وارفتگیِِ شوق میں حد سے نہ گزر جا

سڑک پر اچانک ایک خاتون پرستار دیوانہ وار ہمیں گلے لگانے کیلئے دوڑتی ہوئی آگے بڑھیں لیکن وارفتگی شوق میں وہ یہ بھول گئیں کہ وہ ایک گاڑی میں سوار ہیں ................. اس طرح ایک شاعر کی مختلف ہڈیوں کی تقطیع کر گئیں ...........
جناح اسپتال کراچی سے ادب دوست کا آخری مراسلہ .....
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا آپ کے حادثے کے بارے میں جان کر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائیں، اور خاتونِ مذکورہ کو اپنی وارفتگی کنٹرول کرنے کی توفیق۔
 

ربیع م

محفلین
اللہ سلامت رکھے آپ کو بھیا!
ماشاءاللہ اس حادثے کے باوجود بھی حس ظرافت قائم ہے ورنہ لوگ تو کیا سے کیا ہو جاتے ہیں!!!
 
بھائی اب خیریت سے ہیں۔ حادثہ بڑا تھا مگر بچانے والا اس سے بھی بڑا۔ موصوف کی ذاتی گنتی کے مطابق ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد ہڈیاں حادثے کے بعد بھی قابلِ استعمال ہیں۔ شانۂِ اقدس اور پائے مبارک کی ہڈیاں متاثر ہوئی ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ٹکرانے والی کار کو مجروحِ موصوف سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ آخری مراسلہ والی پیشکش صریح جذباتی بلکہ فلمی ہے۔
قارئین سے دعاؤں کا التماس ہے۔
 
معلوم ہوتا ہے کہ محترمہ کی وارفتگی کی خوشی میں موصوف کی توجہ بھی جیب سے دیوان نکالنے کی طرف چلی گئی تھی.
بہرحال دعا ہے کہ جلد روزمرہ کے معمولات بحال کر سکیں.
 

La Alma

لائبریرین
پھر اس خاتون کا غصّہ ٹھنڈا ہوا ؟ کسی شاعر کی ستائی ہوئی ہو گی .
چلیں جو ہوا سو ہوا ، گیٹ ویل سون .
 

با ادب

محفلین
................. اس طرح ایک شاعر کی مختلف ہڈیوں کی تقطیع کر گئیں ...........

جناح اسپتال کراچی سے ادب دوست کا آخری مراسلہ .....[/QUOTE]
پھر کیا ڈاکٹر صاحب نے تقطیع کو جوڑ کے غزل مکمل کی یا بخروں میں ہی چھوڑنا پسند فرمایا ؟
 

با ادب

محفلین
سڑک پر اچانک ایک خاتون پرستار دیوانہ وار ہمیں گلے لگانے کیلئے دوڑتی ہوئی آگے بڑھیں لیکن وارفتگی شوق میں وہ یہ بھول گئیں کہ وہ ایک گاڑی میں سوار ہیں ................. ہ .....
مصدقہ اطلاع ہے نا ؟ وہ ہی بھولیں تھیں یا آپ فرط جذبات میں بے قابو ہو گئے تھے ؟
 

با ادب

محفلین
سڑک پر اچانک ایک خاتون پرستار دیوانہ وار ہمیں گلے لگانے کیلئے دوڑتی ہوئی آگے بڑھیں لیکن وارفتگی شوق میں وہ یہ بھول گئیں کہ وہ ایک گاڑی میں سوار ہیں ................. ہ .....
مصدقہ اطلاع ہے نا ؟ وہ ہی بھولیں تھیں یا آپ فرط جذبات میں بے قابو ہو گئے تھے ؟
 
Top