نہیں پلواؤں گی۔۔۔ نہیں پلواؤں گی۔۔۔نہیں پلواؤں گی

محمداحمد

لائبریرین
حیرت ہے!

اتنی بے زاری کیوں ہے لوگوں کو پولیو کے قطروں سے۔

پولیو سے متاثرہ لوگ زبانِ حال سے اپنی کہانی کہتے نظر آتے ہیں۔ یہی بات کسی دکھ سے کم نہیں ہوتی کہ آپ عام لوگوں جیسے نہیں ہیں۔
 
حیرت ہے!

اتنی بے زاری کیوں ہے لوگوں کو پولیو کے قطروں سے۔

پولیو سے متاثرہ لوگ زبانِ حال سے اپنی کہانی کہتے نظر آتے ہیں۔ یہی بات کسی دکھ سے کم نہیں ہوتی کہ آپ عام لوگوں جیسے نہیں ہیں۔
ان خاتون نے تو بتا دیا کہ نا پلانے کی وجہ کیا ہیں ۔ علاوہ ازیں اور وجوہات بھی ہوں گی۔
کوئی سال دو سال پہلے بی بی سی پر ایک خبر پڑھی تھی کہ سوات یا بونیر کے کسی گاؤں کی مسجد میں اعلان ہورہا تھا کہ اپنے بچوں کوپولیو و دیگر امراض سے بچاؤ والے قطرے نا پلائیں کہ اگر آپ کا بچہ وبا سے متاثر ہو کر انتقال فرما جاتا ہے تو فلاں حدیث کی رو سے شہید کا رتبہ پا لے گا۔ :confused:
 
زیک

مسافر
یہ تو ایسے انکار فرما رہی ہیں پولیو کے قطروں سے جیسے ان کے میاں نے کہہ دیا ہو، "بیگم آج چائے تو پلا دو" :)
یہ پولیو ویکسین کی بات ہو رہی تھی؟ پینے نہ پینے کا ذکر اس ادبی محفل میں آیا تو میں کوئی اور ہی مشروب سمجھا۔
 
زیک

مسافر
امیریکی سی آئی اے ویکسین پروگراموں کو اپنے خفیہ مقاصد کے حصول کے پردے کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔
شاید پاکستان میں اسی کا رد عمل اتنا شدید ہو ۔
بر سبیل تذکرہ۔
برسبیل تذکرہ پاکستانی ہیرو اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی‌آئی‌اے نے پولیو ویکینیشن استعمال نہیں کی تھی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حیرت ہے!

اتنی بے زاری کیوں ہے لوگوں کو پولیو کے قطروں سے۔

پولیو سے متاثرہ لوگ زبانِ حال سے اپنی کہانی کہتے نظر آتے ہیں۔ یہی بات کسی دکھ سے کم نہیں ہوتی کہ آپ عام لوگوں جیسے نہیں ہیں۔
جب تک سر پر نہ پڑے تب تک احساس نہیں ہوتا، شاید اس وجہ سے!
 
Top