واجاں ماریاں بُلایا کئی واروے،کسے نے میری گل نہ سُنی۔۔۔۔۔

پہلے تو نہیں لیکن آج سے شروع کر دیتا ہوں۔ جیسے کو تیسا۔۔۔ :ROFLMAO:
جھوٹ۔ اس پہلے بھی آپ یہ کام تسلسل سے کرتے رہے ہیں۔
جب کوئی اسلامی محترم شخصیات کا مذاق اڑائے، مسلمہ اسلامی عقائد، کو غلط کہے یا ان کا مذاق اڑائے بلکہ مسلمانوں کی اکثریت کو گمراہ کہے تو وہ کیسے توقع کر سکتا ہے کہ اسے مثبت ریٹنگ سے نوازا جائے گا؟
 
arifkarim

معطل

اگر آپکے نزدیک منفی اور مثبت ریٹنگ کا پیمانہ پیغام کی کوالٹی کی بجائے پیغام نگار کے مذہبی عقائد اور نظریات ہیں تو لعنت ہو ایسی ریٹنگز پر۔
 
جو پیغام ایسے مذموم نظریات پر مبنی ہوگا اس کو ویسی ہی منفی ریٹنگ کی توقع رکھنی چاہئے
 
جاسمن

لائبریرین
جب صاحبِ خاکہ کی بڑی معصومیت کے ساتھ دی ہوئی مسلسل ناپسندیدہ والی ریٹنگز دیکھیں تو بے اختیار ہنسی بھی آتی رہی اور افسوس بھی ہوتا رہا۔
دل میں تھا کہ جب اطمینان سے مضمون پڑھیں گے تو انہیں خود بھی ہنسی ضرور آئے گی۔
۔پھر وہ بڑے خلوص کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کرتے رہے۔ اور پھر اپنی ازلی سادہ دلی سے ناراضگی ختم بھی کر دی۔ (ہم میں سے کئی کو اُن سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے)
عدمؔ خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے
ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں

اُن محفلین کا شکریہ جنہوں نے صاحبِ خاکہ کے مزاج کے موسم کو معتدل کرنے میں مدد دی۔ جزاک اللہ۔
 
عثمان

محفلین
ارے نہیں بھائی۔ مزاح کو سمجھا کریں یار۔ اسطرح کے خاکے تو صرف انہی کے لکھے جاتے ہیں جن سے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ اور درمیان میں کچھ ہلکی پھلکی باتیں دوستانہ رنگ میں مزاح کے انداز میں ڈال دی جاتی ہیں انہیں حقیقی تھوڑا ہی سمجھا جاتا ہے۔ اگر اگلا بندہ اس طرح سنجیدہ ہوجایا کرے تو مزاح کی یہ صنف تو ختم ہی ہوجائے بلکہ اعلان جنگ پر ختم ہو۔ اب فاتح بھائی کو دیکھ لیں کہ ان پر ہم نے دو خاکے لکھے اور دونوں میں جن باتوں کی منظر کشی کی گئی تھی ان میں سے اکثر کا حقیقی زندگی میں کوئی وجود ہی نہیں تھا لیکن انہوں نے تو خوب انجوائے کیا۔ یہاں جاسمن بہنا نے تو ابھی اس سے کہیں ہلکا ہاتھ رکھا ہے جتنا ہم نے دوسروں پر رکھا تھا۔:)
اول تو آپ اور فاتح بھائی میں اعتماد کی ایک فضا قائم ہے۔ پھر آپ نے جو کچھ لکھا وہ فاتح کی قدر و محبت سے پر ہوگا۔ ورنہ فاتح اتنے سیدھے آدمی نہیں کہ کوئی ان سے استہزا کرے اور وہ اسے آسانی سے بخش دیں۔ :) آپ کو یقین ہوگا کہ آپ جو کچھ لکھ رہے ہیں فاتح اس پر ناراض نہیں ہو سکتے۔
اس کے برعکس یہ تحریر ایک Satire ہے۔ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مصنفہ اور مذکورہ شخصیت کے مابین کوئی باہمی اعتماد موجود نہیں۔
جو لوگ عزیز امین کو یہ باور کرانا چا رہے ہیں کہ یہ تحریر ان کی قدر و محبت میں لکھی گئی ہے اور انہیں ناراض ہونے کی بجائے مصنفہ کا شکرگزار ہونا چاہیے، وہ محض عزیز امین کی سادگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اگرچہ تحریر اپنی جگہ چست ہے۔ تاہم عزیز امین اپنی ناراضگی میں حق بجانب ہیں۔
 
