نوکیا 3310 کی نئے ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ واپسی۔۔۔

یوسف سلطان

محفلین
معروف کمپنی نوکیا کے مشہورزمانہ موبائل فون ماڈل 3310 کو ایک بارپھرصارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔
نئے نوکیا 3310 کو بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا گیا ہے۔ بطور فیچر فون پیش کیا جانے والا نئے نوکیا 3310 میں انٹرنیٹ کی محدود سہولت موجود ہوگی ۔فون کی خاص بات اس کی بیٹری لائف ہے۔ کمپنی کے مطابق بیٹری ایک مہینے تک کا اسٹینڈ بائی ٹائم دے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 22 گھنٹے کا ٹاک ٹائم بھی ملے گا۔
nokia3310-1_zpszscquxvh.jpg

چار مخلتف رنگوں میں دستیاب نئے نوکیا 3310 کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں تھوڑا سا مختلف رکھا گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب اسکرین بھی کلرڈ ہو گی۔ 2 میگا پکسل کا ایل ای ڈی فلیش کیمرہ ، 2.4 انچ کی اسکرین، مائیکرو یوایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج فون کی نمایاں خصوصیات ہیں جسے مائیکرو اسٹوریج کارڈ کی مدد سے32 جی بی تک کیا جاسکتا ہے۔ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیے اسنیک گیم بھی موجود ہے۔
nokia3310-4_zpsbejiexbl.jpg

نئے نوکیا 3310 کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں کم رکھی گئی ہے۔ یہ صرف 50 ڈالر ( تقریبا 5 ہزار 241 پاکستانی روپے) میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
nokia3310-680x461_zpskdjjojtp.jpg

سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا اوردو ہزار پانچ تک دنیا کا مشہور ترین فون مانے جانے والے نوکیا 3310 کے تقریباً 12 کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹس فروخت ہوچکے تھے جس کے بعد نوکیا کمپنی نے یہ ماڈل بنانا بند کردیا تھا۔ 17 سال بعد کچھ تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرائے جانےو الے نوکیا 3310کو اب نوکیا کے بجائے فن لینڈ کی کمپنی ’’ ایچ ایم ڈی‘‘بنارہی ہے کیونکہ اس کمپنی سے کیے گئے ایک معاہدے کے تحت اب نوکیا کمپنی خود فون نہیں بناتی۔

ربط


 
Top