واجاں ماریاں بُلایا کئی واروے،کسے نے میری گل نہ سُنی۔۔۔۔۔

رانا

محفلین
اول تو آپ اور فاتح بھائی میں اعتماد کی ایک فضا قائم ہے۔ پھر آپ نے جو کچھ لکھا وہ فاتح کی قدر و محبت سے پر ہوگا۔ ورنہ فاتح اتنے سیدھے آدمی نہیں کہ کوئی ان سے استہزا کرے اور وہ اسے آسانی سے بخش دیں۔ :) آپ کو یقین ہوگا کہ آپ جو کچھ لکھ رہے ہیں فاتح اس پر ناراض نہیں ہو سکتے۔
اس کے برعکس یہ تحریر ایک Satire ہے۔ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مصنفہ اور مذکورہ شخصیت کے مابین کوئی باہمی اعتماد موجود نہیں۔
جو لوگ عزیز امین کو یہ باور کرانا چا رہے ہیں کہ یہ تحریر ان کی قدر و محبت میں لکھی گئی ہے اور انہیں ناراض ہونے کی بجائے مصنفہ کا شکرگزار ہونا چاہیے، وہ محض عزیز امین کی سادگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اگرچہ تحریر اپنی جگہ چست ہے۔ تاہم عزیز امین اپنی ناراضگی میں حق بجانب ہیں۔
مزاح اور استہزا میں بہت فرق ہے۔ استہزا تو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہوتا کہ حد ادب سے باہر ہوتاہے، چاہے کتنے ہی اعتماد کی فضا قائم ہو، استہزا کے بعد اس فضا کا وجود بھی نہیں ملے گا۔
باقی رہی یہ بات کہ مجھے یقین ہوگا کہ فاتح بھائی ناراض نہیں ہوں گے تو ایسی بات نہیں تھی۔ یہ بات آپ کی درست ہے کہ ایک اعتماد کی فضا قائم تھی اور اس لئے ایک امید تھی کہ وہ ناراض نہیں ہوں گے لیکن ایک خوف بھی ساتھ دامنگیر تھا کہ ان خاکوں میں خاص کر اس خاکے میں تو ہمیں ڈر لگ رہا تھا کہ جو کچھ لکھا ہے وہ سب کچھ بظاہر منفی سا ہی لگ رہا ہے پتہ نہیں ان کا کیا ردعمل ہو کہ ان کی شخصیت کو ہم نے اس طرح تختہ مشق بناڈالا۔ لیکن فاتح بھائی نے ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انجوائے کیا تو جان میں جان آئی۔:) اسی طرح محفل کا نشہ والے دھاگے میں خاص کر محمد وارث بھائی اور الف عین کے متعلق جو پیراگراف لکھا اس پر تو بہت ڈرے ہوئے تھے لیکن وہاں بھی وارث بھائی نے ہی پہلے مراسلے میں ہماری اتنی حوصلہ افزائی کردی کہ اس حوصلہ افزائی کے نتیجے میں ہی فاتح بھائی کو چھری کے نیچے لانے کی ہمت ہوگئی۔:p جاسمن بہنا اور عزیزامین کے متعلق آپ کی بات اس حد تک درست ہوسکتی ہے کہ شائد بہت زیادہ بے تکلفی آپس میں نہیں ہے لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کہ اصل چیز تحریر میں چھپا مزاح ہے جس کے متعلق جو بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے وہ یہ کہ اس کا استہزا سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں اگر بالفرض کہیں کسی جملے سے ایسا محسوس بھی ہوتا ہو تو جاسمن بہنا کے متعلق یہ اعتماد تو ہے ہی کہ ان کی نیت میں ایسا کوئی عنصر شامل نہیں۔
اور یہ نیت کا اخلاص ہی تو ہے کہ عزیزا مین بھی اب ان کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔:)
میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ اب اگلا خاکہ کس شخصیت کا لکھا جائے۔ سوچ رہا ہوں عثمان بھائی کہ اس بار آپ کو ہی تختہ مشق بنایا جائے۔:p
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
آج پتہ چلا آج بھی اچھے لوگ سمجھ دار اور انسان دوست باقی ہیں جزاک اللہ
سر اقبال نے ایسے ہی تو نہیں کہا تھا " تُندیء بادِ مُخالف سے نہ گھبرا اے عقاب۔ ۔ ۔ یہ تو چلتی ہے تجھے اُونچا اُڑانے کے لیے"
ویسے اقبال نے ہم مردوں کو جِس پرندے سے بھی تشبیہ دِی ہم نے کبھی چوں نہ کی لیکن ہم نے اگر تجرباتی بُنیادوں پر عقاب کی جگہ چیل رکھ کر صنفِ مخالف کی توصیف کرنا چاہی تو اِسے خوامخواہ جارحیت سمجھا گیا :)
 