عزیزامین

اگر انہوں نے مزاح کے انداز میں لکھا ہے جو کہ مجھے بھی لگتا ہےتو ٹھیک ہے لیکن اتنے اچھے انداز میں تنقید یا نا پسندیدگی بھی اتنی غلط بات نہیں ہر کسی کو اختلاف کا حق لیکن اچھے انداز میں ، میں نہیں سمجھتا بحثیت انسان اور پاکستانی میں کوئی غلط کام کر رہا ہوں اور انسان کی اصلاح بھی تنقید سے ہوتی ہے بس رویہ مناسب ہونا چاہیئے جس میں دلیل ہو جارحیت نہ ہو اپنی اس گفتگو کا اختتام اقبال کے شعر سے کروں گا،تُندیے باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اوڑانے کے لیے
 
آپ کی وسیع القلبی ہے کہ آپ نے بالآخر تحریر کو مثبت انداز میں لیا۔ :)
 
یہ تحریر ایک Satire ہے۔ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مصنفہ اور مذکورہ شخصیت کے مابین کوئی باہمی اعتماد موجود نہیں۔
جو لوگ عزیز امین کو یہ باور کرانا چا رہے ہیں کہ یہ تحریر ان کی قدر و محبت میں لکھی گئی ہے اور انہیں ناراض ہونے کی بجائے مصنفہ کا شکرگزار ہونا چاہیے، وہ محض عزیز امین کی سادگی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

عثمان بھائی ہم آپ کو بھی یہی باور کروانا چاہیں گے کہ یہ تحریر انتہائی سادہ انداز میں لکھی گئی ایک مزاحیہ تحریر ہے۔

ذرا صاحبِ موصوف کے گزشتہ چند ہفتوں میں شروع یے ہوئے دھاگوں پر نظر دوڑائیے اور ان میں مصنفہ کی شرکت دیکھیے تو آپ کو جو حسنِ ظن اول الذکر اصحاب سے متعلق ہے، وہی حسنِ ظن ان شخصیات سے متعلق بھی محسوس ہوگا۔

یہ مضمون ہرگز ظنزیہ نہیں بلکہ ایک سادہ انداز میں لکھا ہوامزاحیہ مضمون ہے اور حقیقتاً صاحبِ موصوف کی قدر و محبت میں لکھا گیا۔

اب جبکہ خود موصوف نے اپنی ناراضگی ختم کردی ہے اور نہ صرف اس مضمون پر مزاحیہ کی ریٹنگ دی ہے بلکہ ہمارے اور تجمل بھائی کے تبصروں سے بھی ناپسند کی ریٹنگ ہٹا کرمزاحیہ اور متفق کی ریٹنگ دی ہے ہم ان کے ممنون ہیں اور آپ سے بھی التجا کرتے ہیں کہ اپنا خیال بدل دیجیے۔

خوش رہیے
 
بحیثیت ایک قاری ہمارا تو اس دھاگے میں کوئی نفع نقصان نہیں۔ نہ ہماری خیال آرائی سے طرفین کو کچھ اثر پڑ سکتا ہے۔
تحریر کی ستائش اور صاحب خاکہ کی وسیع القلبی کی تعریف تو ہم کر ہی چکے ہیں۔ :)
 
محمدظہیر

محفلین
عزیز امین وہی ہیں ناں جو پہلے محمد علی جناح کی تصویر لگاتے تھے۔ محفل پر کبھی آنلائن ہوتا ہوں تو ان کی پوسٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
 
Top