ویب ڈیویلپمنٹ ورڈ پریس ایڈمن ایڈیٹر کی ڈائریکشن اور فونٹ میں تبدیلی کا طریقہ

فخرنوید

محفلین
اردو زبان کی انٹرنیٹ پر آمد کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کے لئے کام کیا ہے۔ بہت سے لوگ ای بکس بنانے میں مصروف ہیں تو بہت سے لوگ مختلف سی ایم ایس کو اردو میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ جس رفتار سے کام جاری ہے۔ امید ہے کہ اردو زبان بہت جلد انٹرنیٹ کی صفحے اول کی زبان میں مقام حاصل کر لے گی۔ اردو زبان کے مختلف فونٹس سٹائل کی آمد کے ساتھ ویب ڈیزائننگ و بلاگنگ کے جسم میں جیسے نئی روح پھونک دی گئی ہے۔
wordpress_editor_001.jpg

زیادہ تر بلاگرز اس وقت ورڈ پریس استعمال کر رہے ہیں۔ شروع میں اردو محفل والوں نے ورڈ پریس کے لئے ایک عدد اردو ویب پیڈ بنایا ہوا تھا۔ جس کو پلگ ان کے طور پر ورڈ پریس پر انسٹال کر کے ورڈ پریس میں اردو لکھی جا سکتی تھی۔ لیکن جوں جوں ورڈ پریس کی نئی اپ ڈیٹس آئی ہیں تو اس پلگ ان نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

اردو لکھتے ہوئے ویزول اور ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں اردو کا فونٹ مناسب نہیں جس کی وجہ سے اردو لکھنے میں دشواری ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ میں بھی مسئلہ آتا ہے۔جیسا کہ اوپر تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

تو جناب آج ہم ورڈ پریس کے ایڈیٹر میں اردو فونٹ کو شامل کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس ایڈیٹر کو رائیٹ ٹو لیفٹ کر لیتے ہیں۔ تاکہ اردو ٹائپ کرنے میں اور پڑھنے میں آسانی رہے۔

اس کے لئے سب سے پہلے ہم ایف ٹی پی کے زریعے اپنے ورڈ پریس سی ایم ایس کی درج ذیل ڈائریکٹری میں جائیں گے۔

wp-includes/js/tinymce/themes/advanced/skins/wp_theme

اور اس ڈائریکٹری میں موجود فائل content.css کو ہم ڈاون لوڈ کر لیں گے۔
wordpress_editor_0011.jpg

اس کے بعد ڈاون لوڈ کی ہوئی فائل کو ہم کسی ایڈیٹر مثلاً نوٹ پیڈ یا کسی سی ایس ایس ایڈیٹر سافٹ وئیر کی مدد سے اوپن کر لیں گے۔

تو وہاں آپ کو اس طرح کا کوڈ نظر آئے گا جیسا کہ تصویر میں تصویر دکھایا گیا ہے۔
کوڈ:
body.mceContentBody {
        font: 13px/19px Georgia, "Times New Roman", "Bitstream Charter", Times, serif;
        padding: 0.6em;
        margin: 0;
}
wordpress_editor_003.jpg

اس کوڈ میں ہم دو طرح کی تبدیلیاں کریں گے سب سے پہلے تو ہم ایڈیٹر کی ڈائریکشن کی رائیٹ ٹو لیفٹ کریں گے اس کے لئے یہ کوڈ ڈالیں گے۔

direction:rtl

اس کے بعد اس سے اگلی لائن میں ہم مرضی کے اردو یونیکوڈ فونٹ کو شامل کر دیں گے۔

font: 15px/19px “Jameel Noori Nastaleeq”, “Alvi Nastaleeq”, Urdu Naskh Asiatype, tahoma

جیسا کہ اس نیچے والی تصویر میں نظر آرہا ہے۔

wordpress_editor_004.jpg




اس عمل کو مکمل کرنے کے بعد فائل کو محفوظ کر لیں اور فائل کو دوبارہ اس کی جگہ پر اپ لوڈ کر دیں۔ اور اب جب آپ ایڈیٹر کھولیں گے اور ٹائپ کریں گے تو آپ کے ایڈیٹر کی ڈائریکشن رائیٹ ٹو لیفٹ ہو گی اور اس کے ساتھ فونٹ بھی آپ کی پسند ہو گا۔

wordpress_editor_005.jpg


سورس: ورڈ پریس ایڈمن ایڈیٹر کی ڈائریکشن اور فونٹ میں تبدیلی کا طریقہ
 

باذوق

محفلین
بہت اچھی ٹپ ہے۔ شکریہ۔
لیکن اگر ورڈپریس سائیٹ "بائی ڈائرکشنل" ہو تو پھر مشکل پیش آئے گی۔ ایسی صورت میں براہ راست body.mceContentBody میں تبدیلی بہتر نہیں ہوگی۔
 
Top