نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم

سب سے پیارا ہے جو رب کا وہ محمد ہی ہیں
ساری مخلوق سے افضل بھی محمد ہی ہیں

سب سے آخر میں وہی آئے نبی بن کرکے
جس پہ نازل ہوا قرآن محمد ہی ہیں

ساری دنیا کے لئے رب کی وہی رحمت ہیں
ظلم اور جبر سے بیزار محمد ہی ہیں

ہے لقب ان کا ہمیشہ سے امین و صادق
رب نے جس کو دیا کوثر وہ محمد ہی ہیں

جس کی طاعت میں ہے شامل مرے رب کی طاعت
وہ کوئی اور نہیں پیارے محمد ہی ہیں

یوں تو اونچا ہے سبھی نبیوں کا جاہ و رتبہ
سارے نبیوں سے بھی اعلی تو محمد ہی ہیں


امن اور چین سے جینے کا ہمیں درس دیئے
امن عالم کے پیمبر بھی محمد ہی ہیں

دشمنوں پر بھی کبھی ظلم گوارہ نہ جنہیں
عدل کے سچے علمدار محمد ہی ہیں

چھوڑ کر ان کا میں دامن نہ کہیں جاؤں گا
مرے رہبر مرے سردار محمد ہی ہیں۔
 
Top