا
بھیجا کھایا بھیجا کھایا

آگے پیچھے نہ وہ دیکھے
جی میں جو ہے وہ سب بولے

موٹے بھیا سیدھے سادھے
اوپر آدھے نیچے آدھے

ہر ٹیچر پر مرتا ہر دم
مکھن پالش کرتا ہر دم

لڑکی دیکھے دیکھے جاوے
منہ جو کھولے لڑکی بھاگے

کے یو کا ہے بھولا یارو
سب نے اس سے کھیلا یارو

ہر لڑکی کا ہے وہ بھائی
ایسی اس نے شہرت پائی

قصہ ہاتھی کا ہے یارو
اس کو دیکھو پتھر مارو

کے یو کی ہیں یادیں ساری
نٹ کھٹ سی ہیں باتیں ساری


بہت محبت
اور
ہاتھی بھیا سے معذرت کے ساتھ
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
میں بھی اپنی وزل کی ابتدا کرتا ہوں

ماضی میں اپنے ایک ہم جماعت کی خصوصیات جب لکھی تھیں
تو اس وقت سے سمجھتا تھا کہ نظم یا غزل کہہ دی ہے مگر یہ جان کر خوشی
ہوئی کہ انجانے میں وزل کہہ گیا تھا، دو اشعار ذہن میں آ رہے ہیں اس کے
ابھی، سوچا غزل چھوڑ کے وزل کو اپنا لوں کیوں کہ یہ مجھ کو اپنا لے گی
تو مابدولت کہتے ہیں اپنے ایک موٹے اور جدید زبان میں چبائو دوست کے نام

تیرا کھایا میرا کھایا
بھیجا کھایا بھیجا کھایا
بھاگو بھاگو موٹا آیا
تیرا میرا کھاناکھایا

:jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:
:jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:

بہت خوب مخمور بھائی ۔ میں بھی شاید سات سال کا تھا تب یہ شعر کہا تھا ۔

کوچہء دلبر سے چرائی مٹی اپنے مرقد پہ بچھا کیوں دیں ۔
جو شعلے بُجھ چکے ہیں برسوں سے انہیں پھرآج ہوا کیوں دیں ۔
 

عظیم

محفلین


آپ اپنا ہی چارہ کر دیکهوں
چیر اپنا ہی اب جگر دیکهوں

اک تماشا دکهائی دیتا ہے
اس زمانے میں میں جدهر دیکهوں

دیکھ رکهوں شکستہ پائی بهی
جو کہ اس شوق کا سفر دیکهوں

گهر میں اک مولوی ہے گهس بیٹها
کیا مری دید کی نظر دیکهوں

کوئی کتنا گرانا چاہے گا
سب کی نظروں سے میں اتر دیکهوں


 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
بھائی کے نام ایک وزل

خوب تم نے یہ سیاست ہے سکھائی بھائی
ہم نے ٹائر تو کبھی گاڑی جلائی بھائی

نام ِ الطاف بنا بھائی کے بولا جس نے
ہم نے اس کی تو ہمیشہ کی دھلائی بھائی

تو ہے فرعون زمانے کا یقیں ہے سب کو
جانے کس کس کی تو نے بوری بنائی بھائی

خون و وحشت سے اشاروں پہ ہمیشہ تیرے
ہر گلی ہم نے کراچی کی سجائی بھائی

خوف کرتا ہی نہیں قید لہو کا مجھ کو
میں حسینی ہوں سمجھ میں تری آئی بھائی
 
اردو محفل کی بزمِ سخن میں کئی نئے شعراء کی آمد کے پیشِ نظر اس دھاگے کو از سرِ نو زندہ کیا جارہا ہے۔ صنفِ وزل شعراء کی تلاش میں ہے اور قوی امید ہے کہ اس مرتبہ اس کے دامن میں کئی نام آئیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ساتویں جماعت میں پہلا شعر۔ جب معلوم نہیں تھا کہ غزل کیا ہوتی ہے۔(ابھی بھی نہین معلوم،البتہ وزل کا نام معلوم ہونے سے پہلے اجزائے ترکیبی معلوم تھے۔)
ایک ہوں میں بہن،تین میرے بھائی ہیں
ہم میں ہے بہت محبت،اِک دوجے کے شیدائی ہیں
دوسرا شعر
سُورج کو لینے گئے تھے،ایک کرن بھی نہ ہاتھ آئی
ہم دیکھتے رہے روشنی کو،پھر اندھیرا چھا گیا
 
اردو محفل کی بزمِ سخن میں کئی نئے شعراء کی آمد کے پیشِ نظر اس دھاگے کو از سرِ نو زندہ کیا جارہا ہے۔ صنفِ وزل شعراء کی تلاش میں ہے اور قوی امید ہے کہ اس مرتبہ اس کے دامن میں کئی نام آئیں گے۔
آپ کا یہ مزاحیہ مضمون آج پڑھا ، بہت عمدہ ہے ، داد قبول فرمائیے۔ :)
 
Top