نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹیسٹ سیریز

جنوبی افریقہ اور نیوزیلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز آج سے ڈونیڈن میں شروع ہو رہی ہے-

پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے-
غمناک بات یہ ہے کہ اے بی ڈی وی جی واپس وطن پہنچ چُکے ہیں-

اُمید ہے عُمدہ سیریز ہوگی-
ٹیسٹ کرکٹ کھپے وغیرہ !!!
 

ابن توقیر

محفلین
ڈین ایلگر کے 113 رنز کی بدولت افریقہ 199 رنز بناچکا ہے،اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں جبکہ 74 اعشاریہ 3 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے۔فاف ڈوپلیسی 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تھے۔افریقہ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
 

ابن توقیر

محفلین
تین دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے،افریقہ 38 رنز 1 وکٹ کے خسارے پر تیسری اننگز کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے،اس کی مجموعی برتری 5 رنز کی ہے۔کچھ حد تک میچ برابری کی سطح پر ہے لہذا امید کی جاسکتی ہے ایک دلچسپ میچ اور سنسنی خیز انجام کی۔
 

ابن توقیر

محفلین
دوسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوچکا ہے،ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت 73 اعشاریہ 2 اوورز میں 222 رنز بنا چکی ہے 8 وکٹوں کے خسارے پر۔
 
کوئنٹن ڈی کوک دورا خوبصورت ففٹی۔
پروٹیز کی ڈوبتی نیا کو منجدھار سے نکال لائے۔
پروٹیز 181-6
ٹرائل بائے 87 رنز
 
جنوبی افریقہ نے باآسانی تیسرے روز ہی میچ 8 وکٹس سے اپنے نام کر لیا۔

تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 سے برتری حاصل۔
 
Top