arifkarim

معطل
ناروے کا چکر کینیڈا سے بهی زیادہ دلچسپ رہے گا
کیوں انہیں کنگال کروانے کا پروگرام ہے؟ قیصرانی تو یہیں کی پیداوار ہیں۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر ایرا غیرا ناروے منہ اٹھا کر چلا آئے۔ یہاں صرف اسے ہی آنا چاہئے جسکی حال ہی میں کوئی لاٹری شاٹری نکلی ہو اور عیاشی کا پروگرام ہو :)
 

محمدظہیر

محفلین
کیوں انہیں کنگال کروانے کا پروگرام ہے؟ قیصرانی تو یہیں کی پیداوار ہیں۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر ایرا غیرا ناروے منہ اٹھا کر چلا آئے۔ یہاں صرف اسے ہی آنا چاہئے جسکی حال ہی میں کوئی لاٹری شاٹری نکلی ہو اور عیاشی کا پروگرام ہو :)
جناب عیاشی کے لیے مجھے لاٹری کی ضرورت نہیں۔ بس ہماری تعلیم مکمل ہوجائے : )
 
کیوں انہیں کنگال کروانے کا پروگرام ہے؟ قیصرانی تو یہیں کی پیداوار ہیں۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہر ایرا غیرا ناروے منہ اٹھا کر چلا آئے۔ یہاں صرف اسے ہی آنا چاہئے جسکی حال ہی میں کوئی لاٹری شاٹری نکلی ہو اور عیاشی کا پروگرام ہو :)
بڑا خطرناک جواب دیا ہے
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
کیا خوب لکھا ہے محترم جاسمن بٹیا بہنا آپ نے
کلاسیک تحریر ۔۔۔۔۔۔۔
کیا ہی خوب حرفوں سے بنی ہے عزیز و امین بھائی کی صورت ۔۔۔۔
زبردست سے بڑھ کر ریٹنگ کی حقدار ۔۔۔۔۔۔
محترم عزیز امین بھائی کی شخصیت اس خاکے میں مکمل بیان ہوئی ہے ۔
بہت سادہ دل بہت معصوم بہت جلد باز
اک وقت میں دکھی انسانیت کی فلاح بارے دس منصوبے سوچنے والے
تندی باد مخالف سے کبھی نہیں گھبراتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صداؤں پر صدائیں ہیں لگاتے ۔۔
میں نے بلاشبہ ان سے مستقل مزاجی بارے سبق سیکھا ہے ۔۔۔۔۔
اردو محفل کے بلاشبہ روشن ستارے ہیں محترم عزیزامین بھائی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
کیا مزیدار اور کمال کا لکھا ہے جاسمن آپی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا آپ اتنا اچھا لکھتی ہیں :)

واقعی عزیز امین بھائی کے بغیر محفل ادھوری ہے۔:)
 

شزہ مغل

محفلین
جاسمن بہنا بہت عمدہ تحریر۔ بڑا ہی دلچسپ اور جامع تعارف کروایا۔ میں نہیں جانتی تھی 'ان' کو مگر آپ نے اچھی طرح واقف کروا دیا۔ نور سعدیہ شیخ آپی نے مدعو کیا تھا اپنے ہاں، بس وہیں سے آپ کے ہاں کی کھڑکی مل گئی۔ جھانک کر دیکھا تو محفل سجی ہوئی تھی۔۔۔ بس پھر چھلانگ لگا کر آ گئی یہاں
 
Top