وائٹ‌واٹر ریفٹنگ

زیک

مسافر
10399166_111499256081_3825238_n.jpg
 
زیک

مسافر
کتنی عیاشی میں ہیں آپ۔ اپنی اس عیاشی کو اور لوگوں کے حالات کو بھی دیکھ لی جیے گا۔ شکریہ۔ :(
کوشش کرتا ہوں۔ دنیا میں سات ارب لوگ ہیں اور سب کے حالات کا خیال رکھنا ممکن نہیں۔ ساتھ اپنی خوشی بھی لازم ہے اور فکر میں گزاری زندگی بھی کوئی جینا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
زبردست!! :applause::applause::applause:
زیک بھائی کتنا فاصلہ طے کیا تھا آپ نے؟؟ اور پانی کہیں پرسکون نہیں ہوا تھا؟؟ ایسے ہی غصیلا تھا؟؟ آپ کی ریفٹ میں پاوں پھنسانے کی جگہ تھی؟؟ اور اور اور یہ جو سب سے پیچھے سفید ہیلمٹ میں انکل بیٹھے ہیں یہ کون تھے؟؟
سوالات زیادہ تو نہیں ہو گئے؟؟
 
کلومیٹر کتنے تھے نہیں معلوم لیکن دریا میں چار گھنٹے۔

اس ٹرپ میں پانی تقریباً سارا ہی ایسے تھا لیکن دوسرے کئی ٹرپس میں کہیں کہیں پرسکون بھی۔

رافٹ میں سائڈ پر یا سامنے پیر پھنسانے کی جگہ ہوتی ہے۔

پیچھے گائیڈ ہے۔ ویسے تو گائیڈ کا مقصد مدد تھا مگر یہ کافی شوخیلا تھا اور اس نے ہم سے رافٹ وائٹ واٹر کے درمیان الٹوائی بھی تھی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ کی شریک کردہ تصاویر میں سے پہلی تصویر باقی سب سے مختلف ہے۔ مطلب آپ ایک سے زائد مرتبہ رافٹنگ کر چکے ہیں۔
وہاں رافٹنگ کے لیے کچھ شرائط مقرر ہیں یا نہیں؟؟ جیسا کہ تیرنا آتا ہو یا کچھ اور؟؟ رافٹنگ سے پہلے ہدایات ملتی ہیں؟؟ اور وہاں بھی اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کے دستخط لیے جاتے ہیں؟؟
 
کافی دفعہ رافٹنگ کی ہے تعداد یاد نہیں

تیرنا آنا ضروری نہیں۔ لائف جیکٹ پہننا لازم ہے۔ مشکل دریاؤں پر ہیلمٹ بھی۔ کم از کم عمر کی قید ہے۔

سیفٹی اور کشتی رانی سے متعلق ہدایات ملتی ہیں۔

لائبلٹی ویور فارم یہاں ایکٹوٹیز کے لئے سائن کرنا عام بات ہے۔
 
Top