مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

ابن توقیر

محفلین
السلام علیکم!
ابھی وارث بھیا کے ’’مراسلہ میٹر‘‘ میں کیے مراسلے سے پتا چلا کہ آج ان کے محفل میں دس سال ہوگئے ہیں۔دس سال کا طویل عرصہ محفل کے نام کرنے پر یقیناً وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔اردو کی اس بہترین محفل میں ان کے ساتھ بہت تھوڑا وقت گزرا مگر ان کے مراسلوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میرے سمیت تمام محفلین ان کے لیے اپنے دل میں بے پناہ عزت رکھتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ یونہی ہنستے مسکراتے محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں اور ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔آمین

MW.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
محفل میں کامیاب دس سال بہت بہت مبارک ہوں وارث بھائی!! :) :)
محفل آپ جیسے محفلین کے دم سے ہی محفل لگتی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھیں۔ :)
 
آخری تدوین:
السلام علیکم!
ابھی وارث بھیا کے ’’مراسلہ میٹر‘‘ میں کیے مراسلے سے پتا چلا کہ آج ان کے محفل میں دس سال ہوگئے ہیں۔دس سال کا طویل عرصہ محفل کے نام کرنے پر یقیناً وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔اردو کی اس بہترین محفل میں ان کے ساتھ بہت تھوڑا وقت گزرا مگر ان کے مراسلوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میرے سمیت بہت سے محفلین ان کے لیے اپنے دل میں بے پناہ عزت رکھتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ یونہی ہنستے مسکراتے محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں اور ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔آمین

MW.jpg

سلامت رہیے۔ ابھی ابھی ہم نے بھی مراسلہ میٹر پر محمد وارث صاحب کا مراسلہ دیکھا اور یہ جان کر خوش ہوئے کہ انہیں محفل میں دس سال ہوگئے۔ لیکن آپ نے تو میدان مار لیا اس مبارک باد کے ذریعے۔آپ کو خیر مبارک

اور محمد وارث صاحب آپ کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ آپ اس محفل کا حقیقی سرمایہ ہیں ۔ سدا جئیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یادش بخیر، 31 مئی 2007ء ایک گرم ترین دن تھا، آج تو ماشاءاللہ شاید پورے پاکستان میں ہی اچھا موسم ہے، کم از کم سیالکوٹ میں تو بادل چھائے ہوئے ہیں اور صبح سے وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہو رہی ہے لیکن دس سال پہلے اس دن بہت گرمی تھی یہ اچھی طرح یاد ہے کیونکہ میں اردو محفل کا رکن بننے کے بعد اُس دن اتنا مگن تھا کہ پسینے میں شرابور تھا لیکن گرمی کا احساس نہ تھا۔

پہلی مبارکباد مجھے پہلے دن ہی مل گئی تھی کہ شام تک میں 100 مراسلے کر چکا تھا۔ کتنے ہی نام ہیں جن کے ساتھ اُس دن گپ شپ ہوئی اور ہوتی ہی چلی گئی اور پھر بعد میں بھی خوب ہوئی جیسے شمشاد صاحب، قیصرانی صاحب، تفسیر صاحب، اعجاز عبید صاحب، ظفری بھائی، ضبط (عمر سیف)، جیہ، سارہ خان، ماورا، بوچھی، عمار خان، فرحت کیانی، فاتح صاحب، فرخ صاحب اور کتنے ہی، ان میں سے کچھ دوست قصہ پارینہ ہوگئے اور کچھ اب بھی محفل پر کبھی کبھار چکر لگا لیتے ہیں اور کچھ آتے جاتے رہتے ہیں، ہاں زیک اور برادرم نبیل اپنی اپنی جگہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ (نام ٹیگ میں جان بوجھ کر نہیں کر رہا کہ کسی کو کیا تکلیف دینی :) )

یہ دس سال اتار چڑھاؤ سے بھر پور ہیں، محفل پر بھی اور میری ذاتی زندگی میں بھی لیکن خیر بقول ناصر کاظمی

دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا

اور اردو محفل کے لیے کیا کہوں بقول قبلہ و کعبہ مرشدی

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے
:)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم!
ابھی وارث بھیا کے ’’مراسلہ میٹر‘‘ میں کیے مراسلے سے پتا چلا کہ آج ان کے محفل میں دس سال ہوگئے ہیں۔دس سال کا طویل عرصہ محفل کے نام کرنے پر یقیناً وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔اردو کی اس بہترین محفل میں ان کے ساتھ بہت تھوڑا وقت گزرا مگر ان کے مراسلوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میرے سمیت تمام محفلین ان کے لیے اپنے دل میں بے پناہ عزت رکھتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ یونہی ہنستے مسکراتے محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں اور ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔آمین

