ورڈپریس 2.0 کی پو فائل

زیک

مسافر
میرے خیال سے تو یہ سب سے آسان رہے گا:

Ping is currently closed.‎

پنگ کرنا فی الحال بند ہے۔
 
پینگ کے انگریزی میں معنی ہیں ۔
check for response from web address

اور تفصیل سے معنی یہ ہیں ۔
check for response from web address: to send a packet of data to an intranet, Internet, or web address to check whether it is accessible or is responding

تو میری رائے یہ ہے کہ پینگ کو اردو کے اس مختصر ترجمہ سے بدل دیا جائے ۔

وقتِ جواب کی جانچ

اور اگر ہم وقت کو ہٹا دیں کیوں کہ اس میں صرف کسی ویب صفحہ کی جانچ مطلوب ہے تو اس کو مختصر بھی کیا جا سکتا ہے جو یہ ہے ۔

جواب کی جانچ
اثر پزیری کی جانچ
رد عمل کی جانچ
تاثر کی جانچ
 

دوست

محفلین
لگتا ہے زکریا بھائی اس سے کچھ متفق نہیں۔
وہ پنگ کو پنگ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
 
خیال

میرا بھی [ذاتی] خیال یہی ہے کہ غیر ضروری ترجمے سے پرہیز کیا جائے اور پنگ وغیرہ تکنیکی ٹرمز کی اگر مقبول اردو اصطلاح مل جائے تو خوب ورنہ اسی کو استعمال کیا جائے۔

اتفاق سے شمیل کے ذ پ کے ساتھ ہی مجھے ایک آرٹیکل پڑھنے کا موقع ملا۔ اس میں دیکھیں یہی مسئلہ زیرِ بحث ہے۔ مسئلہ وہی ہے کہ جب تک ہمارے سائنسدان ان چیزوں پر تحقیقی کرکے اصطلاحات نہیں اچھالیں گے، ہمیں یہ چیزیں باہر سے منگانا پڑیں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
صارف کو پنگ سے واسطہ تب ہی پڑے گا جب وہ پنگ سے واقف ہوگا ہی۔ اس کو تو الٹا بتانا ہوگا کہ جواب۔۔۔۔۔۔ کا مطلب پنگ ہے
میرا ووٹ بھی محض پنگ کو
 

جیسبادی

محفلین
ping وغیرہ کے متبادل تراجم جو آپ کے ذہن میں ہیں، انھیں کہیں محفوظ کرتے جاؤ۔ ممکن ہے آج لوگ انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھنے کو کافی سمجھ رہے ہوں، مگر "مارکیٹ" میں کیا کامیاب ہوتا ہے، یہ استعمال کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ اس لیے اگر شمیل اور شاکر اپنی پسند کی ایک متبادل po فائل بھی بنا لیتے ہیں، تو کوئی حرج نہیں۔
 

دوست

محفلین
ہستیو کام رک کیوں گیا ہے۔
زکریا بھائی اور شمیل جی۔
کچھ کرو یارا۔
اس کو ختم کرو اب۔ کتنی دیر ہوگئی کوئی 4 ماہ تو ہوگئے ہیں اس کے پیچھے پڑے۔
 

زیک

مسافر
واقعی کام کچھ پھر سست ہو گیا ہے۔ میں نے کچھ نظرثانی کی ہے۔ شمیل اگر آپ مجھے اپنا کیا ہوا ترجمہ بھیج دیں تو میں دونوں کو ملا لوں۔ اس کے فوراً بعد ورڈپریس نصب کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ context میں ہمارا ترجمہ کیسا لگتا ہے۔
 
زکریا بھائی اور شاکر بھائی : مجھے آج معلوم ہوا کہ آپ دونوں چار ماہ سے اس سلسے میں مصروف رہے ہیں ۔ میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ ابھی ابھی کام شروع ہوا ہو گا ۔ میں کام تیز کر دیتا ہوں ۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے ایک ہفتہ مزید دیا جائے ۔ اگلے سنوار تک کا وقت ۔
 
