نظر لکھنوی نعت: خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو ٭ نظرؔ لکھنوی

خبر ہے عالِم ایجادِ کُل اور مُبتدا تم ہو
پسِ حمدِ خدا وَاللہ، سزاوارِ ثنا تم ہو

تمہیں انساں یہ سمجھا جس قدر اس سے سوا تم ہو
خدا ہی جانتا ہے کیا نہیں ہو اور کیا تم ہو

شہِ کونین ہو، ختم الرسل ہو، مجتبیٰ تم ہو
خدا مطلوب ہے تم کو خدا کا مدعا تم ہو

تمہاری ہر ادا ہے دل نشیں وہ خوش ادا تم ہو
حسینانِ دو عالم سے زیادہ دل رُبا تم ہو

دلوں کی آرزو تم ہو نوائے بے نوا تم ہو
ہماری روح کا قبلہ ہو جانِ اتّقا تم ہو

خلیل اللہ ہے کوئی، کلیم اللہ ہے کوئی
حبیب اللہ لیکن اے محمد مصطفیٰؐ تم ہو

ہماری عقل پر کھلتا نہیں رازِ شبِ اسرا
بس اتنا جانتے ہیں تا حریمِ حق رسا تم ہو

خدا مطلوب ہو جس کو وہ تھامے آپؐ کا دامن
کہ مرضیاتِ رب کے راستوں کے رہنما تم ہو

نہ رہ جائے تمنّا پھر کوئی باقی مرے دل میں
مرے آئینۂ دل میں کبھی چہرہ نما تم ہو

نظرؔ پر بھی نگاہِ لطف ہو جائے شہِ والا
شفاعت کا سرِ میدانِ محشر آسرا تم ہو

٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
تمہیں انساں یہ سمجھا جس قدر اس سے سوا تم ہو
خدا ہی جانتا ہے کیا نہیں ہو اور کیا تم ہو

شہِ کونین ہو، ختم الرسل ہو، مجتبیٰ تم ہو
خدا مطلوب ہے تم کو خدا کا مدعا تم ہو

خلیل اللہ ہے کوئی، کلیم اللہ ہے کوئی
حبیب اللہ لیکن اے محمد مصطفیٰؐ تم ہو
سُبحان اللہ ۔ زبردست اور خوبصورت کلام ۔ اللہ جزائے خیر دے
 
دلوں کی آرزو تم ہو نوائے بے نوا تم ہو۔۔۔
سبحان اللہ۔ اعلٰی شراکت

جزاک اللہ۔
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
واہ!! بہت عمدہ!!
بلاشبہ ،
سبحان الله !
صلی اللہ تعالیٰ علی محمد ،صلی اللہ علیہ وسلم
سُبحان اللہ ۔ زبردست اور خوبصورت کلام ۔ اللہ جزائے خیر دے
آمین۔ جزاک اللہ
 
Top