MW.jpg
شکریہ برادرم، آپ کے اس تھریڈ سے مجھے صحیح معنوں میں خوشی ہوئی۔ یہ سات ہزار یا گیارہ ہزار یا تیرہ ہزار یا اُنیس ہزار مراسلے مکمل ہونے تھریڈز کے ساتھ میں "ایزی فیل" نہیں کرتا لیکن یہ دس سال مکمل ہونے واقعی ایک سنگِ میل ہے اور آپ کے تھریڈ سے دلی خوشی ہوئی، بہت شکریہ محترم۔

محفل میں کامیاب دس سال بہت بہت مبارک ہوں وارث بھائی!! :) :)
محفل آپ جیسے محفلین کے دم سے ہی محفل لگتی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھیں۔ :)
شکریہ لاریب۔ حُسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں :)

سلامت رہیے۔ ابھی ابھی ہم نے بھی مراسلہ میٹر پر محمد وارث صاحب کا مراسلہ دیکھا اور یہ جان کر خوش ہوئے کہ انہیں محفل میں دس سال ہوگئے۔ لیکن آپ نے تو میدان مار لیا اس مبارک باد کے ذریعے۔آپ کو خیر مبارک

اور محمد وارث صاحب آپ کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ آپ اس محفل کا حقیقی سرمایہ ہیں ۔ سدا جئیں۔
شکریہ خلیل صاحب قبلہ محترم، بہت نوازش آپ کی۔

ماشاءاللہ! وارث بھائی دہائی پوری کرنے پر ہماری طرف سے بہت مبارکباد۔
بہت شکریہ فہد صاحب، نوازش آپ کی۔
واہ بہت خوب!
بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی! :)
بہت شکریہ عثمان صاحب :)

وعلیکم السلام
بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی
:)
شکریہ عباس صاحب :)

ماشاءاللہ وارث بھائی ۔مبارک ہو
شکریہ نقیبی صاحب، نوازش۔
مبارک ہو وارث صاحب!
شکریہ سید صاحب محترم۔

وارث بھائی مبارک ہو دس سال کمال است
شکریہ علی احمد صاحب، کمال کیا ہونا ہے، ہاں میں زندہ رہا دس سال یہ پروردگار کی مہربانی ہے۔ :)

بہت مبارک ہو وارث بھائی.
شکریہ صدیقی صاحب، نوازش آپ کی۔

محمد وارث بھیا، مبارک باد قبول فرمائیے! :)
شکریہ فرقان صاحب، مہربانی آپ کی :)

شکریہ خان صاحب۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب محمد وارث بھائی ہمار طرف سے ہدیہ تبریک اور آئندہ کی خیرسگالی اور خوشحالی کی پرخلوص تمنائیں ۔۔۔
اور ہاں لڑی تو گویا یہ تو کئی سنگ ہائے میل پر محیط ایک منزل ہو گئی لیکن سفر نصیب پیروں کی قسمت کو راہ پیمائی ہی راس آتی ہے۔والد صاحب کا ایک شعر یاد آیا۔
منزلیں تو ہزار ملتی ہیں
اک مسافر رواں دواں اچھا
 
لاریب مرزا

محفلین
شکریہ لاریب۔ حُسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں۔ :)
ہماری آپ کے مراسلوں پر نظر تھی۔ محفل کھولتے ہی مبارکبادی دھاگہ دیکھا تو پورا پڑھے بغیر جھٹ آپ کو دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کرنے کی مبارکباد دے ڈالی۔ :p دل ہی دل میں سوچ رہے تھے کہ ابھی دس ہزار مراسلے ہی ہوئے ہیں وارث بھائی کے۔ :p بعد میں مراسلہ مدون کیا۔ :D
ہم زیادہ تر سیل فون سے آن لائن ہوتے ہیں اس میں محفلین کے مراسلوں کی تعداد نظر نہیں آتی۔ اس لیے جانتے ہیں کہ وہ دھاگہ بھی ہم نہ کھول پائیں گے۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محترم عزیزم۔۔
شکریہ حافظ صاحب!

بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی۔۔۔ :)
شکریہ محترم :)

محمد وارث صاحب ، آپ کو اردو محفل پر دس برس کامیاب کے ساتھ طے کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے آپ کو ہمیشہ صحت مند اور خوش رکھے:)
بہت شکریہ ظہیر صاحب، نوازش آپ کی :)

بہت خوب محمد وارث بھائی ہمار طرف سے ہدیہ تبریک اور آئندہ کی خیرسگالی اور خوشحالی کی پرخلوص تمنائیں ۔۔۔
اور ہاں لڑی تو گویا یہ تو کئی سنگ ہائے میل پر محیط ایک منزل ہو گئی لیکن سفر نصیب پیروں کی قسمت کو راہ پیمائی ہی راس آتی ہے۔والد صاحب کا ایک شعر یاد آیا۔
منزلیں تو ہزار ملتی ہیں
اک مسافر رواں دواں اچھا
بہت شکریہ سید صاحب قبلہ، نوازش آپ کی۔
 
Top