انگریزی کے لفظ " ری سیٹ " کا اردو ترجمہ زکریا بھائی کی طرف سے حاصل ہونے والی پو مسل " فائل " میں " ازسرنو بدلنا " کیا گیا ہے ۔ پر میں نے " ری سیٹ " کا ایک اور ترجمہ بھی ابھی ابھی دیکھا ہے ۔ اور وہ ہے " تجدید " ۔ اردو لغت میں " تجدید " کے معنی ہیں " نئے سرے سے کام شروع کرنا " یا " کایا پلٹ " ۔

میری رائے یہ ہے کہ انگریزی لفظ " ری سیٹ " کا جامع اردو ترجمہ ہوگا " تجدید "

اس لفظ کا استعمال ایسے کیا جائے گا ۔

someone has asked to reset the password for the following site and username.
کسی نے اس سائٹ اور اسم صارف کےلیے کلمہ شناخت کی تجدید کو کہا ہے۔

اس سلسلے میں زکریا بھائی آپ کی اور شاکر بھائی آپ کی کیا رائے ہے ؟

آؤ پھر سے تجدید تعلقات کر لیں :D
 

آصف

محفلین
"تجدید" میرے خیال میں renew کا ترجمہ ہے۔

reset کا ترجمہ صرف "ازسرِنو" کافی معلوم ہوتا ہے۔
 

دوست

محفلین
تجدید ترجمہ تو اچھا لگا ہے۔
اصل میں تجدید ایک خاص معنوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے تجدید تعلقات۔
ہمارے ذہنوں میں استعمال کرکر کے ایک خاص سینس بیٹھ جاتی ہے جس کی وجہ سے آصف بھائی کو کچھ اجنبی سا لگا۔
میرے خیال میں یہ ٹھیک ہے اگر صارف کو اجنبی لگا بھی تو کچھ عرصے میں مانوس ہوجائے گا۔
چلن دیو جناب۔
 

زیک

مسافر
شمیل مجھے تو از سرِ نو اور تجدید دونوں ایک سے ٹھیک لگ رہے ہیں۔

آپ کا ترجمہ کہاں تک پہنچا ہے؟
 
آصف بھائی ، شاکر بھائی اور زکریا بھائی : میرے ترجمہ کے سلسلے میں اپنی آراہ شامل کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔

ورڈ پریس کی وہ پو مسل ( فائل ) جو مجھے زکریا بھائی سے موصول ہوئی تھی میں ایک انگریزی لفظ " پروفائل " کا اردو ترجمہ یہی لفظ اردو میں لکھ کر کیا گیا ہے ۔ پر آج مجھے کتابستان ڈکشنری کے جدید انگریزی الفاظ کے تراجم والے حصہ میں انگریزی لفظ " پروفائل " کا ایک اچھا ترجمہ ملا ہے اور وہ ہے " خاکہ " یا " مختصر جائزہ " ۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انگیزی لفظ " پروفائل " سے جان چھڑائي جائے اور ان دونوں تراجم میں سے کوئي سا ایک اختیار کر لیا جائے ۔

مثالیں :

اگر اوپر دیے گیے میرے ترجمے کو آپ استعمال میں لائیں تو ایسے جملے بنیں گے ۔
Your Profileآپ کا خاکہ
Update your profile or change your password اپنا خاکہ تازہ کریں یا کلمہءِشناخت تبدیل کریں

یا یہ بھی لکھا جا سکتا ہے

Your Profileآپ کا مختصر جائزہ

Update your profile or change your password اپنا مختصر جائزہ تازہ کریں یا کلمہءِشناخت تبدیل کریں

دوستوں اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟
 

زیک

مسافر
شمیل پروفائل کے لئے اگر خاکہ استعمال کیا جائے تو پھر draft کے لئے کیا لفظ ہو؟
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے جی۔
پروفائل کے لیے مختصر جائزہ میرے خیال میں بہترین رہے گا۔
اور ڈرافٹ کے لیے مسودہ یا خاکہ جو پسند آئے رکھ لو۔
مختصر‌جائزہ زونج کے ساتھ استعمال کرلو شمیل آپ۔ایک ہی لفظ۔
 
Top