وادیِ سون، کٹاس ٹیمپل اور کھیوڑہ

یاز

محفلین
s249.jpg

s250.jpg
 

یاز

محفلین
اور اس مقام پہ کان والوں نے اس سالٹ مائن کو بھی مشرف بہ اسلام اور مشرف بہ پاکستان کرنے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ یعنی نمک کی دیوار پر سے علامہ اقبال کی شبیہہ اور لفظ محمد قدرتی طور پہ موجود دکھانے کی کوشش کی ہے۔ سچی بات یہ کہ گائیڈ کی بہت کوششوں اور لیزر پوائنٹر سے اشاروں کے باوجود ہمیں علامہ اقبال دکھائی نہ دیئے۔ لفظ محمد کو اس نے بہت کوشش کر کے جوڑ کر پورا کر ہی دیا۔
ہمیں اس وقت یہ کان "فیس بک کے مشہور امرود" جیسی لگی۔
s258.jpg

s259.jpg

s260.jpg
 

یاز

محفلین
اور اس کے ساتھ ہی کان کی سیر کا بھی اختتام ہو گیا۔
کھیوڑہ سے نکل کر ہم نے پنڈ دادن خان اور جلالپور شریف سے ہوتے ہوئے جہلم کی راہ لی اور وہاں سے براستہ جی ٹی روڈ واپس ہو لئے۔ یہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن تھا تو راستے میں آنے والے شہروں اور قصبوں میں بے تحاشا لائٹنگ کی گئی تھی۔ ہم نے چلتی گاڑی سے چند تصاویر بنائیں جو کہ ظاہر ہے بہت ہی دھندلی آئیں لیکن لائٹنگ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
s262.jpg

s263.jpg

s264.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
یاز بھائی بہت عمدہ.
سیر کا مزا آ گیا.
وادیِ سون کی سیر کا بہت اشتیاق ہے. آپ نے شوق بڑھا دیا ہے.

شکریہ تابش بھائی۔
وادیِ سون جانے کا اشتیاق رکھتے ہیں تو ضرور جائیے گا۔ یہ جگہ اسلام آباد، راولپنڈی وغیرہ سے زیادہ دور نہیں ہے۔ اگر گرمیوں میں صبح فجر کے قریب نکلیں تو کوشش کر کے ایک دن میں بھی کافی جگہوں کی زیارت کی جا سکتی ہے اور رات تک واپس بھی آیا جا سکتا ہے۔
 

یاز

محفلین
یہ خواجہ سعد رفیق کام کر رہی تھی؟ جب ہم پچھلے سال گئے تھے تو واپسی پر آدھے رستے میں بند ہو گئی تھی۔
کام تو کر رہی ہے۔ راستے میں بند شاید آپ کی تفریحِ طبع کے لئے ہوئی ہو، کہ اتنی دور سے مہمان آئے ہیں تو "تقریب کچھ تو بہر ملاقات ہو" وغیرہ۔
 
Top